Tag: کامیاب جوان” پروگرام

  • کامیاب جوان پروگرام: 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم

    کامیاب جوان پروگرام: 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے منصوبے پورے ہو چکے ہیں، ابھی تک 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے منصوبے پورے ہو چکے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ابھی تک 29 ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، ساڑھے 5 ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ ہزاروں لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 65 ہزار اسکالر شپس پنجاب میں دی گئیں، 9 ہزار اسکالر شپس لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔ کل گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں۔

  • وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری

    وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری

    کراچی : سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے بینکوں کے سربراہان کو نوجوانوں میں قرض کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کامیاب جوان پروگرام کی سندھ میں انٹری ہوگئی ، معاون خصوصی عثمان ڈار کے نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم تیز کرنے کیلئے نجی بینکوں کے دورے جاری ہے۔

    عثمان ڈار نے بینکوں کے سربراہان کو قرض کی ادائیگی کا عمل بلا تاخیرمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا میرٹ کو لے کرایک خوف کا ماحول بنا دیا گیا۔

    معاون خصوصی نے سوال کیا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کا ورکر ہوناجرم ہے؟ پی ٹی آئی ورکرز اتنے نالائق نہیں کہ میرٹ پر پورا نہ اتر سکیں، پی ٹی آئی ورکرز سے کہتا ہوں میرٹ سے نہ گھبرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کامیاب جوان سمیت احساس اورنیا پاکستان پروگرام کیلئےاہل ہیں، عمران خان کی تحریک کا حصہ بننے والا ہر نوجوان منصوبے کا حصہ بنے۔

    عثمان ڈار نے بتایا کہ کراچی میں اب تک 3 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں، 30ہزار خاندانوں کے افراد با عزت روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

  • ‘ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں’

    ‘ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں’

    کراچی: وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کراچی پہنچ گیا ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے شہر قائد پہنچ کر اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ کراچی پہنچ گئے ہیں، منگل کو وہ سندھ اسمبلی میں صبح 10 بجے اعداد و شمار کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا ہم ایک ہفتے کا منصوبہ لے کر کراچی آئے ہیں، سندھ میں کامیاب جوان پروگرام کو دو مراحل میں پورا کیا جائے گا، وزیر اعظم کی خاص ہدایت ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا، ایک ہفتے کا پلان ہے، پہلے فیز میں ایک ہفتہ رکیں گے۔

    انھوں نے کہا ہم نے یہ کبھی نہیں سوچا سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، صحت کارڈ سے سندھ کے لوگ بھی مستفید ہونے چاہئیں، ہم سندھ حکومت کی تکلیف کو سمجھتے ہیں، تعلیم اور صحت کے معاملے پر سندھ کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا، سندھ حکومت کے ایسے کیسز سامنے آ رہے ہیں کہ اسکولوں کا حال تباہ ہو چکا ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو وفاق کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے، احساس پروگرام یا نیا ہاؤسنگ اسکیم ہو، ہمارے تمام فلاحی پروگرام عوام کے لیے ہیں، ان کے ثمرات سندھ کے لوگوں تک پہنچائیں گے، سندھ حکومت کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور صحت کارڈ پر وفاق کا ساتھ دینا چاہیے۔

  • کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی سامنے آگئی، ملتان کے سعید احمد نے قرض کی رقم سے موبائل فونز کا کام شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک میں کاروباری قرضہ جات کی تقسیم تیزی سے جاری ہے، کامیاب جوانوں میں29ارب روپے سے زائد قرضوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان کے نوجوان کی کہانی ٹوئٹ کردی ، جس میں بتایا گیا کہ جس طرح ملتان کے سعید احمد نےقرض کی رقم سےموبائل فونزکاکام شروع کیا۔

    سعید احمد نے اپنے بیان میں کہا پہلے ملازمت کرتاتھا اور اپنا کاروبار شروع کرناخواب تھا، قرضہ اسکیم کےتحت نیشنل بنک سے3 ملین قرضہ منظورہوا، وزیراعظم اور کامیاب جوان پروگرام ٹیم،نیشنل بینک کا شکر گزار ہوں۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پروگرام سے خالصتاً میرٹ قرضہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہزاروں نوجوان پروگرام کے تحت قرض لیکرکاروبار چلا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی کیلئےکام کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت ہر ماہ2سے 3ارب کےقرضےمنظور کئےجارہےہیں۔

