Tag: کاملا ہیرس

  • ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔

    سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

  • سیاہ فام یا ہندوستانی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کی شناخت پرسوال اٹھا دیا

    سیاہ فام یا ہندوستانی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کی شناخت پرسوال اٹھا دیا

    واشنگٹن : ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاملا ہیرس بھارتی تھیں اب سیاست کیلئے سیاہ فام بن گئیں، ٹرمپ کے بیان کو وائٹ ہاؤس نے توہین آمیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کاملاہیرس کی نسلی شناخت پر سوال اٹھا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پہلے نہیں معلوم تھا کہ ہیرس سیاہ فام ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کاملاہیرس حال ہی میں سیاہ فام بن گئی ہیں، ہیرس کے والدین ہندوستانی اور جمیکا کے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو قابل نفرت اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

    Indian or black

    وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرین جین پیئر نے کہا ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کو بتائے کہ وہ کون ہے یا وہ کس طرح اپنی شناخت ظاہر کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ کاملاہیرس نے ٹرمپ کے اس تبصرے کو "پرانے شو” کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام بہتری کے مستحق ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اختلافات ہمیں تقسیم نہیں کرتے بلکہ یہ ہمارے لیے طاقت کا ذریعہ ہیں۔

    کمالا ہیرس نے بتایا کہ وہ اپنے بھارتی ورثے سے منسلک تھیں اور اکثر وہاں کا دورہ کیا کرتی تھیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں اور ان کی بہن کو اوکلینڈ، کیلیفورنیا کی سیاہ فام ثقافت میں شامل کیا تھا جہاں ان کی پرورش ہوئی۔

     صدارتی انتخاب : کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ جبکہ ٹرمپ کی کم ہوگئی

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

    امریکا میں رواں سال نومبر میں چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل انتخابی مہم، عوامی پولز اور سرویز میں ری پبلیکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبولیت حاصل تھی اور ان کا گراف اونچا جا رہا تھا لیکن یہ اس وقت تک تھا جب ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار تھے۔

    تاہم گزشتہ ہفتے جو بائیڈن کی جانب سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار ہونے اور ان کی جگہ ڈیموکریٹ کی جانب سے کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد اب امریکا میں الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔

  • باراک اوباما نے بھی کاملا ہیرس کی حمایت کردی

    باراک اوباما نے بھی کاملا ہیرس کی حمایت کردی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم ترین رہنماؤں میں سے ایک باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما نے بھی کاملا ہیرس کی بطور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار حمایت کر دی۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں باراک اوباما نے کہا آپ کو وائٹ ہاؤس تک پہنچانے میں ہر ممکن اور بھر پور تعاون کریں گے۔

    سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے اور یہ بہت ہی تاریخی لمحہ ہوگا۔

    کاملہ ہیرس نے حمایت کرنے پر سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے نیتن یاہو نے ملاقات کی، غزہ میں اموات پر کاملا ہیرس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کی، اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی اسرائیل کے لیے 50 سالہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • کاملا ہیرس نے نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دیدیا

    کاملا ہیرس نے نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دیدیا

    واشنگٹن: نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے نیتن یاہو نے ملاقات کی، غزہ میں اموات پر کاملا ہیرس کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب امریکی صدر کاملا ہیرس کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    قبل ازیں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کی، اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی اسرائیل کے لیے 50 سالہ حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کے دوران فلسطینی نژاد رکن رشیدہ طلائب نے خاموش احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم کی امریکی ایوان نمائندگان آمد سے قبل کپیٹل ہل پر ہزاروں افراد نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگ ختم کی جائے۔

    نیتن یاہو کے خطاب کے دوران دیگر ارکان نے بائیکاٹ کیا جبکہ رشیدہ طلائب نے ایوان میں جنگی مجرم کا کارڈ اٹھائے رکھا۔

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    ایوان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے نیتن یاہو کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیا۔

  • ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    واشنگٹن:ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے حتمی صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا، مباحثے کی تاریخ ڈیموکریٹ نامزدگی کے اعلان تک طے نہیں ہوسکتی۔

    ترجمان ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کاملا ہیرس سے متعلق رائے تبدیل کرسکتی ہے، اوباما سمیت کئی ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق کاملا ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتی،ایسے ماحول میں کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ کی تاریخ طے کرنا مناسب نہیں۔

    گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔

    اقوام متحدہ کا جھلسا دینے والی گرمی کی وبا پر ممالک سے اہم مطالبہ

    ٹرمپ نے کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

  • بائیڈن کی حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل

    بائیڈن کی حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اپنے حامیوں سے کاملا ہیرس کی مکمل حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیلاوئیر میں انتخابی مہم کیلئے قائم ہیڈ کواٹرز بھی کاملا ہیرس کے حوالے کردیا گیا۔

    کاملاہیرس نے الیکشن ہیڈکواٹرز سے پہلے خطاب میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے ٹرمپ کو درندہ صفت اور دھوکے باز سے تشبیہ دی۔

    کاملا ہیرس نے کہا کہ ماضی میں بطور پراسیکیوٹر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے صدارتی امیدار ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہزار ڈیموکریٹ مندوبین نے ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی، امریکی سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ذمے داری قبول کرلی۔

    ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے کمبرلی چیٹل سے تندوتیز سوالات کیے۔ چیٹل نے تسلیم کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکورٹی ناکامی ہے۔

    سی آئی اے امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کوہم اہم رہنما کی حفاظت میں ناکام رہے، ڈائریکٹرسیکرٹ سروس ایجنسی کی کسی بھی کوتاہی کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