Tag: کامرس

  • امریکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں شاندارمواقع ہیں،  کونسلر یو ایس ایڈ

    امریکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں شاندارمواقع ہیں، کونسلر یو ایس ایڈ

    کراچی: کونسلریوایس ایڈ رےسینٹیلا نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی برادری منفی تاثرکےسبب پاکستان آنےسےکتراتی ہے تاہم امریکی سرمایہ کاری کیلئےپاکستان میں شاندارمواقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کونسلریوایس ایڈ رےسینٹیلاکے دورہ کراچی چیمبر کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق کونسلریوایس ایڈرےسینٹیلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کوماضی میں کئی چیلنجزکاسامنارہالیکن اب ملک ترقی کررہاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیڑی اورجانوروں کی خوراک میں تعاون بڑھایاجاسکتاہے، رابطے بڑھانے سےسرمایہ کاری بڑھےگی۔

    کونسلریوایس ایڈرے سینٹیلا کا کہنا تھا کہ امریکاگوشت، سویابین، دیگرزرعی مصنوعات پاکستان کوبرآمدکرتاہے جب کہ امریکاسالانہ50ملین ڈالرمالیت کاخشک دودھ پاکستان کو برآمدکرتاہے، امریکا ڈیری اور جانور پالنےسےمتعلق تکنیکی تربیت فراہم کرنےکیلئےتیارہے۔

    رےسینٹیلا کا کہنا تھا کہ امریکی تجارتی برادری منفی تاثرکےسبب پاکستان آنےسےکتراتی ہے، قانونی رکاوٹیں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کےمسائل بھی ہیں تاہم امریکی سرمایہ کاری کیلئےپاکستان میں شاندارمواقع ہیں۔

  • حکومت کا کنسٹریکشن شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینا قابل ستائش اقدام ہے، احمد حسن مغل

    حکومت کا کنسٹریکشن شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینا قابل ستائش اقدام ہے، احمد حسن مغل

    اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کنسٹریکشن شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے جو قابل ستائش اقدام ہے۔

    اپنے ایک بیان میں احمد حسن مغل کا کہنا تھا کہ اس سے تعمیراتی شعبے کے مسائل بہتر طور پر حل ہوں گے، اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور معیشت جلد بحالی کی طرف گامزن ہو سکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے لیکن حکومت نے کچھ ایسے اقدامات اٹھائے تھے جن کی وجہ سے اس شعبے کی ترقی میں اضافہ ہونے کی بجائے کمی واقع ہوئی ہے، جس سے معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے، لہذا اس بات کی اشد ضرورت تھی کہ حکومت کنسٹریکشن شعبے کیلئے سازگارماحول پیدا کرتی۔

    انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے اس شعبے کی بہتر ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں گے جس سے کاروباری اور اقتصادی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

    احمد حسن مغل نے کہا کہ بہت سی ذیلی صنعتوں کی ترقی تعمیراتی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کنسٹریکشن انڈسٹری کے چیدہ چیدہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اس کیلئے مزید سازگار پالیسیاں بنائے تاکہ یہ شعبہ بہتر ترقی کرکے معیشت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔

    انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے اس شعبے کے دیرینہ مسائل جلد حل ہوں گے اور معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج برآمد ہوں گے۔