Tag: کامران ٹیسوری

  • وفاقی ’مجبور‘ یونیورسٹی نے کانووکیشن میں طلبہ کو خالی لفافے پکڑا دیے، گورنر سندھ کا دلچسپ خطاب

    وفاقی ’مجبور‘ یونیورسٹی نے کانووکیشن میں طلبہ کو خالی لفافے پکڑا دیے، گورنر سندھ کا دلچسپ خطاب

    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی نے کانووکیشن میں طلبہ کو خالی لفافے پکڑا دیے، جس پر گورنر سندھ نے دل چسپ خطاب میں زبردست تنقید کی۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آج منگل کو اردو یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا ’’وفاقی اردو یونیورسٹی کی عمارات کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، طلبہ کو اسناد کے نام پر جو لفافے دیے جا رہے ہیں وہ بھی خالی ہیں۔‘‘

    کامران ٹیسوری نے کہا ’’شاید اسناد پرنٹ ہو کر نہیں آئیں، اس کے پیسے نہیں دیے گئے، اردو یونیورسٹی کو تو وفاقی ’مجبور‘ یونیورسٹی کا نام دیا جانا چاہیے۔‘‘

    انھوں نے وفاق پر شدید طنز کرتے ہوئے مزید کہا ’’لگتا ہے یونیورسٹی تب درست ہوگی جب اردو کا نام یونیورسٹی سے ہٹا دیا جائے گا، کئی سالوں سے یونیورسٹی میں تقسیم اسناد نہیں ہوئی، اگر یہ یونیورسٹی لاہور میں ہوتی تو ہر سال تقسیم اسناد ہوتی۔‘‘

    گورنر سندھ نے کہا کہ کھنڈرات نما عمارت کو اردو یونیورسٹی کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے، جو ڈگریاں یہاں دی گئیں، اس میں بھی کچھ کے لفافے خالی ہیں، ڈگری پرنٹ کروانے کے پیسے یونیورسٹی کے پاس نہیں تھے۔

    دل چسپ امر یہ بھی ہے کہ گورنر سندھ نے خطاب کے آغاز میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی اور وائس ضابطہ خان شنواری سمیت تمام افراد کو سلام پیش کیا، اور پھر کہا اب فیصلہ آپ کریں کہ جو تقریر میں اب یہاں کروں، وہ لکھی ہوئی کروں یا دل سے کروں؟ اس جامعہ میں اساتذہ کی تنخواہیں ہی نہیں ہیں، یہ اردو یونیورسٹی کراچی میں ہے اس لیے اس کا حال اتنا برا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے باوجود جامعات میں تدریسی عمل بحال نہ ہو سکا

    انھوں نے کہا جو حالات اردو یونیورسٹی کے ہیں ایسا لگ رہا ہے کچھ عرصے بعد یہ یونیورسٹی سیلانی چلائے گی، پتا نہیں اس مجبور یونیورسٹی کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، ایک جماعت نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر ہاؤس کو جامعات میں تبدیل کریں گے، ساڑھے تین سال انھوں نے کچھ نہ کیا۔

    واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کی 13 سال بعد تقسیم اسناد کی تقریب آج منعقد ہوئی ہے اور یہ یونیورسٹی کی پانچویں سالانہ تقسیم انعامات کی تقرب ہوگی، جس میں 231 مجموعی فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی جا رہی ہیں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو 127 خصوصی تمغے عطا کیے جا رہے ہیں، 97 طلبہ کو گولڈ، 18 طلبہ کو سلور، اور 12 طلبہ کانسی کے تمغے دیے جا رہے ہیں۔

  • ویڈیو رپورٹ: گورنر سندھ نے حلیم اور حلوہ تیار کیا، مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت

    ویڈیو رپورٹ: گورنر سندھ نے حلیم اور حلوہ تیار کیا، مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے ہاتھ سے تیار حلیم اور حلوہ کھلانے کی دعوت دی ہے، جسے مولانا راشد سومرو نے قبول کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں، جے یو آئی رہنما مولانا راشد سومرو رات گئے گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں انھوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا انوکھا انداز دیکھا۔

    گورنر نے علامہ راشد سومرو کی مہمان نوازی کے لیے خود حلیم اور حلوہ تیار کیا، کامران ٹیسوری نے حلیم کا گھوٹا لگایا اور علامہ راشد سومرو کو خود کھلایا بھی۔

    بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی حلیم کھانے کی دعوت دے دی، کہ وہ گورنر ہاؤس آئیں ان کے لیے اپنے ہاتھ سے حلیم اور حلوہ بناؤں گا، جس پر مولانا راشد سومرو نے دعوت قبول کر لی، اور کہا ’’میں جلد مولانا فضل الرحمان کو گورنر ہاؤس لے کر آؤں گا۔‘‘

    کراچی سے پہلا بڑا تجارتی قافلہ وسطی ایشیا کے لیے روانہ ہو گیا

    علامہ راشد سومرو نے کہا ’’مجھے حلیم بہت پسند آیا، گورنر صاحب کے ہاتھ میں جادو ہے، ہم حلوے والے نہیں جلوے والے ہیں، گورنر سندھ کی محبت ہے وہ عزت دیتے ہیں۔‘‘

  • کس گورنر کی چھٹی ہورہی ہے؟ مل کر ڈھونڈ لیں گے، واوڈا کے بیان پر کامران ٹیسوری کا ردعمل

    کس گورنر کی چھٹی ہورہی ہے؟ مل کر ڈھونڈ لیں گے، واوڈا کے بیان پر کامران ٹیسوری کا ردعمل

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سینیٹر فیصل واوڈا کے ایک گورنر کی چھٹی ہونے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا اچھے انٹرنیٹڑ ہیں، تفریح کے لیے ان کا پروگرام ضرور دیکھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کس گورنر کی چھٹی کی بات کی ہے مل کر ڈھونڈ لیں گے کون سا گورنر جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک صوبائی گورنر کی کرسی بہت جلد جانے والی ہے، جو نام بیچ رہا ہے، مال بنا رہا ہے، جھوٹ بھی بول رہا ہے اس کی باری آگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ بھی ہوسکتا ہے، دو ماہ بھی ہوسکتے ہیں بہت جلد رول بیک ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ کے علاوہ کوئی وزیر اعلیٰ ایک انگلش کا پیراگراف نہیں لکھ سکتا، ایسے لوگوں کے ہاتھ میں پاکستان کا مستقبل ہوگا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

    سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے قمر جاوید باجوہ کا نام لیتے ہیں لیکن وہ ذمہ دار نہیں ہیں، قمر جاوید کو جب سازش سمجھ آئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، انہیں سازش سمجھ آگئی تھی اسی لیے وہ بری الذمہ ہوگئے تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کیس میں بھی جلد حقائق سامنے آنے والے ہیں۔

  • مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا

    مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا

    کراچی : رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کامران ٹیسوری کو ورلڈ کا بیسٹ گورنر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اسکالر ذاکر نائیک کی ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوئے جبکہ دیگر اقلیتی اور دیگر مذاہب کے لوگ نے بھی شرکت کی۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس وقت آپ دنیا کےبیسٹ گورنرکےساتھ بیٹھےہیں،ان کوابھی یہ ایوارڈ ملانہیں ہےلیکن جس طرح یہ کام کررہے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے جلد یہ ایوارڈ انہیں ملے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک زمانے میں مجھے ورلڈ کا بیٹا مئیر کا ایوارڈ ملا تھا۔

  • بلوچستان کی تمام سازشیں افغانستان اور را سے ملتی ہیں، گورنر سندھ

    بلوچستان کی تمام سازشیں افغانستان اور را سے ملتی ہیں، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سازش کے تانے بانے افغانستان اور بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملتے ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، بلوچستان میں جو صورتحال دیکھی گئی کچھ عرصہ پہلے ایسا واقعہ اے پی ایس میں ہوا تھا، بلوچستان میں پاک فوج کے جوان اور معصوم شہری شہید ہوئے، ان واقعات کے بعد پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان سے ایسی غلاظت کو نکال پھینکا جائے، بلوچستان میں جو بیرونی طاقت پر فساد پھیلاتے ہیں انہیں فسادی کا نام دینا چاہیے، جب پاکستان ترقی کر رہا ہوتا ہے تو یہ لوگ وہی کام شروع کر دیتے ہیں جس سے سالمیت کو خطرہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر کو بتانا چاہتا ہوں کہ پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، قوم چاہتی ہے ان لوگوں سے اسی طرح نمٹا جائے جیسے یہ سازش کر رہے ہیں، اس سازش کے تانے بانے افغانستان میں موجود را کے سیٹ اپ سے ملتے ہیں، تمام کارروائیاں را کی ایما پر افغانستان سے پاکستان میں کی جا رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، را نہیں چاہتی کہ پاکستان میں سی پیک کا منصوبہ مکمل ہو، دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان کے پڑوسیوں سے تعلقات مستحکم ہوں مگر ہمیں آنکھیں کھولنی ہیں، ایک مخصوص گروپ را کی پشت پناہی پر ایسی کارروائیاں کر رہا ہے۔

