Tag: کامیاب زندگی

  • زندگی میں کامیابی کے 8 رہنما اصول

    زندگی میں کامیابی کے 8 رہنما اصول

    زندگی میں کچھ عام سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں ہم اکثر نظرانداز کر دیتے ہیں حالانکہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہماری کامیابی میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    کسی بھی انسان کیلئے اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کیلیے ضروری ہے کہ اس کے سامنے کوئی بڑا مقصد ہو، جس کو پورا کرنے کیلئے وہ صدق دل اور نیک نیتی سے محنت کرے۔

    انسان کیلئے کوئی بھی تبدیلی کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششیں اہم اور قابل قدر ضرور ہوتی ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ خاص کام یا سرگرمیاں ایسی ہیں اور ان کے لیے کوئی مشقت بھی درکار نہیں لیکن یہ آپ کو کامیاب ترین انسانوں کی فہرست میں پہنچا سکتی ہیں۔

    ماہرین نے ان کاموں کو 8 حصوں میں تقسیم کیا ہے، جن میں صبح سویرے اٹھنا ، مراقبہ ،ورزش صحت بخش ناشتہ ،مقاصد کا تعین، ترجیحاتی کاموں کی فہرست ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی زندگی کو اچھی طرح منظم کر سکتے ہیں۔

    سویرے اٹھنا

    صبح سویرے اٹھنا :

    زندگی میں نظم و ضبط لانے کے لئے صبح سویرے کی عادات بہت اہم ہیں، پلاننگ کے ساتھ دن کا آغاز کیا جائے تو بہت سے کام آسان ہوسکتے ہیں۔ طے شدہ جاگنے کے اوقات سے اپنے دن کا آغاز کریں اوردن کے لئے مثبت ٹون کو سیٹ کریں۔

    ناشتہ

    صحت بخش ناشتہ

    اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ غذائیت سے بھرپور اور صاف ستھری خوراک آپ کی صحت اور پُرکشش و جاذبِ نظر دِکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ جس قدر صحت بخش غذائیں کھائیں گے، اتنی ہی زیادہ یہ آپ کے چہرے سے شادابی کی صورت جھلکیں گی۔ لہٰذا رات بھر کے خالی پیٹ کو صبح ایک صحت بخش ناشتے سے بھریں اور دن بھر توانا رہیں۔

    زندگی میں کسی ایک کام کو اپنا مقصد لازمی بنائیں :

    دن کے آغاز میں اپنی اولین ترجیحات کی فہرست مرتب کریں، مقاصد کا تعین آپ کی زندگی میں نظم و ضبط لائے گا۔ زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزارنا آپ کو صحت مند رکھتا ہے ایسے افراد طویل عمر پاتے ہیں۔

    دوست

    اچھے اور ذہین لوگوں کی صحبت اختیار کریں

    کہتے ہیں کہ انسان کی پہچان اس کے دوستوں سے ہوتی ہے، اگر آپ کے آس پاس مثبت سوچ رکھنے والے قابل افراد ہیں تو آپ بھی مثبت سوچیں گے یا اگر آپ کی سوچ مثبت ہیں تو اپنی ہی جیسے لوگوں سے دوستی رکھیں گے اس طرح آپ میں اچھا اور تعمیری کام کرنے کا جذبہ اور زیادہ پروان چڑھے گا۔

    سوشل میڈیا

    موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال ضرورت کے تحت کریں

    اکثر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کو صبح اٹھتے ہی پہلا کام موبائل یا سوشل میڈیا کا جائزہ لینا ہوتا ہے حالانکہ یہ نہ صرف آپ کا وقت ضائع کرتا ہے بلکہ ذہن کو بھی الجھا دیتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ ایسی مصروفیات سے خود کو جس حد تک ممکن ہوسکے دور رہیں۔

    Note

    لکھنے کی عادت اپنائیں

    ماہرین کہتے ہیں کہ لکھی ہوئی بات انسان کے ذہن میں رہتی ہے جس سے اسے اپنے ہدف کی طرف بڑھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس لیے آپ کا جو بھی ارادہ ہو اس کو لکھنے کی عادت ڈالیں اور اسے دن میں دو بار پڑھیں۔ یہ ایک آسان نسخہ ہے جس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔

    کسی غیرجانبدار شخص سے رائے لیں

    اپنے حلقہ احباب میں کسی ایسے غیرجانبدار شخص کو تلاش کریں جو آپ کی صحیح رہنمائی کرسکے اور آپ کو آپ کے ممکنہ فیصلے کے بارے میں فیڈ بیک دے سکے۔

