Tag: کامیاب انعقاد

  • پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین رہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی محنت کانتیجہ ہےمیگاایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

    پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محب وطن پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے، فائنل کے کامیاب انعقاد نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں، پاکستان میں برسوں سے ویران اسٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کوئٹہ، پشاور کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کربہت خوشی ہوئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےمحنت سےپی ایس ایل کوکامیاب بنایا۔

    پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں

    عثمان بزدار نے کہا پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں، پاکستانی قوم پرامن اورکھیلوں سے محبت کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی ، پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

  • عوام نے ثابت کردیا قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے، صدر مملکت

    عوام نے ثابت کردیا قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے، صدر مملکت

    اسلام آباد : صدرِ مملکت ممنون حسین نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے قوم کے جذبے کوسراہا اور الیکشن کمیشن اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔

    صدر ممنون حسین نے انتخابات میں قوم کے جذبے کو سراہا۔

    صدرِ مملکت نے الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دہشت گردی کے باوجود عوام نے انتخابی عمل کو کامیاب بنایا۔


    مزید پڑھیں : الیکشن 2018: تحریک انصاف وفاق اور کے پی میں حکومت بنانے کی

    پوزیشن میں


    واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں اور عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