Tag: "کامیاب پاکستان” پروگرام

  • غربت کے خاتمے کی طرف اہم قدم: وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

    غربت کے خاتمے کی طرف اہم قدم: وزیر اعظم کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے کامیاب پاکستان پروگرام کا کل افتتاح کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان کل پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے افتتاح کی تیاری مکمل ہوگئی، وزیر اعظم عمران خان کل کامیاب پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، پروگرام میں 1400 ارب کے قرضے 37 لاکھ گھرانوں کو دیے جائیں گے، پروگرام غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کی زندگیاں بدلنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، یہ یقیناً پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے۔ پروگرام بینکوں اور کم آمدنی والے طبقات کو آپس میں جوڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام غریب اور کمزور طبقے کے لیے ریاست کے احساس ذمہ داری کی عملی تعبیر ہے۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے 5 حصے ہیں، کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لیے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت بھی ہوگی جبکہ حکومت کے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو بھی پروگرام سے منسلک کیا جائے گا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، پہلے مرحلےمیں پروگرام بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں پروگرام بلوچستان ،کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا جبکہ سندھ ،پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    ای سی سی نے50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، ،ذرائع ای سی سی نے بتایا کہ چینی کی درآمد 3مراحل میں کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب کی منظوری دی گئی ، پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئےاداکی جائیں گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کے لئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پرفرنٹیئرکانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔

  • آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کل کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے گی۔

    تفصیلات کے مطانبق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

    اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی جائے گی ، آئی ایم ایف نے کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ، کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی ، جس کے بعد پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں2021-22کیلئےادا کی جائیں گی۔

    کمیٹی وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

  • کامیاب پاکستان پروگرام: وزیراعظم کی مستحق خاندانوں کوغربت سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

    کامیاب پاکستان پروگرام: وزیراعظم کی مستحق خاندانوں کوغربت سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے وسائل استعمال کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو کامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نے پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدن خاندانوں کوسہولت دی جائے۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ منصوبےکوحتمی شکل دی جا رہی ہے،جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پرریلیف دیا جائے گا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا مالی وسائل کیساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کاطریقہ کار طےکیاجا رہا ہے، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستحق خاندانوں کوغربت کی سطح سے نکالنے کیلئے وسائل استعمال کئے جائیں۔

  • حکومت کا ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام فوری  شروع کرنے کااعلان

    حکومت کا ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کااعلان

    اسلام آباد : حکومت نے ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا ، پروگرام رواں ماہ لانچ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام فوری شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، قومی بینک کے سربراہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام رواں ماہ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ہاؤسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ اور آسان قرضوں کوکامیاب پاکستان کے بینر تلے لایا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات کو بھی کامیاب پاکستان پروگرام کاحصہ بنایا جائےگا۔.

    اس پروگرام کیلئے حکومت نےاربوں کا بجٹ مختص کر دیا، 5 لاکھ تک بغیر سود قرضہ دیا جائےگا ، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا نچلے طبقےکے40لاکھ خاندان کوکامیاب پاکستان پروگرام میں شامل کریں گے اور کسانوں کوبلاسود قرض اور کاروبار کیلئے مالی مدد دیں گے جبکہ صوبوں کےعوام کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس میں شامل کیا جائےگا۔

    اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑاپروگرام ہو گا، حکومت ہر خاندان میں سے ایک فردکوتیکنیکی تعلیم دے گی، منصوبے کے ذریعےعوام کو کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائےگا۔3

    عثمان ڈار نے کہا کہ مائیکروفنانسنگ کےذریعے نچلے طبقے کی مدد کاطریقہ کاربھی طےہوگا، وزیراعظم نےملک گیر سطح پرعوامی فلاح کےاقدامات کی ہدایت کی ہے،نوجوانوں اورکسانوں سمیت ہر پاکستانی منصوبے سےبراہ راست فائدہ اٹھاسکےگا، وزیر خزانہ سےمشاورت مکمل کر لی ہے، پروگرام چند دنوں میں لانچ کردیاجائےگا۔