Tag: کامران ٹیسوری

  • گورنر سندھ کا  روزمرہ اشیاء کی خریداری  کے لئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    گورنر سندھ کا روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا ، کارڈ کے ذریعے خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس میں فری آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری آئی ٹی ٹیسٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو پاکستانی پرچم کے ساتھ آپ سب شاہراہ فیصل پر آنے کی دعوت دے رہا ہوں ، یوم آزادی کے دن ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میرے اختیار میں جو کچھ ہے وہ میں آپ لوگوں کے لئے کر رہا ہوں، آپ لوگوں کے لئے بیل آف طور لگا دی جہا ں خود ایک گھنٹہ کھڑا ہوتا ہوں، میری ماؤں بہنوں بیٹیوں کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے وہ آکر امید کی گھنٹی بجائے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ مڈل کلاس لوگوں کے لئے تندور لگا رہے ہیں جہاں 25 روپے والی روٹی 2 روپے میں ملے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک اور ایم او یو پر سائن کرنے جا رہے ہیں، جس کے تحت 35 لاکھ کریڈٹ کارڈ ایشو کیے جائیں گے، کارڈ کے ذریعے روزمرہ اشیاء کی خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی۔

  • ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا

    ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے نگراں وزیر اعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے خالد مقبول کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے نگراں وزیر اعظم کے لیے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کے الیکٹرک کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جب کہ وزیر اعظم نے گورنر سندھ کو حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہدایت کی۔

    وفد میں فاروق ستار، وفاقی وزیر امین الحق، گورنر سندھ کامران ٹیسوری موجود تھے، وفد نے مردم شماری پر تحفظات دور اور تجاویز کی شمولیت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے کہا اللہ کے فضل سے 7 ویں ڈیجیٹل مردم شماری خیریت سے مکمل ہو گئی، نتائج کی منظوری تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہوئی۔

  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی 9 ماہ کی تنخواہ کا چیک بنا کر فلاحی ادارے کو غریبوں کی مدد کی مد میں دیدیا۔  

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب حلف اٹھایا تھا تب کہا تھا کہ سرکار سے تنخواہ یا کسی اور کام کے لیے کوئی پیسہ نہیں لونگا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورس کیلئے ٹیسٹ کا آغاز 16جولائی سے ہوگا، آئی ٹی کورس کے انٹری ٹیسٹ کیلئے 5 لاکھ شہریوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار لیے جائیں گے، جب تک تمام 5 لاکھ بچوں کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوجاتےکورس کا آغاز نہیں ہوگا۔

    گورنر سندھ نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبر 1 سے 7500 والوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لیے آنے والے نوجوانوں کا خود استقبال کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو ای میل کے ذریعے رول نمبر ،ٹیسٹ کا دن ،تاریخ اور وقت کا بتایا جائے گا۔

  • گورنر سندھ نے طویل القامت شخص کے لیے ماہانہ معاوضے کا اعلان کردیا

    گورنر سندھ نے طویل القامت شخص کے لیے ماہانہ معاوضے کا اعلان کردیا

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے ہر ماہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عرصے سے علیل طویل القامت شخص نصیر سومرو کے گھر پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کی۔

    گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو جنریٹر، یو پی ایس، بیڈ، ہر ماہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ انہیں 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جولائی میں دیں گے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، ہم اپنے فخر پاکستان کہلائے جانے والوں سے ایسا سلوک کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں نصیر سومرو کے قد کے مطابق بیڈ بنوا کر دیا جائے گا، مخیر حضرات سے کہہ کر نصیر سومرو کے لیے ایک گھر بھی دلاؤں گا۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مویشی منڈی جانے والے لوگوں سے لوٹ مار کی مذمت کرتا ہوں، پولیس اور انتظامیہ حفاظتی اقدامات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

  • کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لٹکا دی

    کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لٹکا دی

    کراچی: کامران ٹیسوری نے عوام کی شکایات کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر گھنٹی لٹکا کر مغل بادشاہ جہانگیر کی یاد تازہ کر دی جنھوں نے سترہ ویں صدی میں محل کے باہر انصاف کی گھنٹی نصب کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، گورنر ہاؤس کے باہر اپنی شکایات اور مسائل لے کر آنے والوں کے لیے گیٹ پر اطلاعی گھنٹی نصب کر دی۔

    یہ گھنٹی ہنگامی صورت حال کے لیے ہے اور اس کا وقت رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک ہوگا۔ کامرا ن خان ٹیسوری نے کہا کہ اس کا باضابطہ افتتاح بدھ، 10 مئی کو 3 بجے میڈیا کے سامنے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فہیم خان نے گورنر ہاؤس کے باہر غلط ویڈیو بنا کر گھنٹی نہ لگنے کا غلط پروپیگنڈہ کیا تھا۔

    گورنر سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے آپ کو ’عوامی نمائندہ‘ کہنے والے گورنر ہاؤس کے باہر نصب گھنٹی کے بارے میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، انھوں نے کہا ’’اصل میں انھیں گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھولا جانا ہضم نہیں ہو رہا، کیوں کہ یہ ان کے لیڈر کا وعدہ تھا جو میں نے پورا کر دیا۔‘‘

  • ڈیجیٹل مردم شماری: حافظ نعیم نے اہم مطالبہ کردیا

    ڈیجیٹل مردم شماری: حافظ نعیم نے اہم مطالبہ کردیا

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کی آبادی کو کم کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی نے وفد کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے وفد نے آج گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور مردم شماری وخانہ شماری میں سنگین جعل سازیوں و بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمن اورگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی،حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ہم نے گورنر سندھ کو مردم شماری میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ہے۔

    ہمارا واضح اور دو ٹوک مطالبہ ہے کہ کراچی میں رہائش پذیر ہر فرد کو کراچی میں ہی شمار کیا جائے اور ہر شہری کو اختیار دیا جائے کہ وہ چیک کرسکے کہ اسے شمار کیا گیا ہے یا نہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ مردم شماری کے حوالے سے شہر کی اسٹیک ہولڈرز جماعتوں پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے اور مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی جائے،ماضی میں بھی کراچی کی مردم شماری میں جعل سازی کی گئی اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کم گنا گیا ہے،ڈیجیٹل مردم شماری میں بھی کراچی کی آبادی کو آدھا گنا گیا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی کی حقیقی آبادی ٹھیک شمار نہیں کی جائے گی تو اس سے ملازمتوں، شہری وسائل اور سندھ اسمبلی میں نمائندگی میں بھی اس کے حق کے مطابق نہیں مل سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے بھی ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ مردم شماری کی منظوری نہ دی جائے بلکہ ٹھیک کیا جائے لیکن ایم کیوا یم اور پی ٹی آئی نے مل کر جعلی مردم شماری کی منظوری دی۔

    اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کا گورنر سندھ آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں، مردم شماری میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تفصیلی بات سامنے آئی۔جماعت اسلامی کے علاوہ دوسری جماعتوں کو بھی مردم شماری میں اعتراضات ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے،اس حوالے سے میں نے وفاقی وزیر کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

  • گورنر سندھ  کی عید پر شہریوں کو گورنر ہاؤس آکر شیر خورمہ کھانے کی دعوت

    گورنر سندھ کی عید پر شہریوں کو گورنر ہاؤس آکر شیر خورمہ کھانے کی دعوت

    کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عید پر شہریوں کو گورنرہاؤس آکرشیر خورمہ کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان جانے پر اعتراض کرنیوالے خود بھی عوام میں نہیں جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نیو کراچی میں شہریوں کیساتھ سحری کی ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    ملک کی معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے۔

    کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ صوبہ میں پرائمری ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیاجائے،تعلیم کو فروغ ملےگا، تنقیدکرنےوالےکسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔

