Tag: کامیابی کا نوٹیفکیشن

  • مسلم لیگ ن کے مزید  9 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    مسلم لیگ ن کے مزید 9 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے مزید نو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، امیدوار لاہور، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، ننکانہ اور ساہیوال سے کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 9 امیدواروں کو کامیاب قراردےدیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کامیاب قرار دیے گئے تمام امیدواروں کا تعلق ن لیگ سے ہے، لاہور، سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد، ننکانہ اور ساہیوال سے مسلم لیگ ن کے نو امیدواروں کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن میں این اے 82سرگودھا سے مختار احمد ملک ، این اے 93چنیوٹ سے غلام محمد ، این اے 94چنیوٹ سےقیصر احمد شیخ اور این اے 98فیصل آباد سے چوہدری محمد شہباز بابر کو کامیاب قرار دیا گیا۔

    این اے 112ننکانہ صاحب سے شزرا منصب علی خان کھرل ، این اے 124لاہور سے رانامبشر اقبال ، این اے125لاہور سے محمد افضل، این اے 12 لاہور سے سیف الملوک کھوکر کامیاب قرار دے دیے گئے ہین۔

    اس کے علاوہ این اے 129 لاہور سے میاں محمد اظہر اور این اے141ساہیوال سے سید عمران احمد شاہ کامیاب قرار پائے۔

  • کراچی سے منتخب 21 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی سے منتخب 21 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : کراچی سے منتخب 21 ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے پندرہ اور پیپلز پارٹی کے چھ ارکان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے مزید 21 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، الیکشن کمیشن نے کراچی سے منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے پندرہ اور پیپلز پارٹی کے چھ ارکان شامل ہیں، این اے 229 سے پی پی کے جام عبدالکریم، این اے 230 سے پی پی کےرفیق اللہ، این اے 231 سے پی پی کےعبدالحکیم بلوچ، 132 سے ایم کیوایم کی آسیہ اسحاق کو کامیاب قرار دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں این اے 233 سےایم کیوایم کےجاوید حنیف، این اے 234 سےایم کیوایم کے معین عامر، این اے 235 سےایم کیوایم کےاقبال خان، این 236 سے ایم کیوایم کے حسن صابر، این اے 237 سےپی پی کےاسدعالم نیازی کامیاب قرار پائے۔

    اس کے علاوہ این اے 239 سےپی پی کے نبیل گبول، این اے 240 سے ایم کیوایم کے ارشد وہرہ، این اے241 سے پی پی کے اختیاربیگ، این اے 242 سےایم کیوایم کے مصطفیٰ کمال، این اے 243 سے پی پی کےعبد القادر پٹیل، این اے 244 سےایم کیوایم کےفاروق ستار کامیاب قراردیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 245 سے ایم کیوایم کے حفیظ الدین، این اے 246 سے ایم کیوایم کےامین الحق، این اے 247 سےایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 سے ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیقی، این اے 249 سےایم کیوایم کےاحمدسلیم صدیقی اور این اے 250 سے ایم کیوایم کے فرحان چشتی کو کامیاب قراردیا گیا۔

  • یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست

    یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست

    اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ پٹیشن کی 11مارچ سے پہلے فوری سماعت کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی۔

    ملیکا بخاری اور فرخ حبیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے ، کرپٹ پریکٹسز کےذریعےجیتنے والاسینیٹر چیئرمین بننے کا خواہاں ہے، پٹیشن کی 11مارچ سے پہلے فوری سماعت کی جائے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں کہا کہ انتہائی اہم معاملے کے دورس نتائج آئیں گے ، یوسف گیلانی کے منتخب ہونے کامعاملہ ملکی تاریخ کامنفرد واقعہ ہے، امید ہے این اے 75ڈسکہ کی طرح الیکشن کمیشن اس پر بھی فوری سماعت کرے گا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے اسی نوعیت کی درخواست 2مارچ کو بھی دے رکھی ہے، 2مارچ کی شام کوہی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ویڈیو سامنے آئی تھی، ایک دن پہلے ویڈیو آنے کے باوجود اہم معاملے کوتاحال نہیں اٹھایاگیا۔

    یاد رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں صوبائی وزیرناصر شاہ کی آڈیوٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی حیدرگیلانی ارکان اسمبلی کورشوت دیتے رہے اور مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔

    خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