    کامران ٹیسوری نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک افواج پاکستان کے جوان شہادتیں دیں گے؟ کب تک نفرتوں کا بیانیہ مخصوص سیاسی جماعت کے ذریعے پاکستان میں پھیلا جائے گا؟ کب تک مخصوص بیانیے کے تحت افواج پاکستان کو بدنام کیا جائے گا؟ اللہ نے ہمیں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کی صورت میں تحفہ دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب آگے بڑھ کر دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر مارنا یہی سازش کا پہلا حصہ ہے، یہ ملک میں مختلف قومیتوں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں، یہ دہشتگرد را کے پیرول پر ہیں۔

  • عہدے آنے جانے ہوتے ہیں، کوئی ساری زندگی ان پر نہیں رہتا، گورنر سندھ

    عہدے آنے جانے ہوتے ہیں، کوئی ساری زندگی ان پر نہیں رہتا، گورنر سندھ

    اسلام آباد : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عہدے آنے جانے ہوتے ہیں، کوئی ساری زندگی ان پرنہیں رہتا، لیکن ایسے کام کرکے جانا چاہیے کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امام مسجد نبوی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انکے اس دورے کی برکت سے ملک کے مسائل حل ہوں گے۔

    کامران ٹیسوری نے بتایا کہ گورنر شپ کے حوالے سے کل خالد مقبول اور فاروق ستار کا بیان سامنے آگیا ہے ، عہدے آنے جانے والے ہوتے ہیں ، ساری زندگی کوئی نہیں رہتا ، لیکن ایسے کام کرکے جانا چاہیے کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

    انھوں نے کہا کہ گورنر ہائوس میں پچاس ہزار بچے آئی ٹی کورس مکمل کرنے جا رہے ہیں اور چھ سو سے آٹھ سو ڈالر کما رہے ہیں اس پر اگر کسی کو تکلیف ہے تو کچھ نہیں کہے سکتا، سیاست بہت ہو چکی اب عوام کو کچھ دینے کا وقت ہے

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کل میں نے ساڑھے چھ بجے میں نے یوم آزادی کی پریس کانفرنس کی اور رات آٹھ بجے مخصوص ٹکرز چلنا شروع ہوگئے، ان ٹکرز چلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان چیزوں سے میں گھبرانے والا نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں ، حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی شروع ہونے جارہی ہے ، اسکے بعد سکھر اور کئی شہریوں میں آئی ٹی یونیورسٹی کھولیں گے، جب تک منصب پر ہوں خدمت کا۔کام جاری رکھوں گا

    سندھ کے گورنر کا کہنا تھا کہ میں خدمت پر یقین رکھتا ہوں ، ہمیں سیاست نہیں کرنی ، ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ چودہ اگست بڑے جوش و خروش سے منایا جائےگا، گورنر ہاوس میں تقریباً دس لاکھ افراد آئیں گے، یوم آزادی کے پروگرام میں عاطف اسلم ، یوم آزادی کے پروگرام میں عاطف اسلم عوام کے لیے پرفارم کریں گے۔

  • فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر

    فری آئی ٹی کورس کرنیوالے نوجوانوں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کورس کرنیوالوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفکیٹ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے داخلے جاری ہے ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کےجدیدکورسزمفت کریں، حیدرآباد کے نوجوان کلاوڈ اپلائیڈ جنریٹیوآرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئر بنیں۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سےلیس کرناچاہتاہوں، فری آئی ٹی کورسزمیں داخلہ لیں، اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کریں، کورس کرنیوالوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفکیٹ دیں گے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہرامیدوارکومفت آئی ٹی کورس کرائیں گے، جنریٹیواے آئی انجینئر 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کماسکیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ کراچی میں کورس کرنیوالے تیسرے ماہ سے 200 سے 500 ڈالر کما رہے ہیں، کوشش ہےآرٹیفیشل انٹیلی جنس کے دور میں قوم کسی سےپیچھےنہ رہ جائے، قوم کی توجہ انفارمشین ٹیکنالوجی کی جانب مبذول کرانےکی کوشش جاری رہے گی، صوبےکو آئی ٹی حب بنا کر دنیا میں مثال قائم کریں گے۔