    2سال میں29ارب مالیت کےکاروباری قرضوں کی تقسیم بڑی کامیابی ہے اور 4ارب سے 1لاکھ سےزائدنوجوانوں کو جدید،تکنیکی تعلیم سےآراستہ کرچکے، پروگرام سے 34 ارب روپے سے 1لاکھ 20ہزار خاندان کامیاب ہوئے۔

  • سابق برطانوی فٹ بالر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

    سابق برطانوی فٹ بالر کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آغاز میں صرف 1 دن باقی رہ گیا، سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون بھی کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق برطانوی فٹ بالر مائیکل اوون کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بن گئے، مائیکل اوون پاکستان میں سوکر سٹی بنا کر نوجوانوں کی تربیت کریں گے۔

    مائیکل اوون نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی فینز کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کی عالمی معیار کے مطابق کوچنگ کے لیے تیار ہوں، پاکستان کی 68 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستانی نوجوانوں کو لوکل سے گلوبل تک لانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

    مائیکل اوون کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے فٹبال کا زبردست ٹیلنٹ تلاش کروں گا، پاکستان اسپورٹس ڈرائیو وزیر اعظم اور عثمان ڈار کا زبردست خیال ہے۔ پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے نیشنل ٹرائلز شروع کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے مائیکل اوون کو کامیاب جوان کا سفیر بننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کا زبردست موقع فراہم کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ جامع پروگرام لانچ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتاؤں گا، نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ پاکستان کے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ مائیکل اوون کی شمولیت پاکستانی ٹیلنٹ کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے، کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچنگ مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگی، نامور عالمی کھلاڑیوں نے اسپورٹس ڈرائیو کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام میں نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کا جاری رکھیں گے۔

  • کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی

    کراچی : کامیاب جوان پروگرام کی ایک اورکامیاب کہانی سامنے آگئی، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان عرفان علی قرض اسکیم سے مستفید ہوئے اور اس قرض سے بھینسیں خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی ملک بھر کی طرح سندھ میں فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، کامیاب جوان کےتحت ملک کے نوجوانوں میں 22 ارب کی تقسیم مکمل ہوگئی ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوانوں میں 3.5 ارب روپے سے زائد کے قرض تقسیم ہوچکے ہیں، ایسے ہی نوجوان نوابشاہ سےعرفان علی ہیں جو قرض اسکیم سےمستفیدہوئے، نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے جوان نے قرض سے بھینسیں خریدیں۔

    اس حوالے سے گورنرسندھ نے کہا نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے، پروگرام وزیر اعظم کے وژن کےمطابق نوجوانوں کی ترقی کیلئے سرگرم ہے، پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  • بڑی کامیابی: آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان

    بڑی کامیابی: آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان

    اسلام آباد : ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی کامیاب جوان پروگرام میں شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا ، جس کے بعد آئندہ برس ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام میں عالمی اداروں کی دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے، ورلڈ بینک اور یورپی یونین کے بعد کامن ویلتھ بھی شراکت دار بننے کا تیار ہوگیا۔

    اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے دولت مشترکہ کے حکام نے رابطہ کیا ، جس میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے کامن ویلتھ کے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دولت مشترکہ کے حکام نے آئندہ سال ورلڈ یوتھ ڈے کی میزبانی پاکستان کو دئیے جانے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا پاکستان نوجوانوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہا ہے، کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز کانفرنس بھی پاکستان میں بلائی جا سکتی ہے۔

    کامن ویلتھ نے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس پر بھی اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا پاکستان کے اقدامات تسلی بخش اور حوصلہ افزاء ہیں۔

    عثمان ڈار نے کامن ویلتھ حکام کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور نوجوانوں کو جاری قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی جبکہ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس موقع پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی حکومتی سطح پر ہر ممکن سرپرستی کریں گے،دولت مشترکہ کے تعاون سےنوجوانوں کو مزید مواقع مل سکیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی حکومتی ترجیح ہے، وزیراعظم پاکستان ذاتی طور پر پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

  • پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستانی نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، یورپی یونین نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد :  یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین نے بھی کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا اور پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔

    اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارسے یورپی یونین سفیر اینڈرولا کامینرا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منصوبے کی 3بنیادی ترجیحات  روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔

    عثمان ڈار نے لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا، جس پر یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    سفیراینڈرولا کامینرا نے کہا ای یوٹیکنیکل اورووکیشنل ایجوکیشن معیار بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے، پاکستان سےملکر کامیاب جوان پروگرام آگے بڑھانے کیلئے تیارہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتےہیں کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے ، مثبت نتائج کیلئےیورپی یونین کی تکنیکی معاونت ،رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔

    سفیر ای یو نے مزید کہا کہ جدید دورکے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولتوں سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کیلئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام : کراچی کی خاتون  نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا

    کامیاب جوان پروگرام : کراچی کی خاتون نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا

    کراچی : کامیاب جوان پروگرام کے تحت کراچی کی خاتون مہوش وجاہت نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا اور وزیراعظم عمران خان سمیت سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضہ جات کی فراہمی جاری ہے ، وفاقی حکومت نے نوجوانوں میں 21 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے جبکہ بینکوں کی جانب سے اسکروٹنی اور رقم کی فراہمی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق ملک بھر کے نوجوانوں میں 2 ہفتوں میں مزید 2 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے ، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 33 ہزار تک پہنچ گئی ، نوجوان کیسے اپنے ذاتی کاروبار کا خواب پورا کر رہے ہیں؟

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹ کر دی ، کراچی کی رہائشی خاتون مہوش وجاہت نے چند دنوں میں اپنے ہنر کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا۔

    مہوش وجاہت نے کہا بیوٹی سیلون کا کام سیکھا لیکن کاروبار کے آغاز کیلئے سرمایہ کاری نہیں تھی، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو چند دنوں میں مطلوبہ رقم مل گئی، اب میرا اپنا کاروبار ہے جسے اپنی مرضی کے مطابق وسعت دے رہی ہوں۔

    مہوش کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی،وزیراعظم عمران خان اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام کی شکرگزار ہوں۔

    پارٹنر بینکوں کی کارکردگی پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے اظہار اطمینان کیا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوجوانوں کو نیشنل جاب مارکیٹ میں شامل کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے،نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل ہے۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ تکنیکی رکاوٹیں ختم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، انشااللہ تمام نوجوانوں کی وسائل کی یکساں اور مرٹ پر فراہمی ممکن بنائیں گے،نوجوانوں کا بزنس پلان جتنا موثر اور واضح ہوگا، اتنا جلد قرض ملے گا۔

  • کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سال میں تقریباً ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار

    اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا اور اس پروگرام کے تحت 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام قرض ہی نہیں بلکہ اعلیٰ تکنیکی کورسزمیں بھی آگےنکل گیا، اس پروگرام نے ہزاروں نوجوانوں کوجدید دورکے تقاضوں سے جوڑ دیا، کامیاب جوان پروگرام نے 1سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کئے۔

    نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کیلئے 1سال میں 4 ارب 30 کروڑ کے اسکالرشپ دئیے گئے، ہائی ٹیک کورسزہوں یامکینکل ،فنی تربیت،تربیتی پیکجزکی تفصیلات ویب پرڈال دی گئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ہائی ٹیک اسکل اسکالرشپ کے تحت 36 ہزار 369 نوجوانوں نےجدید کورسز مکمل کرلئے ، اعلیٰ تربیتی اسکل اسکالرشپ پر 2 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور روایتی ہنر کے کورسزمکمل کرنیوالے نوجوانوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی، روایتی ہنر مندی سکھانےپر1 ارب 64 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 16ہزار 605 نوجوانوں کو مکینکل طرزکے رسمی کورس بھی کرائےگئے ، نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنےپر7کروڑ 47 لاکھ اخراجات کئےگئے، جدید کورسز سے مستفید ہونیوالوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے 1600نوجوان شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف کمپنیوں میں کام کرنیوالے 1600نوجوانوں کی تربیت پر3 کروڑ84 لاکھ خرچ ہوئے، ہائی ٹیک اسکل کے 28 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں میں 13 ہزار کو نوکریاں بھی مل گئیں جبکہ بیرون ملک جانیوالے سیکڑوں ہنر مند نوجوان کی ماہانہ آمد سوا لاکھ تک پہنچ گئی۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھاکر عمران خان دھرتی کا قرض بھی اتار رہے ہیں،ہماری کوشش ہے پاکستانی نوجوان جدید دنیا کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تربیت یافتہ نوجوان دنیا کا مقابلہ کریں گے، 1لاکھ 70ہزارنوجوانوں کی اسلکل ڈیولپمنٹ کا ہدف مکمل کرنےکے قریب ہیں۔