Tag: کالعدم ٹی ٹی پی

  • ‘افغانستان پر افغان طالبان کے کنٹرول سے کالعدم ٹی ٹی پی کو سب سے بڑا فائدہ ہوا’

    ‘افغانستان پر افغان طالبان کے کنٹرول سے کالعدم ٹی ٹی پی کو سب سے بڑا فائدہ ہوا’

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تنظیم نو میں افغانستان کا کردار ہے کیونکہ کابل میں افغان طالبان کے کنٹرول کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کو سب سے بڑا فائدہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تنظیم نو میں افغانستان کے کردار کے حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ،جس میں کہا گیا کہ 2014 میں پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئےآپریشن ضرب عضب شروع کیا تو پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا شیرازہ بکھرگیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد خود کو بچانے اور منظم کرنے کے لئے افغانستان بھاگے، طالبان کی فتح کا پرچم لہرایا تو کالعدم ٹی ٹی پی پہلاگروہ تھا، جس نےجشن منایا اور غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا۔

    نورولی محسود نے امیر ہیبت اللہ اخونزادہ سے وفاداری کااعلان کیا، کابل میں افغان طالبان کے کنٹرول سے کالعدم ٹی ٹی پی کوسب سےبڑافائدہ ہوا۔

    طالبان کے کنٹرول کے بعد مولوی فقیرمحمد باجوڑی اور مفتی خالد بلتی سمیت کالعدم ٹی ٹی پی کے سینکڑوں دہشت گرد رہا ہوئے اور ان کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان سے متصل افغان سرزمین پر حفاظت کیساتھ تنظیم نو کے مواقع ملے، افغان طالبان کے کچھ گروہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت کو مذہبی اورقومی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اب افغان طالبان کے کچھ سپاہیوں نےیہاں تک کہہ دیا جہاد کا اگلا حصہ پاکستان کیخلاف جنگ ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے گرفتار ہونے سے پہلے بارڈر پر لگائی باڑ کاٹنے کی کوشش کی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کی پاکستان کیخلاف مکروہ جنگ میں افغان خود کش بمباروں کی شمولیت کےشواہد موجود ہیں، اب سوال ہے کیا افغان طالبان اپنی سرزمین پرموجود کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو لگام ڈالیں گے؟ یا اسی طرح معصوم پاکستانی ٹی ٹی پی خوراج کی بربریت کا نشانہ بنتے رہیں گے؟

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی کالعدم  ٹی ٹی پی  کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید

    امریکی نمائندہ خصوصی کی کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید

    واشنگٹن : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان  تھامس ویسٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کردی۔

    امریکی نمائندہ تھامس ویسٹ نے کالعدم ٹی ٹی پی کےحوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کردی ، تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکےلئےعالمی سطح پرتھامس ویسٹ کی خدمات قابل قدر ہیں۔

    تھامس ویسٹ نے سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے میں ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی خطےکے امن کے لیے شدیدترین خطرہ ہے، ٹی ٹی پی کی جانب سےافغان سرزمین کواستعمال کرکےحملوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا۔

    امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی پاکستان سےنکالےجانےپرافغان طالبان کی حامی بن کرجنگ لڑتی رہی، افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں، پاکستان خطےمیں امن کےلیےہمیشہ مددگاررہاہے۔

    تھامس ویسٹ نے خطےمیں امن کیلئےپاکستانی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملےپرانتہائی مددگار رہا ہے۔

  • کالعدم  ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار ، ملزموں کے ہوشربا انکشافات

    کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار ، ملزموں کے ہوشربا انکشافات

    اسلام آباد : کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزموں نے ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلئے بھتہ لینے والے سرگرم ارکان کو گرفتار کرلیا۔

    سرگرم ارکان کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ، دوران تفتیش گرفتارارکان نے بھتہ لینے کے طریقہ کار کے حوالے سے بڑے انکشافات کئے۔

