Tag: کامران غلام

  • کامران غلام نے اسٹیو اسمتھ سے موازنہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

    کامران غلام نے اسٹیو اسمتھ سے موازنہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

    ملتان سلطانز کے کھلاڑی کامران غلام نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں اسٹیو اسمتھ کی کاپی کرتا ہوں لیکن میرا یہ ہمیشہ سے اسٹائل رہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑی کامران غلام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لئے ایکسائٹڈ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔

    کامران نے کہا کہ یہی سوچتے ہیں ٹاپ اسکورر بنے اور پرفارمنس ٹیم کے کام آئے اور ٹیم کو فائنل تک لے جایا جائے، جو ڈومیسٹک میں پرفارم کرتا ہے اس کے لئے انٹرنیشنل لیول پر مسائل نہیں ہوتے۔

    کامران غلام کا اسٹیو اسمتھ سے موازنہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لئے کراؤڈ کافی آتا ہے لوگ اس کے لئے بے تاب ہوتے ہیں، فینز کو میسج ہے کہ فینز اسٹیڈیم آئیں اور میچز دیکھیں، ہر ٹیم کا الگ ماحول اور الگ انجوائمنٹ ہوتی ہے۔

    ملتان سلطان نے کھلاڑی نے کہا کہ پلئیر کو کافی اعتماد ملتا ہے اگر فرنچائز اونر آپ پر بھروسہ کریں، آئی پی ایل سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمارا سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی ایس ایل ہر سال بڑے پیمانے پر منعقد ہوتا ہے۔

    کامران غلام نے مزید کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کی کاپی کرتا ہوں لیکن میرا یہ ہمیشہ سے اسٹائل رہا ہے اور جو میرے ساتھ کھیلے ہیں ان کو ہمیشہ سے معلوم ہے کہ میرا یہی اسٹائل ہے۔

  • کامران غلام کو رنز کرنا آتے ہیں بس وہ جلدی نہ کیا کریں‘

    کامران غلام کو رنز کرنا آتے ہیں بس وہ جلدی نہ کیا کریں‘

    سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ کامران غلام تجربہ کار کھلاڑی ہیں بس وہ جلدی نہ کیا کریں۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں سلمان بٹ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کامران غلام اور سعود شکیل میں کون زیادہ بہتر ہے؟

    سلمان بٹ نے کہا کہ کامران غلام کے لیے یہ کہوں گا کہ وہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہیں رنز کرنا آتے ہیں بس وہ جلدی نہ کیا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کامران غلام جنوبی افریقا کی اننگز کو ذہن سے نکال دیں وہ ایک دن تھا جو ان کی شاٹ لگ گئیں، ہر روز اتوار نہیں ہوتا، جو ان کا اصل مقصد ہے وہ لمبا کھیلنا ہے، پاکستان نے انہیں اس لیے اسکواڈ میں لیا ہے کہ پورے اوور کھیلنے ہیں، انہیں اس لیے نہیں لیا کہ اندر جاکر پنچ ہٹنگ شروع کردیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اگر آپ نے شاٹ مارنا بھی ہے تو گیند تو چیک کریں، لیفٹ آرم اسپنر ہے آپ گیند سے دور نکل رہے ہیں اگر کور مارنی ہے تو اس کی طرف تو جائیں اپ نکل مڈآن کی طرف رہے ہیں اور شاٹ کھیل رہے ہیں آپ اتنے دراز قدر نہیں ہیں کہ گیند سے دور نکل کر کنیکشن کرلیں۔

    سلمان بٹ نے کہا کہ اس طرح یہ پہلی بار آؤٹ نہیں ہوئے، جنوبی افریقہ میں بھی آؤٹ ہوچکے ہیں ادھر بھی ایسے ہی آؤٹ ہوئے، پریکٹس میچ میں نے دیکھا اس میں بھی انہوں نے اسی طرح وکٹ گنوائی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کامران غلام کچھ اور بننے کی کوشش کریں گے تو یہ نہ ہو کہ وہ ٹیم سے باہر ہوجائیں، وہ اپنی گیم میں رہ کر کھیلیں۔

  • کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، ویسٹ انڈین اسپنر جومل وریکن

    کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی ہوئی، ویسٹ انڈین اسپنر جومل وریکن

    ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل وریکن نے ملتان ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے مڈل آرڈ بیٹر کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد مہمانم اسپنرجومل وریکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران غلام کے فیصلے پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیکنالوجی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، جومل کامران کے ناٹ آؤٹ رہنے پر ناخوش نظر آئے۔

    جومل وریکن کا مزید کہنا تھا کہ میچ میں 275 یا 300 رنز تک کا ہدف ہم حاصل کرسکتے ہیں، سیلز نے پچھلی اننگز میں اچھی بولنگ کی تھی۔

    ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے

    دریں اثنا پاکستانی آف اسپنر ساجد خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواہش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں، سلیکٹ کرنا نہ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

    ملتان کی پچ پر پلان ہے کہ رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں، ویسٹ انڈیز جس مائنڈ سیٹ سے کھیلے گی ہم ویسے ہی پلان بنائیں گے۔

    پہلی اننگز میں چار شکار کرنے والے پاکستانی آف اسپنرکا مزید کہنا تھا کہ کل کھیل جلدی شروع ہوتا ہے تو 350 رنز تک بنائیں گے، ایسی پچ پر پلان ہے رنز نہیں دینے وکٹیں لینی ہیں۔

  • میرا کام پرفارم کرنا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے، کامران غلام

    میرا کام پرفارم کرنا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے، کامران غلام

    قومی ٹیم کے بلے باز اور تیسرے ون ڈے میں سینچری بنانے والے کامران غلام نے کہا ہے کہ میرا کام کارکردگی دکھانا ہے، میرے لیے یہ اہم ہے کہ محنت کرتا رہوں، اس کا صلہ ملے گا۔

    کامران غلام کا تیسرے ون ڈے اور سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سنچری نے مجھے بہت زیادہ اعتماد فراہم کیا تھا۔

    زمبابوے کیخلاف ون ڈے کی سنچری سے مجھے مزید اعتماد حاصل ہوگا، پہلے پاکستان شاہینز کے ساتھ زمبابوے کا دورہ کرچکا تھا اس لیے کنڈیشنز کا علم تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کی سیریز کی تیاری بھی کر رہا ہوں، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں بھی مصروف ہوں۔

    بلے باز نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف جیت کا بھی ہمیں اعتماد ملا تھا، کپتان محمد رضوان نے اننگز کے دوران میری بھرپور سپورٹ کی۔ مجھ پر پریشر نہیں تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب بیٹنگ کیلئے آیا تو ابتدا میں وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہ تھی، اس لیے تھوڑا وقت لیا تھا۔ جب کپتان ساتھ وکٹ پر موجود ہوتا ہے تو اس سے کافی آسانی ہوتی ہے۔

    بھارت نے کھیل میں سیاست لاکر انٹڑنیشنل کرکٹ خطرے میں ڈال دی، شاہد آفریدی

    بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنوبی افریقہ کی سیریز میں موقع ملا تو وہاں بھی اچھا پرفارم کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں گا۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کامران غلام کی سنچری پر دیگر پلیئرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کامران غلام کی سنچری پر دیگر پلیئرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرؤف خان نے کرکٹ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دل کی بھڑاس نکال دی۔

    کامران غلام کی سنچری کے بعد ایکس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد الرؤف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کتنے عرصے سے آپ کو کہہ رہا تھا کہ ان کے نکھٹو بھانجے بھتیجوں اور دامادوں سے جان چھڑا لو گے تو کامران غلام جیسے کئی نیچرل ٹیلنٹڈ مل جائیں گے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اب بورڈ میں بیٹھے چچا، سسر، باپوں، فرنچائزز کے فرنٹ مینوں اور جعلی فراڈ کوچز سے بھی جان چھڑاو گے تو سسٹم بہتر ہوسکتا ہے ورنہ صرف کرکٹ کی بربادی ہوگی۔‘

