Tag: کاملا ہیرس

  • کاملا ہیرس کا ایرانی حملے کے بعد اہم بیان

    کاملا ہیرس کا ایرانی حملے کے بعد اہم بیان

    امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی جانب سے اسرائیل پر ایرانی حملے کے بعد رد عمل سامنے آیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی قوت ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے میری وابستگی غیر متزلزل ہے۔

    امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف امریکا ہر ضروری اقدام کرے گا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ امریکی افواج اور مفادات کے دفاع کے لیے جو بھی اقدام ضروری ہوگا کریں گے۔

    واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغ دیئے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے اور افراتفری مچ گئی۔

    اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کے مطابق ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیل پر ایران کا حملہ مکمل ہوگیا، ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔حملوں کی تفصیلات سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

  • ٹرمپ کا مباحثے سے انکار، کاملا ہیرس کا ردِ عمل سامنے آگیا؟

    ٹرمپ کا مباحثے سے انکار، کاملا ہیرس کا ردِ عمل سامنے آگیا؟

    امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اکتوبر میں مباحثے کی تجویز قبول کرنی چاہیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاملا ہیرس نے کہا کہ ہمارے درمیان ایک اور مباحثہ ہونا چاہیے، حریف مباحثے سے بچنے کے لئے بہانے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہار گئے تو وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق سابق صدر اپنی پارٹی کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا آخری الیکشن ہوگا۔

    ایران میں اسرائیل سے تعاون کے الزام میں 12 افراد گرفتار

    سابق صدر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وہ کاملا ہیرس سے ہار گئے تو یہ ان کے آخری انتخابات ہوں گے تاہم انھیں امید ہے کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے۔

  • ٹرمپ کیلئے اچھی خبر، کاملا ہیرس نے بڑا اعتراف کرلیا

    ٹرمپ کیلئے اچھی خبر، کاملا ہیرس نے بڑا اعتراف کرلیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے انتخابی دوڑ میں پیچھے ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیسن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ہم انتخابی دوڑ میں پیچھے ہیں، الیکشن پولز پر توجہ نہ دیں اور انتخابی مہم کیلئے خوب محنت کریں۔

    ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی محنت سے صدارتی الیکشن جیتنا ہے ہم واپس نہیں جاسکتے۔

    انہو ں نے کہا کہ ٹرمپ کادوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچنا امریکی عوام کیلئے خطرناک ہوگا، آمریت پسند ٹرمپ آئین کو منسوخ کرنے کی تجویز تک دے چکا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی 3 ریاستوں ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں صدارتی انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تینوں امریکی ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

    منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا کے شہری ای میل کے ذریعے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

    امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو منعقد کئے جائیں گے مگر ابتدائی ووٹنگ الیکشن کے دن رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، فوج تعینات

    گزشتہ صدارتی الیکشن میں ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت حاصل ہوئی تھی، جب کورونا وباء کے باعث 100ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر ووٹ کاسٹ کردیا تھا، اس کے بعد سے متعدد ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

  • ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے صاف انکار

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے صاف انکار

    سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر نے کہا کہ کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایک مباحثہ جون میں بائیڈن اور دوسرا کاملا ہیرس کے ساتھ ہوا۔ اب کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے امریکی صدارتی مباحثہ میں کاملا ہیرس کی کارکرگی کو بہتر قرار دیا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملے ہولناک ہیں، ملالہ یوسفزئی

    جس کے ردعمل میں سابق صدر نے برہمی کا اظہار کیا اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مباحثہ جانبدار تھا، دونوں میزبان کاملا ہیرس کے ساتھ تھے۔

  • افغانستان سے انخلا، جو بائیڈن اور کاملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی

    افغانستان سے انخلا، جو بائیڈن اور کاملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی

    افغانستان سے انخلا کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کاملا ہیرس پر تنقید میں شدت آ گئی ہے۔

    امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے افغانستان سے تباہ کن امریکی انخلا پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اب ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    مائیک جانسن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بائیڈن ہیرس انتظامیہ افغانستان میں ہمارے فوجیوں کی حفاظت میں ناکام رہی ہے، اور واشنگٹن نے اس ناکام انخلا کی وجہ سے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیار پیچھے چھوڑ دیے ہیں۔

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا پہلا صدارتی مباحثہ آج ہوگا

    انھوں نے بائیڈن انتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر واپسی کی بدانتظامی کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین مائیکل میکول نے 2021 میں افغانستان سے انخلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کے بارے میں کمیٹی کی تحقیقات کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے۔

    اس رپورٹ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس پر تمام امریکی افواج کو واپس بلانے کے لیے پردے کے پیچھے بائیڈن کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ برسوں میں متعدد بار پارلیمانی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے گواہی دینے کے لیے پیش ہو چکے ہیں، اور توقع ہے کہ وہ 19 ستمبر کو ایک اور سماعت میں پیش ہوں گے۔

  • ’’ہمیں اب اسے روکنا ہے‘‘ کاملا ہیرس کا جارجیا اسکول فائرنگ پر رد عمل

    ’’ہمیں اب اسے روکنا ہے‘‘ کاملا ہیرس کا جارجیا اسکول فائرنگ پر رد عمل

    نیوہیمپشائر: نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے جارجیا اسکول فائرنگ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بس اب ہمیں اسے روکنا ہوگا۔‘‘

    صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے بعد آٹو میٹک اسلحے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے، نارتھ ہیمپٹن، نیو ہیمپشائر میں انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ دوسری ترمیم کے حق میں ہوں مگر گن سیفٹی قوانین بھی انتہائی ضروری ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی الیکشن کے قریب فائرنگ کا یہ بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک بار پھر گن کنٹرول ایک اہم ایشو بن گیا ہے، امریکا میں رواں سال اسکولوں میں فائرنگ کے 45 واقعات ہو چکے ہیں۔

    کاملا ہیرس نے فائرنگ کے واقعے کو اشتعال انگیز اور سفاک سانحہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں اسلحے کے تشدد کی اس وبا کو ختم کرنا ہوگا۔

    صدر جو بائیڈن نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ بس بہت ہو گیا، ریپبلکن ارکان کانگریس گن سیفٹی قوانین منظور کروائیں، دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر اظہار افسوس کیا، تاہم گن کنٹرول سے متعلق گفتگو سے گریزکی۔

    امریکا: جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے کہا کہ دوسری ترمیم کے تحت ہر امریکی کو اسلحہ رکھنے کا حق حاصل ہے، پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ این آر اے کی فنڈنگ کے باعث ریپبلکن گن کنٹرول کے خلاف ہیں۔

  • کاملا ہیرس کی تقریر کے دوران احتجاجی مظاہرہ

    کاملا ہیرس کی تقریر کے دوران احتجاجی مظاہرہ

    امریکی ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاملا ہیرس نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی جمہوریت کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

    ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار نے کہا کہ وہ خود اور صدر بائیڈن مغویوں کی بازیابی اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

    دوسری جانب امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن نتائج کیخلاف باغیانہ اقدام سے متعلق کیس میں نظرثانی شدہ فرد جرم کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف نئی فرد جرم جمع کرادی ہے، دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے ابتک شواہد نہیں سنے۔

    دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔

    یوکرین کا ایف 16 فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

    ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ سابق صدر کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔

  • ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان ہونے والا مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان ہونے والا مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے درمیان ہونے والا پہلا مباحثہ کھٹائی میں پڑگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے ساتھ 10ستمبر کو ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثے کیلئے طے شدہ ٹی وی چینل کو جانبدار قرار دیدیا ہے۔

    ترجمان کاملاہیرس کے مطابق کاملاہیرس کی جانب سے گفتگو کے دوران دوسرے فریق کا مائیک کھلا رکھنے پر زور ہے، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ مائیک کھلا رہنے سے عوام کو ٹرمپ کی اصلیت معلوم ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والے مباحثے کے دوران دوسرے فریق کا مائیک بند کرنے کی پابندی عائد تھی۔

