Tag: کالی مرچ

  • کیا مچھروں کو کالی مرچ ناپسند ہے؟

    کیا مچھروں کو کالی مرچ ناپسند ہے؟

    ایک زمانہ تھا جب لوگ مچھر کو صرف اس لیے بُرا کہتے تھے کہ اس کی وجہ سے رات کی نیند خراب ہوجاتی تھی اور مچھر دانی کے بغیر مکمل اور پُرسکون نیند لینا مشکل تھا۔

    آج اس معمولی جسامت والے کیڑے نے جیسے انسان کی نیندیں ہی اڑا کر رکھ دی ہیں. دنیا بھر کے انسان مچھر سے خوف زدہ ہیں اور کیوں کہ یہ ہمیں بیمار کرنے اور مہلک امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

    مچھر کو عالمی ادارہ صحت نے ’’خطرناک جان دار‘‘ قرار دیا ہے۔ اس اڑنے والے کیڑے کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا، ڈینگی اور مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں جو وبائی صورت اختیار کرجاتے ہیں۔ یہ بیماریاں ہر سال لگ بھگ 10 لاکھ افراد کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہیں۔

    اس لیے گھروں، دفاتر یا کام کرنے کی دوسری جگہوں پر مچھروں سے بچنے کے لیے زیادہ کوشش کرنی ہوگی۔

    اس کے لیے جہاں مختلف محلول اور ادویات استعمال ہوتی ہیں اور اسپرے وغیرہ کیا جاتا ہے، وہیں بعض آزمودہ نسخے اور مختلف سادہ طریقے بھی اپنائے جاتے ہیں جو مچھروں کو آپ سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

    یہاں ہم صرف کالی مرچ کا ذکر کررہے ہیں جو عام استعمال ہوتی ہے اور ہر گھر میں موجود مسالا جات میں لازمی شامل ہوتی ہے۔

    کالی مرچ کے کئی طبی فوائد آپ نے پڑھے اور سنے ہوں گے۔ انسانی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے اس کی اہمیت اور افادیت سے سبھی واقف ہیں۔ یہی کالی مرچ ہمیں مچھروں سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے۔

    کہتے ہیں کہ گھر کے مختلف کونوں میں اگر کالی مرچ رکھی جائے تو مچھر بھاگ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص طریقے سے کالی مرچ کا اسپرے کیا جائے تو مچھر گھر سے دور رہتے ہیں۔

  • کالی مرچ: تجارت کے میدان سے صحت کی دنیا تک

    کالی مرچ: تجارت کے میدان سے صحت کی دنیا تک

    کالی مرچ کا استعمال ہمارے ہاں عام ہے۔ یہ کچن میں موجود مسالا جات میں سرِ فہرست اور ہماری غذا و ضروریات کا اہم جزو ہے۔ نباتاتی سائنس کے ماہرین نے اسے Piper nigrum کا نام دیا ہے جب کہ انگریزی زبان میں اسے Black pepper کہتے ہیں۔

    کالی مرچ، ایک پھول دار بیل سے حاصل ہوتی ہے جسے خشک حالت میں ہم اپنے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے علاوہ بعض امراض کے علاج اور جسمانی تکالیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

    کہتے ہیں یہ وہ غذائی جنس ہے جسے زمانۂ قدیم میں بھی نہایت اہم اور قیمتی جانا جاتا تھا۔ کالی مرچ کی کاشت اور اس کی تجارت نہایت نفع بخش سمجھتی جاتی تھی اور منڈیوں میں کالی مرچ کی خریدوفروخت کو بہت اہمیت دی جاتی تھی۔

    اس کی بیل کی لمبائی 1500 میٹر تک ہوسکتی ہے جب کہ اس سے خشک حالت میں حاصل ہونے والی مرچ ملی میٹر میں اور گول شکل کی ہوتی ہے۔ اس کی بیل کو عام باغات کے علاوہ بڑے رقبے پر بھی اگایا جاتا ہے جس کے لیے ماہرینِ زراعت مختلف مہینے موزوں بتاتے ہیں۔

