Tag: کامیاب جوان” پروگرام

  • یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے: وزیر اعظم عمران خان

    یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے: وزیر اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کر دیا، جناح کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پروگرام کے لیے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں، پروگرام میں ایک لاکھ روپے تک سود کے بغیر قرضے دیے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ہوگا اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں، کامیاب جوان پروگرام میں سفارش نہیں چلے گی، میرٹ پر کام ہوگا، فکر نہ کریں فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی قرضے دیں گے، یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کامیاب جوان پروگرام وزیر اعظم آفس سے مانیٹر کیا جائے گا، میں خود اس کو مانیٹر کروں گا، سارے پاکستان کے لیے ایک یوتھ فاؤنڈیشن بنائیں گے، جس میں نوجوانوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا، کوشش کریں گے پاکستان میں تعلیم کا ایک ہی نصاب آئے، بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم اور ٹیکنالوجی بھی دینی ہے۔

    عمران خان نے کہا گرین یوتھ موومنٹ ہمارا ایک نیا پروگرام آ رہا ہے، اس میں پاکستان کو کچرے سے صاف کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے، نوجوانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، اسٹارٹر پاکستان اور انٹرن شپ کے پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے، دنیا میں جتنا بھی اوپر چلے جائیں آپ کو اپنا برے وقت کا سامنا یاد رہے گا۔

    انھوں نے کہا جب آپ جیت جاتے ہیں تو سارے ہی آپ کے دوست بن جاتے ہیں، دشمن بھی تالیاں بجاتے ہیں، جب ہارتے ہیں تو گھر والے بھی منہ پھیر لیتے ہیں، کرکٹ میں جب ہارتے تھے تو کھلاڑیوں کو کہتا تھا دو دن تک اخبار نہ پڑھو، کسی شادی میں بھی نہ جایا کرو، ایک عجیب بات ہے جب آپ ہارتے ہیں تو رشتے داروں کو زیادہ خوشی ہوتی ہے۔

    وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ ویسے تو میری ساری زندگی اونچ نیچ کا شکار رہی تاہم یہ 12 ماہ زیادہ مشکل تھے، ہر ادارے کا دیوالیہ ہو چکا تھا، لیکن میرا ایمان ہے اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وصوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیاد ت نے شریک کی۔

    تقریب میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی کنونشن سنٹر پہنچی، نوجوانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر مرکزی ہال اوور فلو ہونے کے باعث ہال کے باہر رہ جانے والے افراد کے لئے بڑی اسکرینیں نصب کر دی گئی ہے تاکہ نوجوان وزیراعظم کا خطاب بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں۔

    عمران خان کے نئے پاکستان ویژن کے تحت اس پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے، کامیاب جوان پروگرام کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا 18ویں ترمیم کے بعد یوتھ پالیسی آئی جو صرف کاغذی حد تک تھی، نوجوانوں کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا کوئی میکنزم نہیں۔

    مزید پڑھیں : انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلی ذمہ داری دی تھی کہ صوبوں سے ملکرکام کریں، وزیراعظم آفس میں ہماری ٹیم نےنیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک بنایا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی پہلی یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی تیار کی ،یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  کامیاب جوان پروگرام  کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے ، کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے ، وہ کل نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، شہر اقتدار میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں ، پروگرام کی کامیابی کے لیےوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار متحرک ہے۔

    عثمان ڈار نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کی حتمی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    کامیاب جوان پروگرام کے افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں وفاقی و صوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیادت اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے ، وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے لیےاربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

    دوسری جانب معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا 18ویں ترمیم کے بعدیوتھ پالیسی آئی جو صرف کاغذی حد تک تھی، نوجوانوں کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا کوئی میکنزم نہیں۔

    عثمان ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے پہلی ذمہ داری دی تھی کہ صوبوں سے ملکرکام کریں، وزیراعظم آفس میں ہماری ٹیم نےنیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک بنایا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی پہلی یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی تیار کی ،یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

  • وزیرِ اعظم کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے

    وزیرِ اعظم کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام لانچ کرنےکی منظوری دے دی ، وزیرِ اعظم کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی یوتھ افیئر عثمان ڈار نے نوجوانوں کی ترقی،کاروبارکی فراہمی کے لئے’’کامیاب جوان‘‘پروگرام پر بریفنگ دی اور عمران خان کو منصوبے کے خدو خال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

