Tag: کالعدم ٹی ٹی پی

  • کالعدم ٹی ٹی پی نے پشاور دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی

    پشاور : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور پولیس لائن کی مسجد پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 83 افراد شہید اور 170 زخمی ہوئے۔

    کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    گذشتہ روز پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

    دھماکا نماز ظہر کے دوران ہوا، خودکش حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا اور نماز کی تکبیرہوتےہی خود کو دھماکےسےاڑالیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ مسجد کاایک حصہ شہید ہوگیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے وقت مسجد میں تین سو سے چارسو افراد موجودتھے، جن میں زیادہ ترپولیس اہلکارہیں۔

    دوسری جانب ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، ریسکیوحکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی عرب نواز کا جسدخاکی بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی  قبائلی افراد، خواتین اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانے لگی

    کالعدم ٹی ٹی پی قبائلی افراد، خواتین اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانے لگی

    شمالی وزیرستان : ریاست نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تمام مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا ، جس کے بعد دہشت گردوں نے  قبائلی افراد، خواتین اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے نئے ضم اضلاع کے قبائلی لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ، کالعدم ٹی ٹی پی بالخصوص خواتین اوراسکول کے بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    ریاست نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تمام مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا ، جس کے بعد دہشت گرد مایوس ہوکر خواتین اور اسکول کے بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    ریاست کے آئین پاکستان کے تحت دہشت گردوں سے نمٹنے کے ریاستی عزم نے دہشت گردوں کو مایوس اورخوفزدہ کیا ہے۔

    ریاستی اقدامات کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثرہوئی ہے اور اس وقت دہشت گردوں کے پاس منظم ہونے کی صلاحیت باقی بچی ہے نہ ہی کوئی حمایت حاصل ہے۔

    دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بڑی حد تک محدود کر دیا گیا ہے اور مایوس ہوکر دہشت گرد اب اپنے آخری حربے آزما کرریاست کی توجہ چاہتے ہیں۔

    ریاستی اقدامات کے نتیجےمیں دہشتگردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثرہوئی ہے،اس وقت دہشتگردوں کےپاس منظم ہونےکی صلاحیت باقی بچی ہےنہ ہی کوئی حمایت حاصل ہے ، مایوس ہوکردہشتگرد اب اپنےآخری حربےآزما کرریاست کی توجہ چاہتے ہیں

  • ‘حکومت  کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرتے ہوئے اے پی ایس کے بچوں کو ذہن میں رکھیں’

    ‘حکومت کالعدم ٹی ٹی پی سے بات کرتے ہوئے اے پی ایس کے بچوں کو ذہن میں رکھیں’

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے قبل سب کو اعتماد میں لیتے تو اچھا تھا ، ٹی ٹی پی سے بات کرتے ہوئےاے پی ایس کےبچوں کو ذہن میں رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سال سے بیڈ گورننس سے عوام کو تکلیف دی گئی ، پنجاب کی بڑھتی ترقی کو روک کر پنجاب پر ظلم کیا گیا، ن لیگ کا قافلہ حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ہے.

    شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف روبہ صحت ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے

    ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے قبل سب کو اعتماد میں لیتے تو اچھا تھا ، ٹی ٹی پی سے بات کرتےہوئےاے پی ایس کےبچوں کو ذہن میں رکھیں ۔

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا ٹی ٹی پی آئین ہماری طرز سیاست سے مطمئن ہیں یا آئین کو مانتے ہیں۔

  • سی ڈی ٹی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد احسان اللہ عرف طلحہٰ  گرفتار

    سی ڈی ٹی کی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد احسان اللہ عرف طلحہٰ گرفتار

    پشاور : کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد احسان اللہ عرف طلحہٰ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی ک کے دہشت گرد احسان اللہ عرف طلحہٰ کو گرفتار کرلیا ، دہشت گرد کی گرفتاری ضلع بونیر سے ہوئی۔

    ،سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہشت گرد سےاسلحہ،ایمونیشن اورہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ، صوبائی حکومت نےگرفتاری پر20لاکھ روپےانعام مقررکیاتھا، ملزم نے 2009 میں بونیر اور دیگرعلاقوں میں بم نصب کیے تھے۔

    گذشتہ ہفتے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ 39 کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا

    سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور سے کالعدم تنظیم کے4دہشت گرد وں کوگرفتارکیاگیا، جن میں مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق حافظ آباد سے کالعدم تنظیم کےلیےچندہ اکٹھاکرنے والے مشالی خان کو گرفتار کرکے رسیدیں ، کاربن پیپر اور9250 روپے برآمد کرلئے گئے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

    صفی اللہ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اور اغوا میں بھی مطلوب تھا، آپریشن میں برآمد بھاری مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

    یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا تھا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

  • کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی گرفتار

    کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی کو گرفتار کرلیا، سرجانی پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر نعیم باجوڑی کو گرفتار کرلیا، نعیم باجوڑی دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم قائد اعظم کالونی میں سیاسی جماعت کا علاقائی صدر بھی رہا ہے، ملزم سیاسی جماعت کے ساتھ فائرنگ واقعات میں ملوث رہا ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ پولیس موبائل پر حملہ کیا تھا، قائد اعظم کالونی حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم نعیم عرف باجوڑی پولیس موبائل پر فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مزار قائد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق امارات اسلامیہ افغانستان تنظیم سے ہے، ملزمان متعدد مرتبہ جہاد کی غرض سے افغانستان میں ٹریننگ بھی لے چکے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کی جانب سے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سرجانی پولیس کی کارروائیاں، خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب اقبال مارکیٹ اور سرجانی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے لوٹ مار کرنے والی خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ڈکیت گروہ میں رخسانہ، بلاول، عاطف، ساجد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خاتون ملزمہ مردوں کا حلیہ اپنا کر لوٹ مار کرتی تھی، ملزمان گاڑیاں، موٹرسائیکل چھین کر پارٹس میں فروخت کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے 7 موٹرسائیکلیں اور کٹر برآمد ہوئے ہیں، سرجانی پولیس نے چھاپہ مار کر تین ملزمان گرفتار کرلیے، ملزم شاہد، ابراہیم اور امانت سے 80 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

  • کراچی: دہشتگرد محمد حسن کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول

    کراچی: دہشتگرد محمد حسن کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول

    کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن محمد حسن عرف حاجی قاسم کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول ہوگئی ہے۔

    ایک ماہ قبل سہراب گوٹھ کے علاقے سے سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد حسن عرف حاجی قاسم کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، ملزم کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان کے شاہد اللہ شاہد گروپ سے ہے۔

    ملزم دو ہزار آٹھ میں باجوڑ سے کراچی آیا، جہاں اس نے سہراب گوٹھ میں رہائش اختیار کی ملزم نے دوہزار بارہ میں تحریکِ طالبان میں شمولیت اختیار کی۔

    ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا جبکہ ملزم نے کئی تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر قتل بھی کیا، ملزم نے بھتہ خوری کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

    ملزم سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

    کراچی: سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں کا لعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد ہلا ک ہوگئے ہیں جبکہ اورنگی ٹاون سے ٹارگٹ کلر گرفتار، ایک اور کار روائی میں مو ٹر سائیکل لفٹرکو گرفتار کر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو وہشت گرد ہلا ک ہوگئے، ملزمان کی شناخت عدنان اور باران کے ناموں سے ہوئی ہے ، جبکہ مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں فرار ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں سی آئی ڈٰی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ٹارگٹ کلرعمیرعرف نیولہ کو گرفتار کرلیا، دورانِ تفتیش ملزم نے30سے زائداسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

    پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم محمد نبیل کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل لفٹنگ میں مطلوب تھا۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی کےحملےکاخطرہ ، سیکورٹی الرٹ جاری

    کالعدم ٹی ٹی پی کےحملےکاخطرہ ، سیکورٹی الرٹ جاری

    اسلام آباد: تحریک طالبان پاکستان کراچی نے بارود سے بھرا ٹرک اسلام آباد اور راولپنڈی منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو کراچی سے روانہ ہوچکا ہے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کراچی کا دہشت گردی کا منصوبہ بارود سے بھرا ٹرک کراچی سے اسلام آباد اور راولپنڈی روانہ ہوگیا ہے،ٹرک نمبر اے کے اے سات سو سات میں بارود بھرا ہوا ہے،ٹرک کو حافظ احمد نامی شخص چلا رہا ہے۔

    انٹیلی جنس حکام نے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