    گرفتار ارکان مختلف طریقوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کو بھتہ خوری میں معاونت فراہم کر رہے تھے۔

    گرفتار ملزمان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز کی افغانستان میں موجودگی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعبدالرازق اس وقت افغانستان میں ہے اور واٹس ایپ کے ذریعے ہدایات دیتا تھا۔

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرعبدالرازق لوگوں کےگھروں اوردکانوں کی ویڈیوز منگوا کر ان کو بھتے کیلئے افغانستان سے کالز کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے یاتاخیر کی صورت میں جان سے مارنے یا اغواکی دھمکیاں دیتا تھا۔

    قانون نافذکرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں اور سیکیورٹی فورسزکو کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ گروہ کا قلع قمع کرنے اور بھتہ مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن میں خاطر خواہ کامیابیاں مل رہی ہیں۔

  • کالعدم  ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد جماعت ہے، جسےعوام کی حمایت حاصل نہیں،معروف تجزیہ کار

    کالعدم ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد جماعت ہے، جسےعوام کی حمایت حاصل نہیں،معروف تجزیہ کار

    معروف تجزیہ کار رستم شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ایک دہشت گردجماعت ہے، جسےعوام کی حمایت حاصل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ کار رستم شاہ مہمند نے کالعدم ٹی ٹی پی کےبارے میں تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی ایک دہشت گرد جماعت ہے، جس کو عوام کی بھی حمایت حاصل نہیں ہے۔

    رستم شاہ مہمند کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کےاندرونی اختلافات بہت زیادہ بڑھ گئےہیں، جس کے باعث کالعدم ٹی ٹی پی تنظیم وقت کےساتھ ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے۔

    معروف تجزیہ کار نے بتایا کہ آپس کے اختلافات اوروسائل کی کمی کی وجہ سےیہ تنظیم اب قریب المرگ ہے، جہاد کا فیصلہ کون کرسکتاہے یہ تو مجدد علما کرام ہی بتا سکتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اسلامی ریاست کیلئے جہاد کا نام استعمال کررہی ہے تو اسے حکومت پاکستان سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

    رستم شاہ مہمند نے کہا کہ اگرکالعدم ٹی ٹی پی کسی مخصوص حصہ میں الگ نظام چاہتی ہے تو اس کے لئے بھی اسے پہلےریاست پاکستان کو تسلیم کرنا ہوگا، اس کے بعدآئین پاکستان کے مطابق قانون سازی کی جاسکتی ہے۔

    معروف تجزیہ کار نے اپنے تاثرات میں کہا کہ موجودہ حالات میں کالعدم ٹی ٹی پی کو خود نہیں پتہ کہ وہ کیوں لڑرہےہیں، ریاست پاکستان کوبھی نہیں معلوم کالعدم ٹی ٹی پی کی کیاخواہشات ہیں،دونوں کوابہام دورکرناچاہئے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد گرفتار

    کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنکرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کے 9 دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان میں کی گئیں، آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق  ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے ہے، دہشتگردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 2 فیوز اور ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کرلی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد میں نوید خان، خرم، غلام حسین، غلام عباس، اویس، محمد سیف اور حسین شامل ہیں جس کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

    حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 7751  افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان  دفتر خارجہ نے واضح کردیا

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کردیا

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے واضح کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات نہیں ہوں گے، کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث ہیں ، وزیر خارجہ بھی کہہ چکےہیں کہ ایسےافرادسےمذاکرات نہیں ہوں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ 2 اور3 جولائی کوجاپان کادورہ کریں گے، پاکستان قازقستان کادو طرفہ اجلاس آستانہ میں 26 جون کوہو گا، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ رواں ہفتے روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے پاکستان کا اہم دورہ کیا ، دونوں ملکوں کےدرمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، روسی ڈپٹی وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ پاکستان کے مذاکرات ہوئے ، دونوں نےشنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے گفتگو کی۔

    ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے برسلزمیں مذاکرات ہوں گے ، جی ایس پی پلس پربات ہوگی ، یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بڑھایا جائے گا۔

    کشتی حادثے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حادثےپرلواحقین کےاہل خانہ سےتعزیت کرتےہیں، یونان کشتی حادثےمیں 12 پاکستانی زندہ بچ گئے ،84 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور لاشوں کی شناخت کاعمل ڈی این اے سےجاری ہے۔

  • پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: دہشت گردی کے خدشات پر صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے خفیہ آپریشنز جاری ہیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے شیخو پورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت زاہد، نعمت، زبیر، عبدالغفور کے نام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر، فیوز، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ دہشت گردوں کیخلاف 4 مقدمات درج  کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی: بھتہ خوری میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد منگھوپیر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملو ث کالعدم ٹی ٹی پی حزب الاحرار کے 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں قاری عالمگیر، محمد زاہد عرف قاری، محمد کاشف عرف کاشی اور محمد یوسف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اہم انکشافات کیے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے کاروباری شخصیات کی تفصیلات حاصل کرتے تھے، تاجروں کے موبائل فون، کاروباری جگہیں، گھروں اور ٹرانسپورٹ کی ویڈیو بناتے تھے، معلومات افغانستان میں موجود حزب الاحرار (کالعدم ٹی ٹی پی اور مہمند گروپ)کے کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار کو فراہم کرتے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب الاحرار کمانڈر محمد شعیب عرف جان نثار نے رواں ماہ میں مختلف ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

     ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ساہیوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    ساہیوال میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

    ساہیوال: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے ساہیوال میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر ساہیوال کے علاقے جنوبی کنارہ پاکپتن کینال کے قریب واقع نرسری جنگلات میں کارروائی کی گئی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ڈیٹونیٹرز اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کی شناخت عماد علی عرف پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اخترسی پی ایل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے،مقدمہ انسداد دہشت گردی فور، فائیو ایکسپلوزوایکٹ کےتحت درج کیاگیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردوں کا قلع وقمع کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، گذشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی ملی تھی جہاں ایک کامیاب آپریشن کے دوران کمانڈرمہتاب عرف لالہ سمیت سات دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ ڈی آئی خان اور ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز اور  دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

    کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

    کابل : کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں فساد اور قتل و غارت کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور دہشت گردوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کر دیا ہے، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سرفہرست ہے۔

    وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے، اختلاف کی وجہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے معاشی مشکلات اور کمانڈرز کے شاہانہ طرز زندگی قرار دیا۔

    رپورٹ میں کمانڈر کی شاہانہ گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے، اپنے ان کمزور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی دہشت گردوں نے کمانڈرز کو دھمکی دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھمکی دی گئی کہ معاشی مسائل کو حل نہ کیا گیا تو وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔

    حقیقت میں کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت کا نظریہ پیسہ اور طاقت حاصل کرنا ہے نہ کہ جھوٹا اور نام نہاد جہاد ہے، قیادت افغانستان کے شہروں میں پر تعیش گھروں میں غیرمعمولی طرز زندگی سے لطف اندوزہو رہی ہے۔

    نچلے درجے کی توجہ کیمپوں یا پھر سرحد کے قریبی گاؤں میں رہنے پر مرکوز ہے، جہاں سہولیات کا فقدان ہے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت غریب افراد کو ذاتی فائدے کے لئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کیخلاف لڑنے پر آمادہ کرتی ہے، زمین پر لڑنے والے غریب پیادوں کونام نہاد جہاد کے نام پر قربان کیا جارہا ہے تاکہ کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کا فائدہ ہو سکے۔

    کالعدم ٹی ٹی پی قیادت کے ذاتی فائدے حاصل کرنے کے مقاصد ظاہر ہونے پر دہشتگرد ہتھیار ڈالنے پر تیار ہے۔