Tag: کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام

  • کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام  کا  خصوصی ترانہ جاری

    کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا خصوصی ترانہ جاری

    اسلام آباد : کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کیلئے تیار خصوصی ترانہ جاری کردیا گیا ، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کیلئےتیار خصوصی ترانہ جاری کر دیا گیا ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار بھی ترانے کی شوٹنگ میں شامل تھے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ترانے کی ویڈیو ٹویٹ کر دی ، ترانے میں گلی محلے کے بچوں کو کھیل میں کامیاب ہوتا دکھایا گیا ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو آج لانچ کریں گے ، سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم میں ہوگی ، جس میں شرکت کیلیے ہزاروں اتھیلیٹس اورنوجوان جناح اسٹیڈیم پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔

    تقریب میں نامور،انٹرنیشنل کھلاڑی اوراہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزرا،وزرائےمملکت ،مشیران،معاونیں شریک ہوں گے۔

    ملک بھر سے آئے کھلاڑی اسٹیڈیم میں پر فارم بھی کریں گے ، جناح اسپورٹس کمپلیکس میں آج 17 سال بعدمشعل روشن کی جائے گی ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

    ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئےچاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کیاگیاہے ، جس میں ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرزبھی بنائے جائیں گے، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمزتک پہنچانے کی ذمہ داری لے گی۔

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں ، آج ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہوگا،عثمان ڈار

  • کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری

    کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری

    اسلام آباد:سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کامیاب جوان اسپورٹس پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا ، جس میں گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک خصوصی ترانے کے بول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکی لانچنگ میں2دن باقی رہ گئے ، سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروگرام کا ویڈیو ٹیزر جاری کردیا۔

    ٹیزر میں گلی سے گراونڈ تک، فائنل راونڈ تک خصوصی ترانے کے بول ہیں ، ترانےکی شوٹنگ میں خودعثمان ڈارنےبھی حصہ لیا ہے۔

    عثمان ڈارنے پیغام میں کہا کہ بس2 دن کاانتظاراور پھر آرہا ہےزبردست شاہکار، کھیلوں کےفروغ کیلئےملکی تاریخ کاسب سےبڑامنصوبہ48گھنٹوں بعد۔

    یاد رہے وزیر اعظم کامیاب جوان اسپورٹس کا افتتاح چھ دسمبر کو کریں گے ، پروگرام کے تحت فٹبال ، باکسنگ ، بیٹمنٹن،جوڈو،اسکواش،والی بال اورٹینس کی اکیڈمیز بنائی جائیں گی، جس میں ایک لاکھ سےزائدنوجوان اسکلزحاصل کرسکیں گے۔

    معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کافلیگ شپ پروگرام ہے، فٹبال کےکھیل کے لئے کراچی میں اکیڈمی بنے گی جبکہ باکسنگ کیلئے بینظیر شہید یونیورسٹی لیاری میں بنا رہے ہیں۔