Tag: کامیاب تجربہ

  • گوشت والے چاول کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ

    گوشت والے چاول کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ

    سائنسدانوں نے سستی اور ماحول دوست خوراک بنانے کے لیے چاول کے دانے میں گائے کے گوشت (بیف) کے خلیے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا ہائبرڈ فوڈ تیار کیا ہے جس کے تحت’گوشت دار‘ چاول اگائے ہیں جو ان کے مطابق پروٹین کا ایک سستا اور ماحول دوست ذریعہ ثابت ہوں گے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی یونسی یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گائے کے گوشت کے چاول اگائے ہیں جو کہ کم مہنگی پروٹین پر مبنی خوراک فراہم کرسکتے ہیں جبکہ کاربن کے اخراج کو بھی کم کرسکتے ہیں۔

    Beef rice

    یہ چاول لیبارٹری میں بیف کے پٹھوں اور چربی کے خلیوں کے ساتھ ملا کر اگائے گئے ہیں۔ چاولوں پر پہلے مچھلی کی جیلاٹین لیپ لگایا گیا تاکہ گائے کے گوشت کے خلیات اس سے چپک سکیں اور پھر بیجوں کو ڈش میں 11 دن تک کلچر کے لیے چھوڑ دیا گیا۔

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ 100 گرام پروٹین پیدا کرنے میں ہائبرڈ چاول 6.27 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تھوڑا کم خارج کرتا ہے جب کہ گائے کا گوشت 49.9 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سادہ چاول 2.20 ڈالر فی کلو فروخت ہوتے ہیں، جب کہ گائے کے گوشت کی قیمت 14.88 ڈالر فی کلو ہے۔ لیکن اگر اس ہائبرڈ چاول کو مارکیٹ میں فروخت کیا جائے تو یہ خوراک $2.23 میں دستیاب ہوگی۔

    محققین کا کہنا ہے کہ یہ کھانا قحط، فوجی راشن اور مسقتبل میں خلائی خوراک کے لیے بھی کام آسکے گا تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ اسے مارکیٹ میں رکھا جائے گا تو کیا عام صارفین بھی یہ لینا پسند کریں گے یا نہیں۔

  • شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    جنوبی کوریا اور جاپان نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کورین فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں فائر کیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (JCS) اور جاپان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح مشرقی سمندر کی طرف کم از کم 3 مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

    اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

    جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل بیلسٹک ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا تجربہ کیا گیا ہے۔

  • شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کا متعدد کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ

    شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر سے متعدد کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔ شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں نئے اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے تجربے کا معائنہ کیا تھا، تیار کردہ میزائل کا تجربہ آبدوز سے کیا گیا۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل نے 2 گھنٹوں تک ملک کے مشرقی ساحل سے سمندر کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    شمالی کوریا کا زیر سمندر ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل تجربہ فوج کو جدید بنانے کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے اور اس کا مقصد ملک کو ایک طاقتور بحری قوت بنانا ہے۔

  • کھجور سے پرفیوم اور شیمپو سمیت متعدد مصنوعات تیار

    کھجور سے پرفیوم اور شیمپو سمیت متعدد مصنوعات تیار

    سعودی عرب میں کھجور ہر دسترخوان کی زینت ہوتا ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ اب کھجور سے مہنگے ترین پرفیوم اور شیمپو سمیت دیگر مصنوعات بھی تیار کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کھجور کی دنیا میں 30 سال کا تجربہ رکھنے والے سرمایہ کار اور کسان علی الیاسین نے پرفیوم اور شیمپو سمیت 60 مصنوعات تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    علی الیاسین نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے 1998ء میں کھجور کے درخت اگانے اور اس کے اجزاء سے مختلف اشیاء تیار کرنا شروع کردی تھیں۔

    پرفیوم

    انہوں نے کہا کہ پھر 2015ء میں ہم نے کھجور کے پاؤڈر تیار کرکے کھجور کے درختوں کی دنیا میں مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے منصوبے کا آغاز کیا، ہم نے کھجور کو خشک کیا اور ان کی نمی کو ہٹا کر ایک ایسا پاؤڈر بنایا جو سفید شکر کی جگہ لے سکے۔

    کھجور

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں کے ضمن ہم آج تک 60 متبادل مصنوعات تیار کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں، لیکن پرفیوم کا خیال ہماری جدید ترین پروڈکٹ ہے۔

    الیاسین نے نشاندہی کی کہ کھجور کے عطر کا خیال کھجوروں کی اہم خصوصیات سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔

    سعودی عرب

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہترین خام سے خوشبو دار تیل شامل کرنے کے علاوہ کھجور سے نکالے گئے بہترین قدرتی عناصر کا استعمال کیا جس سے پرفیوم تیار کیا گیا ہے۔

  • سماعت کی مکمل بحالی کیلئے سائنسدانوں کا چوہوں پر کامیاب تجربہ

    سماعت کی مکمل بحالی کیلئے سائنسدانوں کا چوہوں پر کامیاب تجربہ

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے، اس کے ساتھ ہی انسان کی قوت سماعت بھی متاثر ہونے لگتی ہے اور بعض اوقات یہ کمزوری مکمل معذوری بن جاتی ہے، تاہم اب اس حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے سماعت کی مکمل بحالی کے لئے کامیاب تجربہ کیا ہے، سائنسدانوں کی جانب سے چوہوں میں ایک خاص جین کو استعمال کرتے ہوئے کم اور درمیانی تعدد کی حدود میں سماعت کو بحال کیا گیا۔

