Tag: کامران اکمل

  • کن دو پلیئرز کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا؟ کامران اکمل نے بتادیا

    کن دو پلیئرز کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا؟ کامران اکمل نے بتادیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر کامران اکمل کا ایشیا کپ اسکواڈ کی سلیکشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اور رضوان کو ٹیم میں جگہ دینی چاہیے تھی، ٹرائی سیریز کیلئے یہ ٹیم درست تھی، ایشیا کپ کے لیے ٹیم سوچ سمجھ کر بنانی چاہیے تھی۔

    نئے پلیئرز کے بےخوف کرکٹ کھیلنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال

    کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانا ضروری ہے، ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے، میرٹ پر عمل نہیں کیا گیا 8 سال سے بلنڈر مار رہے تھے یہاں بھی مارا گیا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پسند نہ پسند پر ٹیم سلیکٹ کی جا رہی ہے، نان کرکٹرز جب بورڈ میں آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/videos-shahid-afridis-selfie-with-an-indian-fan-kamran-akmal-gifted-him-gloves/

  • ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    ویڈیوز: شاہد آفریدی کی بھارتی مداح کے ساتھ سیلفی، کامران اکمل نے دیا گلوز کا تحفہ

    برطانیہ (31 جولائی 2025) شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھارتی فینز سے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت لیے۔

    ایک جانب بھارت کے متعصب نام نہاد لیجنڈ کرکٹرز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر کے جنٹلمین کھیل کا امیج خراب کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹرز انڈین کھلاڑیوں کے برعکس بھارتی شائقین کے ساتھ پیار اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوش اخلاقی سے ملاقاتیں کر کے ان کے دل جیت رہے ہیں۔

    شاہد آفریدی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے بھارتی فینز کی خواہش پر ان کے ساتھ سیلفی لی اور اس کی ویڈیو شیئر کی۔

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر جنہوں نے چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں حال ہی میں سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے بھی گراؤنڈ میں فینز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ایک بھارتی پرستار کی خواہش پر اپنے کرکٹ گلوز اس کو تحفے میں دے دیے۔

    دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں کےمیدان سے جاتے ہوئےشاہد آفریدی کی بالکونی میں کھڑے وڈیو نےبھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ بھارتی پرستار بھی لالہ، لالہ کی آوازیں لگا کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پہلے راؤنڈ میچ میں اور گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس پر دنیا بھر میں کرکٹ شائقین تنقید کر رہے ہیں۔

  • نئے پلیئرز کے بےخوف کرکٹ کھیلنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال

    نئے پلیئرز کے بےخوف کرکٹ کھیلنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے والے نوجوان قومی پلیئرز کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں نجیب الحسنین سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات نہیں کرتے کہ ہماری ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دی ہے بلکہ یہ بات کرتے ہیں کہ نئے پلیئرز کو جب موقع ملا تو انھوں نے کتنی بےخوف کرکٹ کھیلی ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ لڑکوں نے واضح ذہنیت کے ساتھ ماڈرن ڈے کو سامنے رکھتے ہوئے اس طرز کی کرکٹ کھیلی ہے، اس سے قبل پاکستان کی کرکٹ میں یہ چیز نظر نہیں آرہی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اشارہ ہے اور اللہ کرے یہ سلسلہ چلتا رہے، جب بڑی ٹیمیں آئیں گی اور اس طرح کی کرکٹ کھیلی جائے گی تو ہم سمجھیں گے کہ ہماری کرکٹ صحیح راستے پر ہے۔

    آپ کو بڑی قربانیاں دینی پڑیں گے، اچھے فیصلے لینا ہونگے مزید نئے پلیئرز کو کھلانا ہوگا کیوں کہ یہ سال بڑا اہم ہے ہم اپنے پلیئرز کی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں اور بیک اپ پلیئرز بناسکتے ہیں۔

    سابق کرکٹا کا کہنا تھا کہ جب ٹاپ کی چار ٹیمیں آئیں گی تو ہمارے سینئرز پلیئرز آٹومیٹک چوائس ہونگے، پاکستان کو ہوم سیریز جیتنے میں تین، تین ساڑھے تین سال لگے ہیں۔

  • کس ٹیم کا پی ایس ایل چیمپئن بننا مشکل ہے؟ سابق کرکٹر نے بتادیا

    کس ٹیم کا پی ایس ایل چیمپئن بننا مشکل ہے؟ سابق کرکٹر نے بتادیا

    سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چیمپئن بننا مشکل لگ رہا ہے، لاہور کےخلاف جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ لاہور نے جس طرح کم بیک کیا ٹیموں کو قریب نہیں آنے دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے لاہور کےخلاف جیتنا آسان نہیں ہوگا، لاہور قلندرز کےلیے فخر زمان کی فارم ضروری ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ لاہور قلندرز کی بالنگ بھی مضبوط ہوگئی ہے، فائنل کا جو ٹاس جیتےگا 80 فیصدامکان ہے فاتح بھی ہو۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کون جیتے گا یہ کہنا مشکل ہے، لاہور اور کوئٹہ دونوں برابر کی ٹیمیں ہیں، لگتا یہی ہے کوئٹہ پی ایس ایل 10 کی چیمپئن بنےگی

