Tag: کامیاب پرواز

  • دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی کامیاب پرواز

    دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی کامیاب پرواز

    کیلیفورنیا : دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ہوائی جہاز نے اپنی آزمائش کا ایک اور مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹریٹولانچ نامی طیارے کو انتہائی بلند پرواز کےلیے تیار کیا گیا ہے، اس کے اوپرراکٹ رکھ کر اسے فضا میں لانچ کیا جائے گا جہاں سے راکٹ سیٹلائٹ اور دیگر سامان کو خلا میں لے کر جاسکے گا۔

    اس طرح راکٹ کے ایندھن اور لاگت میں کمی آئے گی کیونکہ زمین سے راکٹ کی پرواز میں بہت ایندھن درکار ہوتا ہے اور اس پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

    اس طیارے کا تمام تر سسٹم ناسا نے ٹیسٹ کیا ہے، طیارے کے دوڑنے، مڑنے اور بریک لگانے کا سارا عمل پر کھا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے کمیونی کیشن نظام کی جانچ ہونی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک طیارہ اچھی طرح کام کررہا ہے۔

    طیارے کے ٹیسٹ کا مقصد یہ تھا تاکہ طیارے کے چلنے اور روکنے کی رفتار کو جانچا جا سکے۔

    اپنے بازوؤں کے سائز کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے، جس میں پریٹ اینڈ وٹنی کمپنی کے 6 عدد ٹربوفین انجن نصب ہیں، آزمائشی طور پر ان 6 انجنوں کو بھی کھولا گیا ہے۔

     

    خیال رہے رواں سال جون میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز کی رونمائی کی تھی۔

    یلن کی ایرو سپیس کمپنی سٹریٹولانچ سسٹم نے اس ہوائی جہاز کو تیار کیا ہے۔ اس کی سب سے خاص بات اس کا دیوقامت سائز ہے، اس طیارے کو دو بوئنگ 747 جہازوں کو جوڑ کر بنایا گیا ہے، اس کے 28پہیے ہیں جبکہ اس کو اڑانے کیلئے 747 جہاز کے چھ انجن استعمال کئے گئے ہیں۔

    یہ دنیا کا پہلا واحد جہاز ہے کہ جس کے پروں کا پھیلاﺅ ایک بڑے فٹ بال سٹیڈیم کے برابر ہے، پروں کے 385فٹ پھیلاﺅ کے ساتھ اس ہوائی جہاز نے اینٹو نووف 225 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین کےپہلےمسافر طیارے کی کامیاب پرواز

    چین کےپہلےمسافر طیارے کی کامیاب پرواز

    بیجنگ:چین میں تیارکیےگئےپہلےبڑےمسافرطیارےسی 919نےاپنی پہلی پروازکامیابی سے مکمل کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق چین کےمسافربردارطیارے سی 919 کوچین کےسرکاری ادارےکمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن نے تیارکیا ہے۔

    سی 919 کی پروازسےچین یورپی ممالک،امریکہ اورروس کےبعد مسافربردارجمبو جیٹ بنانےوالا چوتھا ملک بن گیا۔

    چینی ساختہ مذکورہ جہازکاجدید دورکےمسافر بردارجہازوں ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 سے موازنہ کیاجاسکتا ہے جبکہ یہ عالمی ہوابازی کی صنعت میں چین کی شمولیت کامظہربھی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کےخیال میں سی نائن ون نائن کی پرواز چین میں ہوا بازی کے شعبے کا اہم سنگ میل ہے اور تنصیبات کی تیاری میں بہتر صلاحیت کی علامت ہے۔

    سی 919کی تیاری کےمنصوبے کا آغاز فروری2007میں ہوا تھا۔دس سال کی کوششوں کےبعد اس کی کامیاب پرواز کی تکمیل ہوئی۔


    چین آخرکار اپنا بال پوائنٹ پین بنانے میں کامیاب


    یاد رہےکہ  رواں سال جنوری میں طیارے بنانے، سیٹلائیٹس خلاءمیں چھوڑنے اور بہترین برقی مصنوعات بنانے والے ملک چین نے اپنا بال پوائنٹ پین بنانے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔

    واضح رہےکہ چین کو توقع ہے کہ وہ اس 168 نشست پر مشتمل سی 919 جیٹ طیارے کے ذریعے امریکا کی بوئنگ اوریورپ کی ائیربس کمپنیوں کو سخت ٹکر دے سکے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