    محققین کا ماننا ہے کہ جین کی سرگرمی میں کمی لاکر سماعت کی خرابی کو دور کیا جاسکتا ہے، کنگز کالج لندن میں انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری، سائیکالوجی اینڈ نیورو سائنس کی اس تحقیق میں ایک غیر فعال اسپینس 2 نامی جین والے چوہوں میں بہرے پن کو ٹھیک کرنے کے لیے جینیاتی طریقہ کار کو استعمال میں لایا گیا، جس سے کم اور درمیانی تعدد کی حدود میں ان کی سماعت کی صلاحیتوں کو بحال کردیا گیا۔

    70 سال کی دہائی میں آدھے سے زیادہ افراد کی سماعت کمزوری کا شکار ہوجاتی ہے، کمزور سماعت، ڈپریشن اور علمی زوال کے ساتھ ڈیمنشیا کا خطرہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اگرچہ سماعت کے آلات اور کوکلیئر امپلانٹس کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن وہ عام سماعت کے افعال کی بحالی میں مددگار ثابت نہیں ہوتے، نہ ہی وہ کان میں کسی بیماری کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں۔

    سینئر مصنف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انحطاطی بیماریاں جیسے کہ سننے کے عمل میں کمی کو اکثر ناقابل واپسی سمجھا جاتا ہے، لیکن اس تحقیق کے مطابق کم از کم ایک قسم کے اندرونی کان کی خرابی سے نجات مل سکتی ہے۔

    محققین نے اس تحقیق میں ایک غیر فعال Spns2اسپینس 2 نامی جین کے ساتھ چوہوں کی افزائش کی۔ اس کے بعد چوہوں کو جین کو فعال کرنے کے لیے مختلف عمروں میں ایک خاص انزائم فراہم کئے گئے، جس کے بعد دیکھا گیا کہ ان کی سماعت میں کافی بہتری سامنے آئی، خاص کر چھوٹی عمر میں اس جین کو فعال کرنا کافی مفید ثابت ہوا۔

  • پاکستان کا  ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا  کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ویپن سسٹم ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، راکٹ سسٹم کامیابی سے روایتی وارہیڈ لے جانے اورہدف کو کامیابی سےنشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ، ویپن سسٹم سےدشمن پرگہری ضرب لگانے کی صلاحیت میں بہتری آئی۔

    یاد رہے 12 اگست کو پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا،

  • پاکستان کا  بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا ، شاہین ون اے میزائل زمین سے زمین تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ، شاہین ون اے میزائل زمین سے زمین تک مار کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے اور 900کلو میٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے میں میزائل کےمختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرزکوکامیابی سے جانچا گیا ، اس موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ،چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر ودیگر موجود تھے۔

    بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ،سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بابرکروزمیزائل450کلومیٹرتک زمین،سمندرمیں ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • پاکستان میں  فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

    اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا، سفیر یواےای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

    فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

    قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کےلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

    اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

    سفیر یواےای نے مزید کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔

    یاد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

  • روس کا خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

    روس کا خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

    ماسکو: روس نے خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، روس نے رواں ماہ ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورس نے قازقستان کے سری شگن گراؤنڈ میں ملک کے اینٹی بیلسٹک میزائل (اے بی ایم) کے دفاعی نظام کے ایک نئے میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کرلیا ہے۔

    وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے بی ایم سسٹم کے نئے انٹر سیپٹر میزائل نے متعدد تجربات میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور پہلے سے طے شدہ تصوراتی ہدف کو نشانہ بنایا۔

    روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ برس 2 جولائی کو ایک نئے انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

    خیال رہے کہ روس نے رواں ماہ نئے ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

    ہائپر سونک میزائل نے برنٹس سمندر میں 450 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا اور ماک 8 کی رفتار کو چھوا جو آواز کی رفتار سے 8 گنا زیادہ ہے۔

  • جاپان میں ‘اڑن کھٹولے’ کا کامیاب تجربہ، ویڈیو وائرل

    جاپان میں ‘اڑن کھٹولے’ کا کامیاب تجربہ، ویڈیو وائرل

    ٹوکیو: جاپان میں اڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کار کی کامیاب آزمائشی پرواز کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی اسکائی ڈرائیو نے اڑنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں ایک شخص بھی سوار تھا۔

    اسکائی ڈرائیو اڑنے والی کار بنانے کے منصوبے پر کام کرنے والی پہلی کمپنی نہیں ہے، اس منصوبے پر دنیا بھر کی کئی کمپنیاں کام کر رہی ہیں تاہم پہلے قابل عمل کامیاب تجربے کا اعزاز جاپانی کمپنی کو حاصل ہوا ہے۔

    جاپانی کمپنی کے مطابق یہ کار اب تک 10 منٹ تک پرواز کرچکی ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ اسے کم از کم 30 منٹ تک لے جایا جائے۔دو میٹر اونچائی اور چار میٹر کی لمبائی اور چوڑائی کے ساتھ یہ کار دو کاروں کی جگہ پارک کی جاسکتی ہے۔

    اس کار کے ذریعے لوگ ٹریفک میں پھنسے بغیر اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے، اس کی خاص بات یہ ہے اسے اڑانے کے لیے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور سارا نظام کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول ہوگا۔

    اسکائی ڈرائیو نامی جاپانی کمپنی نے 2023 تک فلائنگ کار ٹرانسپورٹ سروس شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