    باسط علی کا کہنا تھا کہ شاہین نے اپنی ٹیم بنائی، لوکل کھلاڑی اچھا کھیل رہےہیں، کراچی کنگز کے انٹرنیشنل کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے تھے، پی ایس ایل فائنل اچھا ہونا چاہیے، میچ آخری اوورتک جانا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/shadab-khan-wants-sarfaraz-ahmeds-gladiators-to-win-psl-10/

  • کامران اکمل کا آپریشن بنیان المرصوص پر ردِ عمل

    کامران اکمل کا آپریشن بنیان المرصوص پر ردِ عمل

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر لب کشائی کی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘ تحریر کیا۔

    سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔

    پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے سابق بلے باز نے لکھا کہ اللّٰہ رب العزت ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے، اپنی فوج کیلیے دعا کرتے رہیں۔

    واضح رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ہے۔

    پاک فوج نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کردیے۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا اور مبصرین نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فوج اور پاک فضائیہ کی مہارت کی تعریف کی ہے۔

    ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرادیا

    امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا، امریکی میڈیا میں امریکی مبصرین نے پاک فضائیہ اور فوج کی مہارت کی تعریف بھی کی ہے۔

  • محمد رضوان کپتانی کے لائق نہیں ہیں، کامران اکمل

    محمد رضوان کپتانی کے لائق نہیں ہیں، کامران اکمل

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی سی بی کوئی فیصلہ لے، محمد رضوان کبھی کپتانی کے لائق نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ جو مینجمنٹ ہے اور کپتان ہے، اگر پی سی بی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ فیصلہ لے سکتے ہیں اور لینا بھی چاہیے، کبھی آئندہ سے ان کو اتنے اختیارات نہیں دیے جائیں، یہ کبھی کپتانی کے لائق ہی نہیں ہیں۔

    سابق کرکٹر نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی انھوں نے کل پشاور کے خلاف ٹیم کھلائی اور جس اپروچ کے ساتھ انھوں نے کرکٹ کھیلی وہ سمجھ سے باہر ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ یہ اس سے پہلے 9 میں سے 7 میچ ہارے مگر کسی نے ملتان سلطانز کے اپروچ کی بات نہیں کی لیکن کل انھوں نے جو کام کیا ہے پشاور زلمی کے خلاف اس کے بعد باتیں ہورہی ہیں۔

    ہر شخص باتیں کررہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو برینڈ بنانے میں سب کی محنت ہے اس کے امیج کو کیوں نقصان پہنچایا جارہا ہے، کیا پی سی بی اس حوالے سے سوچے گا۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ ملتان کے پاور ہٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے میچ کے بعد نہیں سنبھل سکے، یہ کونسی مینجمنٹ تھی جس نے ایک میچ کے بعد پورے 10 کے 10 میچز خراب کردیے۔

    سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کس نے ملتان سلطانز کو کہا تھا کہ وہ خوشدل شاہ کو چھوڑیں، محمد علی کو چھوڑیں یا دیگر پلیئرز کو چھوڑیں۔

  • ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    ‘ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی’

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز نے ایسی ٹیم بناکر لوگوں کی دلچسپی ختم کردی۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی زوال پذیر کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملتان کے اونر کوپتہ ہی نہیں ٹیم کیا بنائی ہے، ملتان سلطانز نے آج 3 مین بیٹسمین بٹھا دیے۔

    سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم چار بار آل آؤٹ ہوئی، ملتان سلطانز کا معیار تو خود ہی نیچے گرگیا ہے، میرے خیال میں ملتان کی ٹیم سلیکشن ٹھیک نہیں ہوئی۔

    خیال رہے کہ پاکستان پی ایس ایل 10 کے 25ویں میچ میں بھی ملتان سلطانز کو پشاورزلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 109 رنز کا ہدف 13 اوورز میں باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی انتہائی خراب رہی، نہ صرف ٹیم چار بار آل آئوٹ ہوئی بلکہ 9 میں سے 8 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-multan-sultan-v-peshawar-zalmi-match-25/