    اجلاس میں نعیم الحق،قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک ، صدر نیشنل بینک،صدربینک آف خیبر صدر بینک آف پنجاب نے شرکت کی جبکہ چیئرمین نادرا، چیئرمین  این ٹی سی، چیئرمین این آئی ٹی بی اور سینئر افسران بھی شریک تھے۔

    وزیرِ اعظم نے کامیاب جوان پروگرام ترتیب دینے پر معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، مناسب مواقع ملنے پر وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منواتے ہیں،چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    کامیاب جوان پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیرِ اعظم ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریں گے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    خیال رہے جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اقوام متحدہ کی”کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش

    اسلام آباد: اقوام متحدہ نے "کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ، حکام نے کہا اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے "کامیاب جوان پروگرام”کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ نےبھی پروگرام کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

    اقوام متحدہ کے حکام کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں یو این ڈی پی کےریجنل ڈائریکٹر،پاکستان میں ریزیڈنٹ آفیسرشریک تھے۔

    ملاقات میں پروگرام کےتحت نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی کےمختلف منصوبوں پرغورکیاگیا جبکہ نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی، ہنر مند بنانے کے لئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے حکام نے کہا پاکستانی نوجوانوں میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتیوں کومثبت استعمال میں لاناہوگا، اقوام متحدہ مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کامیاب جوان حکومت کانوجوانوں کیلئےسب سےبڑامنصوبہ ہے، کم از کم 10لاکھ نوجوان براہ راست مستفیدہوسکیں گے۔

    عثمان ڈار نے مزید کہا پروگرام کےتحت نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ فریم ورک مرتب کیاجاچکاہے، اقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

  • وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشن میں بڑی کامیابی مل گئی ، وفاقی کابینہ نے "کامیاب جوان” پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔

    معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں کہا ملک بھر کے نوجوانوں کے لیےاچھی اور بڑی خبر ہے، وزیراعظم کےبعد کابینہ نے پروگرام کی توثیق کر دی،ع مشکل معاشی حالات کےباوجود 100 ارب مختص کر دیےگئے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا ، کابینہ سے خطیر رقم کی منظوری نوجوانوں کی بڑی کامیابی ہے، گزشتہ 8 ماہ کی انتھک محنت کے بعد جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، 10 لاکھ نوجوان براہ راست پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔

    معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز نے کہا پروگرام سے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا مشن آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی

    یاد رہے 17 مئی کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کوبا اختیار، روزگارکی فراہمی کا منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی، ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردارنظراندازنہیں کر سکتے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع، تعلیم اور ہنرمند بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی، نوجوانوں کی ترقی سے متعلق بنیادی خاکہ مرتب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم یوتھ پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں گی۔

    اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی اور کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ماضی میں یوتھ سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا لیکن مناسب حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع، تعلیم اور ہنرمند بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی۔

    عثمان ڈار نے کہا نوجوانوں کی ترقی سے متعلق بنیادی خاکہ مرتب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم یوتھ پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں گی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروگرام نوجوانوں کوبا اختیار، روزگارکی فراہمی کا منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہرممکن کوشش کرے گی۔

    وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا کردارنظراندازنہیں کر سکتے۔

  • وفاقی حکومت کا "کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا "کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان”پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملےگی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے جانب سے ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، وفاقی حکومت نے "کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے اور پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    منصوبے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملےگی جبکہ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ لانچ کیاجائے گا۔

    نوجوان تیاررہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، وزیر خزانہ

    وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان تیاررہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہورہا ہے، وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے، مزید منصوبے شروع کررہے ہیں۔

    نوجوانوں کے لئے روزگاراورکاروبارکی فراہمی کامرحلہ فوری شروع ہورہا ہے ، عثمان ڈار

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی، دیگر اداروں سے رابطے میں ہوں، نوجوانوں کے مسائل حل ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی حکومت کا یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیےوظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، خصوصی گرانٹ کی منظوری وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کابینہ سےمنظوری کی صورت میں ہرنوجوان کےبقایا جات ادا کریں گے۔

    مزید پڑھیں : ملکی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ

    اس سے قبل 18 جنوری کو حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں سےمتعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عثمان ڈار نے”کامیاب نوجوان” کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