Tag: کامیاب درخواست گزاروں کا اعلان

  • بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق تیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا گیا ہے جو جلد جاری کر دیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں جامعہ کوثر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر علماء کی مشاورت سے تیرہ نکاتی ضابطہ اخلاق تیار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام صلوة جلد رائج کر لیا جائے گا جس کے لئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں،تمام شہروں میں ایک وقت میں آزان اور نماز ادا کی جا سکے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی حج پالیسی بھی تیار کی جا رہی ہے جلد جاری کر دی جائے گی،اس سے قبل انہوں نے ملکی اور غیر ملکی علماء کے ہمراہ جامعہ کوثر میں ہفتہ ثقافت تقریبات کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالوں کا دورہ بھی کیا۔

  • کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے، سردار یوسف

    کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے، سردار یوسف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردارمحمدیوسف نےکہا ہےکہ مدارس میں ریفارمزکی نہیں ایجوکیشن ریفارمزکی ضرورت ہے، کسی مدرسہ کےدہشتگردی میں ملوث پائےجانےکےشواہد نہیں ملے ۔

    فیصل آباد کے مدرسہ جامعہ سلفیہ کےدورہ کےموقع پرمیڈیا سے گفتگومیں وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف کا کہنا تھا کہ نئی حج وعمرہ پالیسی پرکام جاری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طے کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کےتناسب سےحج وعمرہ کےکرایوں میں بھی کمی کی جائے ۔

     انہوں نے کہاکہ لاؤڈسپیکرکےبلاضرورت استعمال پرپابندی عائد کی گئی ہےتاکہ فرقہ واریت کوہوا دینے،اشتعال پیدا کرنے اور پروپیگنڈا کرنے والوں کےخلاف کاروائی کی جاسکے ۔

    انہوں نےکہاکہ جوکوئی بھی ہتھیاراٹھاکرریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہےوہ دہشتگرد ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخاتمہ کیلئےآپریشن ضرب عضب سمیت تمام جماعتوں کی مشاورت سےتیارکردہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیاجارہا ہے۔