    گورنرسندھ نے عید پر شہریوں کو گورنرہاؤس آکرشیرخورمہ کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان جانے پر اعتراض کرنیوالے خود بھی عوام میں نہیں جاتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام ہر صاحب اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں ، میرے عوام میں جانےکامقصد ان کےمسائل سےآگاہی ہے، عوام سےملاقات کے لئے کسی نہ کسی فوڈاسٹریٹ پرجاتا رہوں گا۔

  • کسی کا بھجوایا کھانا کھانے کے بعد گورنر سندھ کو الٹیاں، سانس لینے میں دشواری

    کسی کا بھجوایا کھانا کھانے کے بعد گورنر سندھ کو الٹیاں، سانس لینے میں دشواری

    کراچی: کسی کا بھجوایا کھانا کھانے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت خراب ہو گئی، ان کو الٹیاں لگنے کے بعد سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کھانے میں کچھ ملا کر کھلانے کی کوشش کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کی طبعیت سخت ناساز ہو گئی۔

    ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو گزشتہ روز ان کا من پسند کھانا کسی نے ان کے گھر بھجوایا تھا، جسے کھانے کے بعد انھیں الٹیاں لگ گئی ہیں، پیٹ خراب ہو گیا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    کامران ٹیسوری کو گورنر ہاؤس میں زیر علاج رکھا گیا ہے، ان کا بلڈ پریشر بھی بہت زیادہ گر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو کھلائے گئے کھانے کو ٹیسٹ کرانے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں، انھوں نے گزشتہ دنوں کراچی اور لاہور میں کھانے کے مشہور مقامات پر جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھایا۔

  • ’چوبیس گھنٹے میں آٹا پرانی قیمت پر آجائے گا‘

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں آٹا پرانی قیمت پر آجائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس کے بعد آٹا بھی نہیں مل رہا ہے لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں مسائل اب حل ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کروں گا، آٹے کے بحران پر میری بات وفاق سے ہوئی ہے آئندہ ایک دو روز میں قیمت 35 روپے کم ہوجائے گی، چوبیس گھنٹے میں آٹا پرانی قیمت پر آجائے گا، چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہورہا ہے۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں لوگوں کی جان جارہی ہے اس شہر کو کوئی اون کرنے کے لیے تیار نہیں، اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر روزانہ آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے 15 دن کا وقت پولیس چیف نے دیا تھا کہ چیزوں کو ٹھیک کریں گے 13 دن گزر گئے ہیں دو دن بعد میں رپورٹ لوں گا۔

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میں سندھ کی تمام مارکیٹوں کا دورہ کروں گا جو لوگ ذمہ دار ہیں ان کو کھلی کچہری میں بٹھائیں گے جب اختیارات اور مسائل کا حل عوام کے لیے ہوگا تو مسائل حل ہوں گے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے سخت ایکشن ہوگا۔

  • حافظ نعیم کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاؤس کا رد عمل، پرتپاک انداز میں ملنے کی تصویر جاری

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی پریس کانفرنس میں الزامات کے جواب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رات کو پرتپاک انداز سے ملنے والی تصویر جاری کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن کے الزامات پر ترجمان گورنر ہاؤس کا رد عمل سامنے آ گیا، گورنر سندھ نے گزشتہ رات حافظ نعیم سے ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’رات کو خوش گوار انداز میں ملے دن میں بدل گئے۔‘

    کامران ٹیسوری نے حافظ نعیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا دوہرا معیار کیسے چلے گا نعیم صاحب۔‘

    ترجمان گورنر ہاؤس نے رد عمل میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، گورنرکے عہدے پر تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے۔

    ترجمان نے کہا گورنر سندھ حافظ نعیم الرحمن کو اچھا دوست سمجھتے ہیں، وہ رات کو گورنر سندھ سے گرم جوشی کے ساتھ ملے تھے، ان کو اگر شکایت تھی تو بطور دوست گورنر سندھ کو بتانا چاہیے تھا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ حافظ نعیم بخوبی جانتے ہیں کہ لوگوں کو باہم جوڑنا ثواب کا کام ہے، گورنر سندھ شہر قائد کی روشنیوں کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہے ہیں، اور اسی مقصد سے وہ جماعت اسلامی کے دفتر بھی گئے تھے۔