    بابر اعظم کی جگہ ملتان ٹیسٹ کا حصہ بننے والے بیٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی اہلیت ثابت کی ہے۔

    کامران غلام کا کہنا تھا کہ 4 سال سے یہ سلسلہ چلتا رہا، سوچا تھا جب چانس ملے گا اسکور کرونگا، چانس کا ویٹ کررہا تھا پریشر تو ہوتا ہے پاکستان ٹیم میں کھیلنے کیلئے بےچین تھا۔

    مڈل آرڈر پاکستانی بلے بازکامران غلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مثبت کرکٹ کھیلی جیسے فرسٹ کلاس میں کھیلتا آرہا تھا، کافی دیر سے انتظار کررہا تھا اللہ کا شکر ہے سنچری اسکور کی۔

    پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ذہین میں تھا کہ اچھے سے اچھا کرنا ہے، جب میں وکٹ پر آیا تو ٹیم کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے پریشر تو تھا۔

    خیال رہے کہ پانچ سالوں بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر کسی پاکستانی بیٹر نے سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل اپنے ڈیبیو پر اوپنر عابد علی نے سنچری اسکور کی تھی۔

  • 4 سال سے یہ سلسلہ چل رہا تھا، سوچا تھا چانس ملا تو اسکور کرونگا، کامران غلام

    4 سال سے یہ سلسلہ چل رہا تھا، سوچا تھا چانس ملا تو اسکور کرونگا، کامران غلام

    ملتان: ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام نے کہا ہے کہ 4 سال سے یہ سلسلہ چلتا رہا، سوچا تھا جب چانس ملے گا اسکور کرونگا۔

    انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ قومی ٹیم کا حصہ بننے والے مڈل آرڈر پاکستانی بلے بازکامران غلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر سے انتظار کررہا تھا اللہ کا شکر ہے سنچری اسکور کی۔

    کامران غلام کہا کہنا تھا کہ میں نے مثبت کرکٹ کھیلی جیسے فرسٹ کلاس میں کھیلتا آرہا تھا، چانس کا ویٹ کررہا تھا پریشر تو ہوتا ہے پاکستان ٹیم میں کھیلنے کیلئے بےچین تھا۔

    پاکستانی بیٹر نے کہا کہ ذہین میں تھا کہ اچھے سے اچھا کرنا ہے، جب میں وکٹ پر آیا تو ٹیم کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے پریشر تو تھا۔

    کامران غلام نے مزید کہا کہ ذہن میں تھا کہ اپنی نیچرل کرکٹ کھیلنا ہے میری توجہ پوری طرح کھیل پر مرکوز تھی، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اپنے ملک کیلئے کھیل رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ پانچ سالوں بعد ٹیسٹ ڈیبیو پر کسی پاکستانی بیٹر نے سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل اپنے ڈیبیو پر اوپنر عابد علی نے سنچری اسکور کی تھی۔

  • ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

    ٹیسٹ اسکواڈ میں بابر اعظم کی جگہ لینے والے کامران غلام کون ہیں؟

    پاکستان کے 29 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کامران غلام اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک مضبوط ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے 59 میچوں میں 49.17 کی اوسط سے 4,377 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 16 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    کامران غلام 10 اکتوبر 1995 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے تھے، اور وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر بھی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں کامران غلام کا اضافہ بھی شامل ہے، کامران غلام بابر اعظم کی جگہ لیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کرکے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    کامران غلام اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی تیاری کر رہے ہیں، 29 سالہ نوجوان کے بارے میں پانچ دلچسپ حقائق:

    کامران غلام نے 2013 میں 17 سال کی عمر میں ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کیا۔

    وہ 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے 100 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی قائداعظم ٹرافی کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔

    کوہلی پر تنقید کرنے والوں کو گوتم گمبھیر کا کرارا جواب

    وہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

    انہوں نے جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا لیکن بیٹنگ یا باؤلنگ نہیں کی۔