  • گورنر سندھ  کی کچے کے ڈاکوؤں  کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

    گورنر سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کے بچوں کو آئی ٹی کورس کرانے کی پیشکش کر دی اور کہا آنے والی نسل کو ہنرمند بنا کر پندرہ سے بیس لاکھ روپے کمائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کچے کے ڈاکوؤں کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ پھینکیں، آئی ٹی سیکھیں اور آنے والی نسل کو ہنرمند بنا کر پندرہ سے بیس لاکھ روپے کمائیں۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے آئی ٹی کا ڈاکو لا رہا ہوں، آئی ٹی والا کچے کے ڈاکو کھا جائے گا.

    انھوں نے بتایا کہ حیدر آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، ڈاکو اسلحہ چھوڑیں اور اپنے بچوں کو بھی لے آئیں۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 50 ہزار بچوں کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) اور آٹو میشن متعدد کورس مفت کرائے جائیں گے جس کے بعد نوجوان لاکھوں روپے کما سکیں گے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے شروع اس منصوبے کیلئے فنڈز حکومت سے نہیں لئے بلکہ ڈونرز فراہم کریں گے۔

  • مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز کن کو دیئے جائیں گے؟ کراچی والوں کے لیے اہم خبر

    مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز کن کو دیئے جائیں گے؟ کراچی والوں کے لیے اہم خبر

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مفت موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وارداتوں میں موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے والے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن کی موٹر سائیکلیں اکتوبر سے دسمبر تک چھینی گئی ہیں انکوموٹرسائیکلین دیں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کو 10 سے 15 دنوں میں سیکنڈہینڈموٹرسائیکل دیں گے، 73موٹر سائیکلیں خریدی جاچکی ہیں۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر کوئی رائیڈر ہے اور اس کا موبائل چھن گیاہے تو اس کو موبائل دیں گے ، موٹر سائیکلیں اور موبائل ان کو دیں گے جو خریدنےکی استطاعت نہیں رکھتے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شہری مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل ، موبائل فون سے محروم ہوئے، شہری درخواستیں دے کر جاتے تھے کہ ہمارے پاس کوئی اور ذریعہ نہیں، مجھے ایک شخص نے بتایا کہ وہ روزانہ تھانے موٹر سائیکل کا معلوم کرتا ہے، ہمیں لاڑکانہ ، میر پور خاص ، دیگر اضلاع سے بھی فون کالز آئی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شہروں میں موٹر سائیکلیں چھیننےکی وارداتیں ہوئی ہیں، کچھ لوگوں نےہمارے اس اقدام پر تنقید بھی کی ہے، گورنر کے پاس امن و امان درست کرنے کا اختیار نہیں ، ایک 2 ماہ کیلئےآئی جی کو گورنرہاؤس کے ماتحت کردیں کوئی بڑاجرم نہیں ہوگا، ہمارے پاس اختیارات نہیں،ہم جو کچھ کررہے ہیں اخلاص سے کررہے ہیں۔

  • ڈالر مزید کتنا  سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    ڈالر مزید کتنا سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

    کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ کئی دہائیوں سے جاری ظلم کی مثال پورے ملک میں نہیں ملتی ، کراچی کو کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف نے معاشی دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    پی آئی اے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے نقصان کے سوا کچھ نہیں دے رہا ،پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 3ہفتوں میں ہوجائےگی، نقصان میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری ہوگی۔

    کامران ٹیسوری کا سرمایہ کاری سے متعلق کہنا تھا کہ خلیجی ممالک سے بہت جلد سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی اور غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا، 10،10سال سے تعطل کے شکار مسائل پر اب فیصلے ہوں گے۔

    انھوں نے تجویز دی کہ آئی پی پیز کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سفارتکاروں سے بات ہوسکتی ہے ، امید ہے نگران وزیراعظم 300 یونٹس تک ریلیف دیں گے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزرا 10 دن میں ایک بار کراچی کا دورہ کریں گے ، معیشت کا حب کراچی ہے وفاقی وزرا کو بھی کراچی میں نظر آنا چاہیے۔