Tag: کامن ویلتھ

  • بڑی کامیابی: آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان

    بڑی کامیابی: آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان

    اسلام آباد : ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی کامیاب جوان پروگرام میں شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا ، جس کے بعد آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام میں عالمی اداروں کی دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا۔

    اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے دولت مشترکہ کے حکام نے رابطہ کیا ، جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے کامن ویلتھ کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دولت مشترکہ کے حکام نے آئندہ سال ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو دئیے جانے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا پاکستان نوجوانوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے، کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کانفرنس بھی پاکستان میں بلائی جا سکتی ہے۔

    کامن ویلتھ نے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بھی اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا پاکستان کے اقدامات تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔

    عثمان ڈار نے کامن ویلتھ حکام کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور نوجوانوں کو جاری قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی جبکہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر ہر ممکن سرپرستی کریں گے،دولت مشترکہ کے تعاون سےنوجوانوں کو مزید مواقع مل سکیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان ذاتی طور پر پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

  • خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ توقع ہے کامن ویلتھ فورم کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانے میں مدد ملے گی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سنہ 2018 کے طے شدہ اہداف پر پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کروں گا، رکنیت بحالی پر پاکستان نے مثبت اور دیرپا اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 میں پاکستان میں تیسرے جنرل الیکشن ہوئے، سول حکومت نے دوسری منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کیا۔ یورپین یونین اور کامن ویلتھ مانیٹرز نے انتخابات کو شفاف قرار دیا، خواتین کی نمائندگی سول سروس، قانون اور دیگر شعبوں میں بڑھی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 11 اگست کو اقلیتوں کا دن خصوصی طور پر منایا جاتا ہے، پاکستان 27 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دیے ہوئے ہے۔ واضح کرتا ہوں پاکستان صرف قانونی نقل مکانی کا حامی ہے۔ بڑھتی درآمدی حوصلہ شکنی کے ماحول میں تجارت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری پالیسیوں کا محور عوام ہیں، خطے میں امن پر توجہ مرکوز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سرمایہ کار دوست اور کاروبار میں آسانی کے لیے پر عزم ہے، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں 65 فیصد آبادی نوجوان ہے۔ پاکستان ہنر مند افرادی قوت کے خزانے کے طور پر دستیاب ہے۔ دولت مشترکہ کو باہم جوڑنے کا ایجنڈا مسلمہ ضرورت کا اعتراف ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی ترقی، شرح نمومیں اضافے اور خوشحالی کا پلیٹ فارم ہے۔ سی پیک روٹ میں اقتصادی زونز میں شراکت کا خیر مقدم کریں گے۔ نوجوانوں کی بہتری کے لیے قومی یوتھ کونسل قائم کی گئی ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے 2030 ایجنڈا کے لیے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔

  • پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی، کامن ویلتھ بھی تعاون کو تیار

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کےلیےمشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا  گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی ترقی کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، اقوام متحدہ کے بعد کامن ویلتھ نے بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے لندن میں سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ سے ملاقات کی ، ملاقات میں اقوام متحدہ، کامن ویلتھ اور پاکستان میں سہ فریقی معاہدہ پر اتفاق رائے ہوا جبکہ نوجوانوں کی تعلیم، صحت اورروزگار کے لیے مشترکہ فریم ورک کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ملاقات میں نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی اور پاورکوریڈور تک رسائی دینے پر بھی اتفاق ہوا ، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی میں پاکستان کوخطےمیں رول ماڈل بنائیں گے۔

    کامن ویلتھ نے پاکستان میں نیشنل یوتھ کونسل کے قیام میں بھی تعاون کااعلان کرتے ہوئے کہا یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کومزیدبہتری کی ضرورت ہے، سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے باعث پاکستان کی رینکنگ متاثر ہوئی، 2017 میں پاکستان کی پوزیشن 89 سے154 نمبرپرآ گئی، پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے معاونت اور گائیڈ لائنز فراہم کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کےبعددولت مشترکہ کا آگے آنا بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارے پاکستانی نوجوانوں کی جانب دیکھ رہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کا درست استعمال ضروری ہے، نوجوانوں کو قومی اور عالمی سطح پر ترقی کے شاندار مواقع فراہم کریں گے۔

    یاد رہے پاکستانی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

    مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا پاکستانی نوجوانوں کے لیے 30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم سے معاون خصوصی عثمان ڈار اور اقوام متحدہ حکام کی ملاقات کی تھی ، ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ حکام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے 30 ملین ڈالر مختص کردیے گئے، منصوبے کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جائے گا، حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، حکومتی سطح پر نوجوانوں کی سرپرستی بہتر اقدام ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے عثمان ڈار کو پروگرام کا کو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ دن رات محنت کر رہے ہیں، نوجوانوں کو کامیاب بنانا اصل ہدف ہے۔ تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ’دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہوں، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