Tag: کامران قریشی

  • مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد بڑی مشکل میں پھنس گئے

    مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد بڑی مشکل میں پھنس گئے

    کراچی : مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی پر 2 مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کیخلاف امتناع منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے کیسز کی سماعت ہوئی۔

    جیل حکام کی جانب سے عدالت میں ویڈیو لنک پرکامران قریشی کو پیش کیا گیا، عدالت نے کامران قریشی پر 2مقدمات میں فرد جرم عائد کردی

    عدالت نے ملزم کامران قریشی کو منشیات اور اسلحہ کیس میں فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استفسار کیا آپ پر منشیات اور اسلحہ ایکٹ کا الزام ہے کیا آپ کو جرم قبول ہے۔

    مزید پڑھیں : ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    عدالت کے استفسار پر ملزم کامران قریشی نےصحت جرم سے انکار کردیا اور بیان میں کہا میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔

    عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    پراسیکیوشن نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کامران قریشی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کامران قریشی کے پاس سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا تھا، جس کے بعد ان کیخلاف اینٹی وائلینٹ کرائم سرکل مقدمات درج کئے گئے تھے۔

    بعد ازاں عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کردی۔

  • مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو ضمانت مل گئی

    کراچی : مصطفی عامرقتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی کو ضمانت مل گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم کے والد کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    استغاثہ نے استدعا کی پولیس نے ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا، ضمانت نہ دی جائے۔

    جس پر وکیل خرم اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹاہےصرف ارمغان کاوالد ہونےپرسزادی جارہی ہے، ملزم کوکئی مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے، کامران اصغر قریشی کےخلاف مجموعی طورپر4مقدمات درج ہیں۔

    عدالت نے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی ضمانت منظور کرلی، ایڈیشنل سیشن جج نے کامران اصغر کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی۔

    عدالت نے کہا کہ ملزم کسی اور مقدمےمیں مطلوب نہیں تواسے رہا کر دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد

    خیال رہے ملزم کامران اصغر قریشی کیخلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مقدمہ درج کیا ہے۔

    یاد رہے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس : کامران قریشی نے اسلحہ کہاں سے خریدا ؟

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : کامران قریشی نے اسلحہ کہاں سے خریدا ؟

    کراچی : مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے اسلحے سے متعلق تفتیشی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کرادی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی گئی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے گھر سے برآمد ہونے والا اسنائپر سمیت جدید اسلحہ پشاور سے منگوایا گیا تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق جدید اسلحہ ارمغان کے والد  نے پشاور سے خریدا تھا، ملزم ارمغان قتل، اغوا برائے تاوان و دیگر مقدمات میں جوڈیشل کسٹڈی میں جیل میں ہے۔

    مرکزی ملزم کا والد بھی منشیات، اسلحہ کیس میں جوڈیشل کسٹڈی میں ملیر جیل میں ہے، اس سے اسنائپر، رائفل سمیت بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی تھیں۔

    اس کے فون سے اسلحہ خریدنے، چیک کرنے کی ویڈیوز ملی ہیں، ملزم ویڈیو کال کے ذریعے اپنے بیٹے کو بھی اسلحہ دکھاتا رہا۔

    ملزم کو اس مقدمہ میں اسلحہ ایکٹ کی دفعہ کا اضافہ کرتے ہوئے نامزد کیا گیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے بھی ملزم کی تفتیش کیلئے این او سی حاصل کی گئی۔

    پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مرکزی ملزم کا والد سے تفتیش کرنی ہے کہ اسلحہ کس سے خریدا ہے اور کس کے ذریعے سے کے پی سے کراچی منتقل کیا، ملزم کو ملیر جیل سے لینے کی اجازت دی جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے، ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔

     

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد  ایک اور  کیس میں نامزد

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد ایک اور کیس میں نامزد

    کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ و غیر قانونی اسلحے کیس کی سماعت ہوئی۔

    دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو نامزد کردیا گیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ارمغان عرف آرمی پہلے ہی اس مقدمے میں گرفتار ہے، ملزم اسلحہ پشاور سے خرید کے سندھ لایا۔

    انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ یہی اسلحہ پولیس مقابلے میں استعمال ہوا، اے وی وی سی سی نے ملزم کامران قریشی سے مزید تفتیش کے لئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

     مزید پڑھیں : اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

    یاد رہے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

  • ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی  2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کامران اصغر قریشی سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

    پولیس نے ملزم کامران کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے تو ملزم کامران نے کہا کہ میرے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کیا گیا ہے۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ عدالتی عملہ ملزم کو چیمبر میں لے جاکر معائنہ کرے ، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم سے اسلحے کی سپلائی اور منشیات کی سپلائی سے متعلق معلومات کرنی ہیں ۔

    شکیل عباسی کا کہنا تھا کہ انوسٹی گیشن پولیس کا حق ہے ملزم انتہائی شاطر ہے تعاون نہیں کررہا ہے تفتیش میں ، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کو 18 مارچ کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم کا بیٹا گرفتار ہے اور ملزم اپنے بیٹے کا دفاع کررہا تھا۔

    سرکاری وکیل شکیل عباسی نے کہا کہ ملزم نے پراسکیوشن ،ججز،میڈیا والوں کو بھی دھمکیاں دی ہیں ملزم نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد اپنے بیٹے کو روپوش ہونے کا کہا تھا ملزم سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتا ہے، سب چیزیں ریکارڈ پر ہیں۔