    دوسری جانب امریکا کے شہر شکاگو میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنونشن کے آخری روز کملا ہیرس نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا۔

    اس موقع پر کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا اب وقت آگیا ہے اور انہوں نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت بھی کی۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی قتل کیس، ملزم سے متعلق اہم انکشاف

    نامزد صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے پارٹی کنونشن سے خطاب میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ساتھ دیا ہے اور بھرپور حمایت کی ہے۔

  • کاملا ہیرس کا 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار، ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پوسٹ میں‌ برس پڑے

    کاملا ہیرس کا 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار، ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پوسٹ میں‌ برس پڑے

    واشنگٹن: نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نے 4 ستمبر کو مباحثے سے انکار کر دیا ہے، جس پر ڈونلڈ ٹرمپ ان پر برس پڑے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کاملا ہیرس کے اس رویے سے میں حیران نہیں ہوں، انھیں اپنا دفاع کرنا مشکل لگ رہا ہے اس لیے مباحثے انکار کیا۔

    پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیرس منتخب ہوئیں تو امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی، ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کی جگہ ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کر کے امریکا میں بغاوت کی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا ہیرس کو ہرانا میرے لیے آسان ہے، صدر منتخب ہوا تو امریکی اسٹیل ملز کی نجکاری روک دوں گا، اور کاملا ہیرس کی نام نہاد پاور پلانٹس بند کرنے کی پالیسی بھی ختم کردوں گا۔

    کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے، ہلیری کلنٹن

    واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن جاری ہے، جس میں ہزاروں لوگ شریک ہیں، سابق امریکی خاتون اوّل ہلیری کلنٹن نے اپنے خطاب میں اس عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکا کی سینتالیس ویں صدر کاملا ہیرس ہوں گی۔

  • کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے، ہلیری کلنٹن

    کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے، ہلیری کلنٹن

    شکاگو: سابق امریکی خاتون اوّل ہلیری کلنٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ امریکا کی سینتالیس ویں صدر کاملا ہیرس ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق شکاگو میں ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن کے افتتاحی روز خطاب میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ’’کاملا ہیرس کو امریکا کی 47 ویں صدر منتخب کریں گے۔‘‘

    ہلیری کلنٹن نے کہا میں جو بائیڈن کی زندگی بھر کی خدمت اور قیادت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، وہ وائٹ ہاؤس میں وقار اور شائستگی کو واپس لائے ہیں، امریکا کا مستقبل ڈیموکریٹ پارٹی کے ساتھ ہے۔

    انھوں نے کہا امریکا میں ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے، ہم نہ صرف صدر کا انتخاب کریں گے بلکہ قوم کو اٹھانے کا وقت بھی ہے، ہم کاملا ہیرس کو امریکا کی سینتالیسویں صدر منتخب کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکا کو خطرات لاحق ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں جاری ڈیموکریٹ نیشنل کنونشن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ یاد رہے کہ ہلیری کلنٹن نے بھی 2016 میں صدر بننے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی تھیں، اس کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاملا ہیرس پہلی منتخب خاتون صدر بن سکتی ہیں، انھوں نے محاورہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کاملا ہیرس شیشے کی چھت توڑ سکتی ہیں جسے توڑنے وہ ناکام رہی تھیں۔

    ہلیری کلنٹن نے شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ہجوم کو 8 سال قبل اپنی تاریخی دوڑ کے بارے میں بتایا کہ ’’ہم نے ایک ساتھ مل کر شیشے کی اس سب سے اونچی اور انتہائی مضبوط چھت میں بہت سی دراڑیں ڈال دی تھیں، اب اس شیشے کی چھت کے دوسری طرف کاملا ہیریس کھڑی ہیں، اپنا ہاتھ اٹھا رہی ہیں، اور ریاستہائے متحدہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہی ہیں۔‘‘