Tag: کالے جادو

  • کالے جادو کے دوران سات ماہ کی بیٹی کا قتل، خاتون کو موت کی سزا

    کالے جادو کے دوران سات ماہ کی بیٹی کا قتل، خاتون کو موت کی سزا

    بھارت کی ریاست تلنگانہ ضلع سوریہ پیٹ کی عدالت نے سات ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والی خاتون لاسی کو پھانسی کی سزا سنادی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ اپریل 2021 میں کوڈا پولیس ڈویژن کے موتے پولیس اسٹیشن کی حدود میں رونما ہوا تھا، جہاں سنگدل خاتون نے اپنی 7 ماہ کی بیٹی کا خنجر سے گلا کاٹ دیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے کالے جادو کی پوجا کے دوران اپنی بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کیا جس کے بعد پولیس نے فوراً مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    عدالت نے گواہوں کے بیانات اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کیس کوسنگین قرار دیا اور جج ڈاکٹر شاما سری نے ملزمہ کو سزائے موت سنائی۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست بہار کے علاقے سماستی پور میں لڑکی کے قتل کا دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا، ایک شخص نے اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی فرار ہونے پر طیش میں آکر قتل کردیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 25 سالہ لڑکی ساکشی کو مبینہ طور پر 7 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد کی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم مکیش سنگھ بھی مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے ارادے سے اس کے پیچھے دہلی گیا تھا۔ جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ بھانجی 4 مارچ کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی گئی تھی، لڑکا دوسری ذات سے تھا اور اس کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا۔ دونوں کالج میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

    لڑکی کا والد جو ایک سابق فوجی بتایا جاتا ہے، نے اپنی بیٹی کو دہلی سے واپس سماستی پور واپس آنے کے لئے راضی کیا، تاہم لڑکی چند روز کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔

    جب اس کی ماں نے لڑکی کے باپ سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ دوبارہ گھر سے بھاگ گئی ہے، تاہم بعد میں اسے شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔

    مرغا پکڑنے کی کوشش میں کسان کنویں میں گر کر ہلاک

    پولیس نے تفتیش شروع کی اور لڑکی کی لاش کو گھر کے باتھ روم سے برآمد کرلیا، مکیش سنگھ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔

  • میت کو کالے جادو کیلئے استعمال کے بل میں ترمیم کا فیصلہ

    میت کو کالے جادو کیلئے استعمال کے بل میں ترمیم کا فیصلہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے میت کو کالے جادو کیلئے استعمال کے بل میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا، میتوں کی بے حرمتی پر سزا پر 10سال قید اور 10لاکھ جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا احمد حسین ڈیہر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں میت کو کالے جادو کیلئے استعمال کے بل میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ میتوں کی بے حرمتی پر سزا پر 10سال قید اور 10لاکھ جرمانہ ہوگا، جس کے بعد بل ممبر کمیٹی چوہدری محمد فقیر کی طرف سے پیش کیا گیا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نےممبران کی متفقہ رائے سےبل منظور کر لیا، قادر مندو خیل نے کہا کہ شناختی کارڈ کو ہی ڈمیسائل میں شامل کیا جائے۔

    وزارت قانون اورداخلہ سے کمیٹی نے مزید سفارشات بھی طلب کر لیں اور ڈومیسائل کے حوالے سے ایک نادرا کے ساتھ ایپلی کیشن بنانے کی تجویز دی۔

    ایپلی کیشن کےذریعے جعلی ڈومیسائل اور دہرے ڈومیسائل کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔

  • نئی دہلی: درندہ صفت بیٹے نے ماں کو قتل کرکے خون پی لیا

    نئی دہلی: درندہ صفت بیٹے نے ماں کو قتل کرکے خون پی لیا

    نئی دہلی : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے گاؤں راما چکر کے رہائشی 25 سالہ دلیپ یادیو نامی شخص نے سفاکی و درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 50 سالہ ماں سماریا کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلیپ یادیو اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کا خون پیتا رہا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پڑوس میں مقیم خاتون نے یہ درد ناک منظر دیکھا تو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ملزم دلیپ فرار ہوچکا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تانترک کا پجاری اور کالا علم سیکھ رہا تھا اور شیطانی قوت کے حصول کےلیے اپنے ماں کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے جبکہ مقتولہ کی لاش کے کچھ ٹکڑے کمرے کے ایک کونے میں کوئلوں کے ساتھ جھلسی ہوئی حالت میں بھی ملے تھے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جھلسے ہوئے انسانی اعضاء کو طبی معائنے کےلیے فرانزک لیب بھیج دیا ہے جبکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلیپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسسٹنٹ پروفیسر نے اپنی ماں کو چوتھی منزل سے دھکا دے کر قتل کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے کالے جادو کی کتاب بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم دلیپ اپنی والدہ کو اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔

    خیال رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ 30 دسمبر 2018 کو راما چکر گاؤں میں پیش آیا تھا۔