  • "بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

    "بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا نہیں کرسکتا کہ ہم سے نیوٹرل وینیو پر نہ کھیلے، بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا تو انہی کا نقصان ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے 2022 میں کہا تھا ہمیں ایشیا کپ میں نہیں جانا چاہیے، ہم آئی سی سی کا ایک میچ نہیں کھیلیں تو ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا پاکستان بھارت کو الگ پول میں رکھیں، آئی سی سی ہمت تو کرے کہ پاکستان، بھارت کو الگ الگ پول میں رکھے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو الگ الگ پول میں رکھیں تو براڈکاسٹرز گھر بیٹھ جائیں گے، دنیا کی کرکٹ ایک طرف، پاکستان بھارت کی کرکٹ ایک طرف ہوتی ہے۔

    اداکارہ قدسیہ علی نے کہا کہ کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن ہماری ٹیم نے دل توڑ دیا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی بار بار شکست کی وجہ سےکرکٹ دیکھنا چھوڑ دی، پی ایس ایل 10 کا فائنل کراچی کنگز جیتے گی۔

  • ‘کراچی کنگز کو اب یہاں سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا’

    ‘کراچی کنگز کو اب یہاں سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا’

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کراچی کنگز کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب ٹیم کو پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس اچھا اشارہ ہے کراچی کےلیے اب یہاں سے کراچی کنگز کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ اچھا اشارہ ہے کراچی کےلیے اب یہاں سے کراچی کو پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں ہے، پچھلے میچ میں جیسی ٹیم کھلائی گئی اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ٹیم کی بولنگ بھی شاندار رہی۔

    انھوں نے کہا کہ جب جیتتے ہیں تو بُری سے بُری ٹیم بھی اچھی لگنے لگتی ہے اور جب ہارتے ہیں تو اچھی سے اچھی ٹیم بھی بُری لگنا شروع ہوجاتی ہے اور ٹیم میں کافی اختلافات شروع ہوجاتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ کل کا میچ سے پہلے ہی ہم کہہ رہے تھے کہ میرحمزہ آپ کے پاس ہیں اسے کھلائیں، محمد نبی کو کھلائیں اور انھوں نے کیا کمال کی بولنگ کی ہے، 4 اوور میں 7 رنز، ایک میڈن اور 2 وکٹیں انھوں نے کمال بولنگ کی۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 175 رنز کا ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا، مگر حسن علی اور کراچی کے دیگر بولرز نے شاندار بولنگ کی، حسن علی نے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

    انھوں نے کہا کہ حسن علی میں 2017 والا ردھم لگ رہا ہے، یہ کراچی کنگز کےلیے اچھا سائن ہے جبکہ پاکستان کےلیے بھی اچھا سائن ہے، اللہ کرے وہ ایسا ہی پرفارم کرتا رہے۔

  • اپنا اپنا کرو ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا، کامران اکمل برس پڑے

    اپنا اپنا کرو ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا، کامران اکمل برس پڑے

    کامران اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، پلیئر سوچ رہے ہیں اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجائو ٹیم کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان نے ان سے سوال انفرادی پرفارمنس کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال کیا کہ پچھلے چار پانچ سال سے انفرادی پرفارمنس پر ہی چل رہے ہیں سارے، اس کے جواب میں سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پہلے ہم لوگ یہ باتیں کرتے تھے، اب ٹیم کے ممبرز پریس کانفرنس میں یہ کہہ رہے ہیں۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ٹیم کے ممبر نے آن کیمرہ یہ باتیں کیں کہ جب تک ہم بطور ٹیم نہیں کھیلیں گے کامیابی نہیں مل سکتی، ہم لوگ یہی باتیں کررہے تھے کہ پاکستان میں سیلفش کرکٹ بہت زیادہ آئی ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اپنا اپنا کرو سائیڈ پر ہوجائو ٹیم کو کوئی نہیں سوچ رہا، پاکستان کرکٹ کا کوئی نہیں سوچ رہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی کرکٹ یہاں تک آگئی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ میرے خیال سے اس سے بڑا پیغام چیئرمین صاحب کو نہیں مل سکتا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ٹیم کے پلیئرز آکر کہتے ہیں کہ ہم متحد ہوکر نہیں کھیلے ہیں، اس سے بڑا پیغام نہیں مل سکتا تھا۔

    انھوں کہا کہ اس وقت بھی کچھ نہیں ہوا تھا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوگا، اسی وقت ان لڑکوں کو سائیڈ لائن کردیتے جن کی وجہ سے ٹیم کا یہ ماحول بنا ہے تو چیزیں بہتر ہوجانی تھی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ جس وقت انھوں نے کہا تھا کہ سوچنا بھی نہ تو ایکشن لے لیتے تو یہ حالت نہیں ہوتی، آپ نے پاکستان کی کرکٹ کے ساتھ کمپرومائز کیا، گراس روٹ لیول پر چیزیں تبدیل کرنا ہونگی۔