Tag: کامیاب مظاہرہ

  • پاک بحریہ  کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کی ایئرڈیفنس یونٹس نے رات کے اندھیرے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کونشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمدامجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال مارچ میں ہی پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2022 کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا ، پاک بحریہ کی جانب سے بحری جہاز, آبدوز اور ہوائی جہاز نے سطح آب اورزیر آب مار کرنے والے میزائلز اور تارپیڈو کامیابی سے فائر کئے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس یونٹس نے میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، میزائلرزمین سے فضا میں مار کر سکتے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ میزائلزنےاہداف کوکامیابی سےنشانہ بنایا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے میزائلز فائرنگ کامشاہدہ کیا، میزائلز فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور تیاریوں کا ثبوت ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں زیر آب سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز ،تارپیڈوزفائرنگ کامشاہدہ کیا۔

  • پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ پر لینڈنگ کرکے دشمن کو پریشان کردیا

    پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ پر لینڈنگ کرکے دشمن کو پریشان کردیا

    کراچی : پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ، اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کاکامیاب مظاہرہ کیا، لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

    اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلٰی سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    یاد رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 اور 25 فروری کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور وہ جہاز کا ایونیشن گرا کر فرار ہوگئے تھے۔

  • پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    پاک نیوی کا ہدف کو سوفیصد کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کا مظاہرہ

    کراچی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے، پاک بحریہ کے جہاز سے داغے گئے میزائل نے سو فیصد درستی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بحریہ پاک بحریہ کے ہراول جنگی یونٹ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    میزائل پاک بحریہ کے فریگیٹ جہاز اَصلت سے داغا گیا،میزائل نے 100 فیصد درستی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنایا،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے لائیو میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    مزید پڑھیں : گوادربندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس تیار

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کی ادائیگی کیلئے پاک بحریہ غیرمتزلزل عزم کے ساتھ تیار ہیں،  لائیو میزائل فائرنگ ملکی بحری و دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