    جس پر ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کیس کا کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں ہے ، کیس پراپرٹی نہیں ہے ، پراسکیوشن کی جانب سے کیس پراپرٹی عدالت میں پیش کردی گئی۔

    ملزم کامران اصغر قریشی نے کہا کہ جو مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کی ایف آئی آر نا مجھے پڑھائی گئی نا دیکھائی گئی ہے مجھے 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا ہے، میں نے 15 پر بھی کال کی تھی میرے گھر کا دروازہ توڑا گیا ہے، میرا ملازم بھی موجود تھا مگر اب پتہ نہیں کہاں ہے۔

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ ہزار دفعہ ایجنسیاں ملزم کے گھر جاچکی ہیں کچھ نہیں ملا ، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کو ایف آر کی کاپی دی جائے ملزم کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

    عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزم کو اپنے وکیل سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

  • ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا

    ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا

    کراچی : مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے درد سربن گیا، کبھی بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کرتا رہا تو کبھی پولیس کو للکارتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے دردسربن گیا۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرلیا اور بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کر کے تھانہ سر پراٹھا لیا۔

    ملزم ارمغان کا والد پولیس کو متضاد بیان دے کر الجھانےکی کوشش بھی کررہا ہے، اس سےپہلے وکیلوں اور صحافیوں کے ساتھ بھی الجھتا رہا ہے۔

    بعد ازاں ارمغان کےوالد نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر معافی مانگ لی اور کہا میڈیا سچائی دیکھا رہا تھا لیکن مجھے اپنا بیٹا نظر آرہا تھا، میری وجہ سےاگرکسی صحافی کی دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں۔


    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد گرفتار


    یاد رہے پولیس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کیا تھا،  ملزم سے دو سو گرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا ارمغان کی گرفتاری کے لیے چھاپے کےدوران اے وی سی سی پر جن ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی وہ اسلحہ کامران قریشی نے خریدکرارمغان کو دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس، نائن ایم ایم پسٹل، 2میگزین اورگولیاں ملیں جبکہ ارمغان کے موبائل سے اسلحہ خریدتے وقت کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔

  • ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے  دورانِ تفتیش  متضاد بیانات

    ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے دورانِ تفتیش متضاد بیانات

    کراچی : مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے گرفتاری کے بعد متضاد بیانات دیتے رہے ، ان سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مصطفی عامرقتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے گرفتاری کے بعد اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے تفتیش شروع کی ، جس میں ملزم کے والد متضاد بیانیات دیتے رہے۔

    اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے بتایا کہ ارمغان کے والد سے گرفتاری کے وقت اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔

    اے وی سی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ کامران قریشی نے اہلکاروں کے سامنے جارحانہ رویہ اختیار کررکھا ہے جبکہ عدالت میں سرکاری وکلا اورصحافیوں کو بھی دھمکا چکا ہے۔

    ارمغان کے والد کے وکیل بھی اس کے رویے کی وجہ سے اس کو چھوڑ چکے ہیں جبکہ ان کو عدالت میں شور شرابہ کرنے پرباہر بھی نکالا جا چکا ہے۔

     مزید پڑھیں : اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

    ملزم ارمغان بیان دےچکا ہےکہ والدکامران نے جرم چھپانے میں مدد کی تاہم کامران قریشی کی جھگڑے اور اسلحہ چلاتے ہوئےکئی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوچکی ہیں۔

    گذشتہ روز ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9ایم ایم پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

  • اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

    اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا، خریداری کی فوٹیجز مل گئیں

    کراچی: ڈیفنس خیابان مومن سے گرفتار کامران قریشی مبینہ طور پر اپنے بیٹے ارمغان قریشی کا بڑا سہولت کار نکلا، مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان سے تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بنگلے میں موجود جدید اسلحہ کامران قریشی نے خرید کر ارمغان کو دیا تھا، خریداری کی فوٹیجز بھی پولیس کو مل گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے بنگلے سے ارمغان کے والد کامران قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا ہے کہ انھیں پولیس مقابلہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے منشیات سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔

    کامران قریشی

    ڈی آئی جی کے مطابق جب ڈیفنس کے بنگلے پر چھاپا مارا گیا تھا تو اس دوران اے وی سی سی پر شدید فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے، پولیس پر حملے میں استعمال یہ اسلحہ کامران قریشی نے خریدا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل کیس کے ملزم ارمغان سے تحقیقات میں مزید اہم شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ارمغان کے گھر سے ملنے والے کئی ہتھیار پشاور سے خریدے گئے تھے، کامران قریشی نے ہتھیار خرید کر ارمغان کو دیے تھے، اسلحہ خریدتے وقت کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں، کئی فوٹیجز ملزم کے موبائل فون سے ملی ہیں۔


    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد گرفتار


    ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ارمغان کو کچھ اسلحہ بلال ٹینشن نے بھی لے کر دیا تھا، اور ڈیفنس کا گھر کامران قریشی نے کرائے پر لیا تھا۔ کامران قریشی کی اسلحے کی دکان سے ہتھیار خریدنے کے بعد پستول چیک کرتے وقت کی خصوصی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس کے بعد اب اسپیشلائز یونٹ تحقیقات کو مزید آگے بڑھائے گا۔

    واضح رہے کہ آج ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام اسٹریٹ 7، بنگلا نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران اصغر قریشی کے نام سے ہوئی جو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ہیں، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 200 گرام آئس اور ایک 9MM پسٹل مع 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئی۔