Tag: کالی ویگو کے ڈرائیور جہانزیب

  • علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ اسپتال لانے والی کالی ویگو کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    علی بلال کی موت کیسے ہوئی؟ اسپتال لانے والی کالی ویگو کے ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا

    لاہور : پی ٹی آئی کارکن کو اسپتال لانے والے کالی ویگو کے ڈرائیور جہانزیب نے اعتراف کیا کہ علی بلال کی میری گاڑی سے ٹکر ہوئی اور اسپتال جانے پر پتا چلا وہ مرچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکن علی بلال کو اسپتال لانے والے ڈرائیور جہانزیب کا وڈیو بیان چلایا۔

    کالی ویگو کے ڈرائیور جہانزیب نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ علی بلال کی ہماری گاڑی سے ٹکرہوئی، علی بلال کو پہلے سی ایم ایچ لے گئے لیکن رش زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں سے نکلنا پڑا، جس کے بعد سروسزاسپتال لے گئے تو ڈاکٹر نے بتایا اس کی موت ہوچکی ہے۔

    اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پریس کانفرنس کے دوران محسن شاہ نامی شخص کا بھی ویڈیو بیان چلایا گیا۔

    جس میں اس شخص نے خود کو پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتایا اور کہا انھیں آٹھ مارچ کو پولیس وین میں گرفتار کیا گیا اور ہمیں فوٹریس پل کی جانب لے جارہے تھے کہ ایک لڑکے کو واش روم جانا تھا۔

    محسن شاہ کا کہنا تھا کہ واش روم کے بہانے اس نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی اور دروازہ کھلا اور ہم سارے نکل گئے میں نکل کر بس اسٹاپ کی طرف چلا گیا، ساتھ میرے ظل شاہ ،اشتاق صاحب سارے نکل گئے تھے۔