    کسی غیر جانبدار شخص کی تلاش اور اس سے فیڈبیک لینا کلیدی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ ایسا شخص آپ کے ذہن میں موجود اہداف کے حصول میں کافی مددگار ہو سکتا ہے۔

    خود میں بہتری لانے کی کوشش جاری رکھیں

    کہتے ہیں کہ خود کو بدلے بغیر حالات بدلنے کی خواہش رکھنا حماقت ہے، بُرے حالات اچانک بھی آجاتے ہیں لیکن اچّھے حالات لانے کے لیے وقت درکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محنت، صبر اور مستقل مزاجی سے عاری جلد باز انسان اچھے حالات دیکھنے سے پہلے ہی دنیا سے چلا جاتا ہے۔ آپ تو ابھی زندہ ہیں، خود کو بدلیں اور حالات سے مراد صرف مالی حالات نہیں معاشرتی حالات بھی ہیں۔

  • صرف مرد کی کامیابی میں ہی عورت کا ہاتھ نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    صرف مرد کی کامیابی میں ہی عورت کا ہاتھ نہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    ہمارے معاشرے میں بےشمار خواتین ایسی بھی ہیں جنہوں نے تمام تر پریشانیوں اور مصائب کے باوجود اچھی زندگی گزارنے کیلئے انتھک محنت کی، نہ صرف محنت کی بلکہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کیا۔

    ہمیں اپنے محلے یا رشتہ داروں میں ایسی کئی خواتین بھی نظر آتی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر، والد یا سرپرست کے انتقال کے بعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک اچھی زندگی گزارنے کیلئے اپنا بہتر مقام بھی بنایا۔

    ایک ایسی ہی باہمت خاتون ڈاکٹر فاطمہ حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی مہمان بنیں جنہوں نے بتایا کہ ان کے والد کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو بہتر کیسے بنایا۔

    ڈاکٹر فاطمہ حیات نے بتایا کہ ہم صرف چار بہنیں ہیں ہمارے والد ایک سرکاری ادارے میں میڈیکل آفیسر تھے، ہمیں تعلیم دلانے کیلئے انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہم چاروں بہنیں پی ایچ ڈی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کسی مرد کی کامیابی کے پیچھے کسی عورت کا ہاتھ ہوتا ہے بالکل اسی طرح کوئی لڑکی یا خاتون اپنے والد بھائی یا شوہر کی حمایت اور تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔

  • کامیاب زندگی کیلئے اپنے مقاصد کو کیسے پورا کریں ؟

    کامیاب زندگی کیلئے اپنے مقاصد کو کیسے پورا کریں ؟

    کسی بھی انسان کیلئے اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کیلیے ضروری ہے کہ اس کے سامنے کوئی بڑا مقصد ہو، جس کو پورا کرنے کیلئے وہ صدق دل اور نیک نیتی سے محنت کرے۔

    کسی بھی بہتری کے لیے کوئی تبدیلی کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس کے لیے کی جانے والی کوشش ضرور اہم اور قابل قدر ہوتی ہیں۔ یہ سننے میں چاہے مشکل لگتا ہو مگر اس دور میں کچھ چیزیں، عادتیں یا تبدیلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو اپنا کر آپ آگے کی زندگی کی بنیاد بناسکتے ہیں۔

    زندگی کو بامقصد طریقے سے گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے مقصد حیات تلاش کیا جائے اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے کہ آپ کی ذات کو کیا چیز مکمل کرتی ہے۔

    جب آپ اپنے جینے کا کوئی جواز تلاش کر لیتے ہیں تو یہ آپ کو زندگی میں زیادہ با اعتماد بناتا ہے اور اطمینان اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔

    اس طرح کے احساسات رکھنا کہ آپ جو کام بھی کر رہے ہیں وہ قابل قدر ہے، یقیناً، خوشگوار زندگی کی ایک اہم کلید ہے تاہم ہر شخص کے لیے زندگی کا مقصد مختلف ہوتا ہے۔

    زندگی میں کوئی مقصد تلاش کرنا کیوں ضروری ہے؟

    اپلائیڈ سائیکالوجی 2 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزرنا آپ کو صحت مند رکھتا ہے ایسے افراد طویل عمر پاتے ہیں کیوںکہ ان کے سامنے ایک گول ہوتا ہے جسے وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسی کی مناسبت سے کام کرتے ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔

