Tag: کامیاب نوجوان پروگرام

  • کامیاب نوجوان پروگرام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ  پورا ہوگا، عثمان ڈار

    کامیاب نوجوان پروگرام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوگا، عثمان ڈار

    سیالکوٹ: معاون خصوصی برائےامورنوجواناں عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسکلز نوجوانوں کے لئے 100 ارب مختص کئے ہیں، کامیاب نوجوان پروگرام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ بھی پورا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےامورنوجواناں عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام میرٹ پر چل رہا ہے، ہم نے سفارشی کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور نوجوان کو میرٹ پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسکلز نوجوانوں کےلئے100ارب مختص کئے ہیں، کامیاب نوجوان پروگرام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ بھی پورا ہوگا اور قرضے کے حصول کے لئے اپنی گارنٹی پر قرضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عمران خان کاوژن ہےکہ نوجوان طبقہ آگے آئے، ایک لاکھ 60ہزار خواتین نے درخواستیں دے رکھی ہیں ، شارٹ کٹ کے ذریعے مافیا آگے بڑھتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کواپنی محنت سےآگے بڑھنا ہوگا، قرضے کا مقصد آپ اپنے کاروبار میں وسعت پیدا کریں۔

    مزید پڑھیں : ملک کے نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑنے کا منصوبہ

    گذشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے وفد کے ہمراہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے  ملاقات کی تھی، ملاقات میں نوجوانوں کو جدید ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل مہارت کے مواقع بھی فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے ساتھ مصنوعی ذہانت پر توجہ ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر کام تیز کرنا ہوگا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید اسکل سیٹ اپ فراہم کرنا ہوگا، ڈیجیٹل پاکستان منصوبے میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا  کہ کامیاب جوان پروگرام سے ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، اہم فیصلے کرلیے ہیں، نوجوانوں کو معیشت میں متحرک شراکت دار بنائیں گے۔

  • وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں سے متعلق حکومتی پالیسی مزیدمؤثربنانے کا فیصلہ سامنے آگیا، وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 13رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بہتر روزگار فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت مزید اہم اقدامات کرنے لگی، وزیراعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے 13رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔

    وزیراعظم عمران خان خود بطورچیئرمین کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سمیت وفاقی وزرا کمیٹی میں شامل ہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ، مشیرتجارت رزاق داؤد اور وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کمیٹی ممبران نامزد کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیرتعلیم، وزیراقتصادی امور اور آئی ٹی بورڈ کے سربراہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، خصوصی کمیٹی کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت شروع منصوبوں میں معاونت کرے گی، وزیراعظم نےکمیٹی کو اسٹریٹجی پلاننگ اور پروگرام کی مانیٹرنگ کا اختیار دے دیا۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کا ’کامیاب نوجوان‘ پروگرام میں شراکت دار بننے کا فیصلہ

    کمیٹی نوجوانوں کے لیے نئےحکومتی منصوبوں کی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

    خیال رہے کہ 15 نومبر کو معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو کامیاب جوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کی تھی، انہوں نے وزیراعظم کو پروگرام کی شفافیت، میرٹ اور درخواستوں پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ صرف 20 دنوں میں 10لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

    اُس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کے لیے وہ سب کریں گے جس سے کامیابی کی راہ ہموار ہو۔

  • پروگرام اتنا شفاف ہے کہ میں بھی کسی کو قرض نہیں دلا سکوں گا: عثمان ڈار

    پروگرام اتنا شفاف ہے کہ میں بھی کسی کو قرض نہیں دلا سکوں گا: عثمان ڈار

    اسلام آباد: مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خود مختار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے، نوجوان ووٹ نہ دیتے تو ہم حکومت میں نہ ہوتے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد کنونشن سینٹر میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا، عثمان ڈار نے کہا اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، بینک بھی نہیں جانا پڑے گا، آن لائن فارم بھریں، پروگرام اتنا شفاف ہے کہ عثمان ڈار بھی کسی کو لون نہیں دلا سکے گا۔

    انھوں نے کہا پاکستان میں پہلی یوتھ کونسل بن چکی ہے، جو عالمی سطح پر پاکستان کی نمایندگی کر رہی ہے، ماضی کی حکومتوں نے نوجوان طبقے کو نظر انداز کیا، پی ٹی آئی حکومت کے قیام میں نوجوان طبقے کا کلیدی کردار ہے۔

    تازہ ترین:  اپنے کاروبار کے لیے 10 لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے: وزیر اعظم عمران خان

    عثمان ڈار کا کہنا تھا پاکستان کے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود نوجوانوں کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے معاملات کامیابی کے ساتھ دیکھنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے مشیر عثمان ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

    آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اس پروگرام کا افتتاح وزیر اعظم نے خود کیا، تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پروگرام میں میرٹ کو مد نظر رکھا جائے گا اور وہ خود وزیر اعظم ہاؤس سے اس پروگرام کو مانیٹر کریں گے۔