Tag: کامیاب تجربہ

  • تھر کے کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ

    تھر کے کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ

    اسلام آباد: تھر کے کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا، کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سے جنریٹر چلائے گئے۔

    پاکستانی سائنسدان تھر کے ریگستان میں موجود قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوگئے، تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب ہوا۔

    انڈر گراؤنڈ کول گیسی فیکیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر محمد شبیر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے توانائی بحران سے نجات اور تھر میں موجود کوئلے کی افادیت بیان کی۔

    ڈاکٹر محمد شبیر نے بتایا کہ تین سال کے عرصے میں پاکستان کو توانائی کی پیداوار میں خود مختار بنایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر محمد شبیر نے کہا کہ حکومت قدرتی وسائل کو کارآمد بناتے ہوئےتوانائی بحران سے نجات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیے۔

  • پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا۔

    پاکستان نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حتف ایٹ رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تین سو پچاس کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ رعد کروزمیزائل، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔جسکی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی۔

    ایسی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں چند ہی ممالک کے پاس ہے ، جسمیں اب پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رعد کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی انجینیرز اور سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔

    کامیاب تجربے پر آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے ٹیم اور قوم کو مبارک باد دی گئی ہے۔

  • مردہ دل استعمال کرتے ہوئے پہلا ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

    مردہ دل استعمال کرتے ہوئے پہلا ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

    سڈنی: آسٹریلیا میں سرجنوں نے مردہ دل استعمال کرتے ہوئے پہلا ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجر بہ کیا ہے۔

    سڈنی کے سینٹ ونسنٹ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مردہ دل کو پہلے زندہ یا بحال کیا اور اس کے بعد انہیں ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا، جس پہلے شخص کو یہ دل لگایا گیا وہ ستاون سالہ مشیل گریبیلاس تھیں جن کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو چالیس سال کی محسوس کر رہی ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں۔

    سینٹ ونسنٹ اسپتال کے دل کی پیوندکاری کے یونٹ کے سربراہ پروفیسر پیٹر مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اعضاء کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

  • پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ملٹی ٹیوب حتف نائن نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران چار میزائل جدید ملٹی ٹیوب لانچر سے یکے بعد دیگرے لانچ کیے گئے، ایٹمی صلاحیت کا حامل میزائل اپنے ہدف کو با آسانی نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مار اور فرار کی بھی خصوصی صلاحیت رکھتا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل ساٹھ  کلومیٹر تک اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے میزائل کا کامیاب تجربہ دیکھا اور انجینرز کو مبارکباد پیش کی، میزائل کے کامیاب تجربہ کو سراہتے ہوئے صدر اور وزیرِاعظم نے سائنسدانوں اور انجینیروں کو ان کی غیرمعمولی کامیابی پر مبارکباد دی۔