    جبکہ ایسے افراد جن کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں ہوتا وہ اپنی زندگی کے اوپر اتنی توجہ نہیں دیتے ان کے کام بھی سطحی ہوتے ہیں ایسے افراد کم عمر پاتے ہیں۔ یہاں زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے چند ایسی تجاویز پیش کی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی زندگی کو بامقصد بنا سکتے ہیں۔

    وقت، پیسہ، یا ہنر دوسروں میں بانٹیں

    اگر اپنی زندگی کے مقصد کو تلاش کر رہے ہیں تو کوشش کریں کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے اسے دوسروں میں بانٹیں چاہے وہ وقت ہے، پیسا ہے یا ہنر ہے، دوسروں کی مدد کرنے کی یہ عادات آپ کی زندگی کو ایک بلند مقصد دے گی اس طرح کسی نہ کسی کی زندگی میں بدلاؤ ضرور آئے گا۔

    اس میں کسی غیر منافع تنظیم کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دینا، رقم کا عطیہ کرنا، یا روزانہ کی بنیاد پر اپنے آس پاس کے لوگوں کی مدد کرنا شامل ہو سکتا ہے۔

    چاہے آپ مہینے میں دو ہفتہ تک کسی کو کھانا بنا کر پیش کرتے ہی یا آپ رضاکارانہ طور پر اپنے بزرگ پڑوسی کو ہفتے میں ایک بار گروسری اسٹور پر لے جاتے ہیں، دوسروں کے لیے اس طرح کے کام کرنا آپ میں یہ احساس جگاتا ہے کہ آپ کی زندگی معنی رکھتی ہے۔

    فیڈ بیک کو سنیں

    آپ بہت سارے کام کر رہے ہوتے ہیں جو آپ کی ذات کے لیے بہت اہمیت رکھتے تاہم کسی اور کے لیے وہ اتنے اہم نہیں ہوتے۔ اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں لوگ آپ کی غیر موجودگی میں آپ کا ذکر کیسے کرتے ہیں تو اپنے آس پاس کے لوگوں سے پوچھ لیں، اس طرح آپ کو اپنے بارے میں اچھے اور برے دونوں کے طرح خیالات سننے کو ملٰں گے جس سے آپ اپنی شخصت کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔

    مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کے درمیان رہیں

    کہتے ہیں کہ لوگ اپنی صحبت سے پہچانے جاتے ہیں اگر آپ کے آس پاس مثبت سوچ رکھنے والے افراد ہیں تو آپ بھی مثبت سوچیں گے یا اگر آپ کی سوچ مثبت ہیں تو اپنی ہی جیسے لوگوں سے دوستی رکھیں گے اس طرح کے لوگ آپ کے ہر اچھے کام پر آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے آپ میں اچھی کام کرنے کا جذبہ اور زیادہ بڑھے گا۔

    دوسری طرف، اگر آپ کے آس پاس کے لوگ منفی ہوں گے تو یہ آپ کو ہر کام میں نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے۔

    نئے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں

    جب بھی آپ اکیلے باہر جائیں یا کسی دوست کا انتظار کرہیں ہوں تو سوشل میڈیا کو براؤز کرنے کے بجائے اپنے اردگرد لوگوں سے بات کریں۔

    ان سے پوچھیں کہ کیا وہ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں یا وہ تفریح کے لیے کیا پسند کرتے ہیں۔ ان سے ان تنظیموں کے بارے میں بات کریں جن کے ساتھ وہ منسلک ہیں یا اگر وہ کسی خاص مقصد کے لیے چندہ دینا پسند کرتے ہیں۔

    اگرچہ اجنبیوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں عجیب سا محسوس ہوسکتا ہے، تاہم آپ اپنی ہچکچاہٹ کو دور کر کے جب ان سے بات کریں گے تو دنیا بھر کی بہت ساری معلومات سے آپ آگاہ ہوں گے۔

    اپنی دلچسپیوں کو جاننے کی کوشش کریں

    کیا کوئی ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں آپ فیس بک اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا ٹویٹ میں باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں؟ کیا آپ موسمیاتی تبدیلی یا پناہ گزینوں کے بارے میں مضامین کا اشتراک کر رہے ہیں؟

    کیا انسٹاگرام پر آپ کی ایسی تصاویر بار بار شیئر کر رہے ہیں جن میں آپ کسی خاص سرگرمی میں مشغول ہیں، جیسے باغبانی یا فلاہی کام کرنا۔

    جن چیزوں کے بارے میں آپ بات کرنا پسند کرتے ہیں اور جن چیزوں کو آپ سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں وہ ظاہر کرتی ہیں یہی آپ کی پسند ہیں اور آپ کو زندگی میں مقصد فراہم کرتی ہیں۔