Tag: کامونکی

  • کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے ڈرامے کا پردہ چاک، باپ ہی قاتل نکلا

    کامونکی میں دو کمسن بہن بھائی کی موت کا معمہ حل ہوگیا، بچوں کے والد نے ہی دوسری شادی کرنے کیلئے اپنے دونوں بچوں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کامونکی کے علاقے مسلم گنج میں 3 ماہ قبل 3 سالہ حنین اور 6 ماہ کی عنشرہ مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے جاں بحق ہوگئی تھی، بچوں کی والدہ نے الزام لگایا تھا کہ شوہر نے دوسری شادی کیلئے بچوں کو زہر دیکر قتل کیا ہے۔

    والدہ کی الزام کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں بچوں کی قبر کشائی کرواکر پوسٹ مارٹم کروایا گیا، بچوں کی زہر سے موت ثابت ہونے پر ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر اکثر گھر میں لڑائی جھگڑے کرتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کیلئے باپ نے بچوں کو زہر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 3 ماہ قبل کھانا کھانے سے والدہ سمیت 3 بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی، بچے اسپتال میں دم توڑ گئے تھے جبکہ ماں بچ گئیں تھی، والد نے جلد بازی میں بچوں کی تدفین کردی تھی۔

  • گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازع پرفائرنگ‘ خاتون اور2 بیٹیاں جاں بحق

    گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازع پرفائرنگ‘ خاتون اور2 بیٹیاں جاں بحق

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہرگوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پرملزم نے فائرنگ کرکے چچی اور اس کی دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے کامونکی کے گاؤں گھنیا میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی چچی اور اس کی دو بیٹوں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم عدیل کو مقتولہ رضیہ نے شوہر کی وفات کے بعد گود لیا تھا اور وہ گھنیا میں اپنے لے پالک بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق عدیل اپنی منہ بولی ماں اور اس کی بیٹیوں کی 8 ایکڑزمین ہتھیانا چاہتا تھا اوریہی وجہ ہے کہ اس نے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اور فنگرپرنٹس بھی لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم عدیل کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    گوجرانوالہ : نوجوان کی فائرنگ سے دادی اوربہن جاں بحق‘ ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 15 اپریل کوگوجرانوالہ کے علاقے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی پر اپنی دادی اور بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم کی فائرنگ سے اس کی ایک بہن زخمی ہوگئی تھی۔


    فیصل آباد میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا اور تھانے جاکر اپنی گرفتاری دے دی تھی۔


  • کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ماں بیٹے سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر کامونکی میں جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید ذخمی ہو گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والےماں بیٹے سمیت تین افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کردیاہے۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق جی ٹی روڈ پردو ٹریکٹر ٹرالیوں نے آپس میں ریس لگا رکھی تھی ایک اس دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس سے موٹرسائیکل پر سوار تیس سالہ علینا،سات ماہ کا سبحان اور آٹھ سالہ حمزہ ہلاک ہوگئے۔

    جی ٹی روڈ پر حادثے میں جاں بحق خاتون کاخاوند شدید ذخمی ہو گیا،واقعے کے بعد ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا،جبکہ پولیس نے واقعےمیں ملوث ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں:ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت چار بچے جان کی بازی ہارگئےتھے،جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • لیگی رہنما رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور ساتھی  سمیت جاں بحق

    لیگی رہنما رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹے اور ساتھی سمیت جاں بحق

    گوجرانوالہ : کامونکی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد قاتلانہ حملے میں بیٹا اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ آن ہوگیا، گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

    دہشت گردوں نے راناشمشاد کے گھرکے سامنےان کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کی زد میں آکر رانا شمشاد اور ان کا بیٹا اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔

    سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بھی رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا شمشاد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

    سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے  واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کے قتل کو حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔

    ایم پی اے کے قتل پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