    اسے بیل کی شاخوں سے مخصوص طریقے سے الگ کر کے دھوپ میں سکھایا جاتا ہے اور اس دوران کوشش کی جاتی ہے کہ بیجوں کو پھپھوندی نہ لگے اور یہ ہر قسم کی کیڑوں اور دیگر خرابیوں سے محفوظ رہیں۔

    کالی مرچ گہرے بھورے، کالے رنگ اور سخت حالت میں ہمارے سامنے آنے سے پہلے سبز اور لال رنگ کا پھل ہوتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق عام استعمال کے اس بیج میں مخصوص مہک کے ساتھ الکلائیڈز بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کا ذائقہ کچھ تیکھا ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بخار کے بعد کی کم زوری دور کرنے، نظامِ انہضام کی فعالیت میں مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ اسی طرح بعض جلدی امراض اور انفیکشن کو بھی کالی مرچ کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے۔

  • کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    کالی مرچ سے سفید بال کالے اور گھنے رکھنے کا قدرتی طریقہ

    بالوں کو صحت مند اور خوبصورت دیکھنا سب ہی کی خواہش ہوتی ہے، سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لاتے ہیں، عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں بتاتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

    دور حاضر میں بالوں کو نت نئے رنگوں میں رنگنے کی روایت عام ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب محض تب ہی بال رنگے جاتے تھے جب وہ سفید ہورہے ہوں۔ لیکن اب تو نوجوان لوگ بھی کثرت سے اس فیشن کو اپنا رہے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں سے بال رنگنا اکثر کافی مہنگا پڑ جاتا ہے۔ دکانوں میں ملنے والی ڈائیز اکثر نقصان دہ کیمیکلز سے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو کمزور کرتے ہیں ا وربال جھڑنے لگتے ہیں۔

    hair-post-1

    کتنا ہی اچھا ہو کہ کوئی ایسا طریقہ ہو جس سے آپ کے سفید بال بھی کالے ہوجائیں اور ان کی مضبوطی بھی برقرار رہے۔ مندرجہ ذیل آسان قدرتی طریقے سے آپ اپنے سفید بالوں کو بغیر کوئی نقصان پہنجائے کالے کرسکتے ہیں۔

    مصنوعی طریقوں کے مقابلے میں قدرتی نسخوں کے اثر کرنے میں وقت تو زیادہ لگتا ہے لیکن اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، اس کے لئے کالی مرچ کے استعمال کا قدرتی طریقہ درج ذیل ہے۔

    سفید بال کالے کرنے کا آسان اور مجرب نسخہ

    سفید بالوں کیلئے سب سے بہترین چیز بھنگڑا سیاہ ہے، اس کے علاوہ روغن کلونجی، اور کالی مرچ نہایت مفید ہیں۔

    تیل بنانے کی ترکیب:

    بھنگڑا سیاہ 25 گرام ۔ کالی مرچ 25 گرام اور کلونجی کو ملا کر پانی میں ابال لیں اورپھر اسے چھان کر تیل میں ملا لیں اس تیل کو لگانے سے بال کالے رہیں گے اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

    صبح کے ناشتہ میں دو عدد آملہ اس طرح کھایئے جس طرح چیونگم کھائی جاتی ہے، اس طریقہ علاج سے آپ کے سفید بال سیاہ ہوجائیں گے۔

    bloodpressure

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے

    بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے چھوٹی چندن کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے، چھوٹی چندن سو گرام اور خشک دھنیا دو سو گرام اور سو گرام مصری لے کر ان تینوں اشیاء کو ملا کر ایک چائے کے چمچ کے برابر مقدار میں کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول ہو جاتا ہے۔

  • کالی مرچ بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے

    کالی مرچ بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے

    کالی مرچ کا استعمال کریں اور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

    گھر کے کچن سے لے کر بڑے بڑے ہوٹل والے اور ریڑھی پر کھانے بیچنے والے بھی کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرتے ہیں، پوری دنیا کے کھانوں میں کالی مرچ اہم جزوکی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ اسے مصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے، کالی مرچ کا استعمال نظام ہاضمہ کی بہتری ، کینسر سے بچاو، وزن گھٹانے، رنگ صاف کرتا ہے، اسے بند ناک کھولنے، ڈپریشن میں کمی، دل کی طاقت اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