Tag: کامیڈی

  • شو کو بند کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آگیا

    شو کو بند کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آگیا

    بھارت کے مقبول کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کو عارضی طور پر آف ایئر کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

    اس حوالے سے کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک فائنل نہیں ہوا کہ شو کو کب بند کیا جائے گا، ہماری ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے

    ’دی کپل شرما شو‘ کو پھر بند کرنے کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔

    اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔

     

    ۔

     

  • کامیڈینز بھی اداس ہوسکتے ہیں: شفاعت علی

    کامیڈینز بھی اداس ہوسکتے ہیں: شفاعت علی

    معروف کامیڈین شفاعت علی کا کہنا ہے کہ کامیڈینز بھی عام انسان ہوتے ہیں، انہیں غصہ بھی آتا ہے اور وہ اداس بھی ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین شفاعت علی نے اپنی اہلیہ ربیکا فریال کے ساتھ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں شرکت کی جبکہ کامیڈین فائزہ سلیم نے بھی اپنے شوہر ابوذر کے ساتھ شرکت کی۔

    فائزہ نے بتایا کہ ہم کہیں بھی جائیں لوگ کہتے ہیں بس مذاق کر کے دکھاؤ، انہیں یہ احساس نہیں ہوتا کہ ہمارا بھی موڈ خراب ہوسکتا ہے، یا ہر وقت ہمارا ہنسی مذاق کرنے کا موڈ نہیں ہوتا۔

    کامیڈین شفاعت علی نے بتایا کہ وہ کسی بھی محفل میں جائیں، چاہے ان کا موڈ ہو یا نہ ہو، لوگ کہتے ہیں فلاں شخص کی نقل اتار کے دکھا دو۔

    ربیکا نے بتایا کہ شفاعت کو غصہ بھی بہت آتا ہے جب انہیں غصہ آتا ہے تو سب گھر والے ادھر ادھر ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غصہ کروں تو شفاعت کوئی مذاق کر کے انہیں ہنسا دیتے ہیں۔

  • سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    سنیل گروور سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنے لگے

    کپل شرما شو سے شہرت پانے والے کامیڈین سنیل گروور نے سڑک کنارے بیٹھ کر زیورات بیچنا شروع کر دیا، لیکن کیا واقعی؟

    دراصل بالی ووڈ اداکار سنیل گروور نے جمعرات کو انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔

    انھیں اس طرح بیٹھ کر راہگیر بھی یہی سمجھے کہ زیور برائے فروخت ہیں لیکن سنیل نے انکشاف کیا کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں، سنیل گروور نے اس مزاحیہ ویڈیو پر بہ طور کیپشن بھی لفظ پرسنل لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sunil Grover (@whosunilgrover)

    ایک خاتون نے جب خریدنے کی نیت سے سنیل گروور سے جیولری کی قیمت پوچھی تو سنیل نے کہا یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں، یہ سب پرسنل ہیں۔

    کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہونے والے سنیل نے گاہکوں کو جیولری کو چھونے بھی نہیں دیا، خاتون نے جب جیولری کو چھونے کی کوشش کی تو سنیل نے زبردستی ہٹاتے ہوئے کہا ’بولا نا پرسنل ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آ رہا۔‘

    ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کیے۔ یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

  • ہالی ووڈ کے سپراسٹار نیکولس کیج پاکستان میں

    ہالی ووڈ کے سپراسٹار نیکولس کیج پاکستان میں

    لاس اینجلس :ہالی ووڈ کے سپر اسٹار نیکولس کیج کی فلم ’آرمی آف ون‘ کاٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکار پاکستان میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ میں ایکشن اور لاجواب کامیڈی کی وجہ سے شہرت پانے والے سپراسٹار نیکولس کیج کی فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیا جس میں وہ ایک ایسے انسان کا کردار نبھارہے ہیں جس کا زندگی میں کوئی مقصد نہیں ہے۔

    فلم میں نیکولس کیج(گیری)ایک دن صبح اٹھتے ہیں توان کا سامنا خدا سے ہوتا ہے جو انہیں پاکستان جاکراسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے کہتا ہے۔

    nicolas-post-1

    اور وہاں سے شروع ہوتا ہے ایک کاہل اورسست انسان کا سفر جو دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسام بن لادن کو پکڑنے کے لیے سفر کا آغاز کرتاہے۔

    نیکولس کیج کی کامیڈی سے بھرپوراس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیےاس کے ناممکن مشن میں خدا خود بھی شامل ہوجاتاہے۔فلم میں خدا کا کردار رسل برانڈ اداکررہے ہیں۔

    post-2

    فلم کے مزاحیہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک امریکی شہری اسلام آباد اور اس کے نواح میں کچی آبادیوں میں تلاش سے اپنے نامکمن مشن شروع کرتا ہے اور پھر اس کا یہ مشن ملک کے ہرکونے میں پھیل جاتاہے۔

    post-3

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ نامور اداکار نیکولس کیج کی ایکشن اورکامیڈی سے بھرپور فلم 4نومبر کو مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

  • کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز

    ہالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں کی کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم ہوریبل باسسز ٹو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا۔

    کامیڈی سے بھرپور یہ فلم دو ہزار گیارہ میں بننے والی فلم ہاریبل بوسزکا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی تین دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو باس کی روز روز کی جھک جھک سے تنگ آکر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کرتے ہیں اور سرمایا کار کو راضی کرتے ہیں، سرمایہ کار کی ناراضگی کے سبب اس کے بیٹے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اپنے منصوبے میں یہ تین دوست کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں یہ جاننے کیلئے آپ کو چھبیس ستمبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

  • جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    بالی وڈ میں ایک دور وہ تھا جب فلموں میں کامیڈی اور کامیڈین کے کردار کی بڑی اہمیت ہوتی تھی لیکن اب ان فلموں سے کامیڈين کا خانہ تقریباً خالی ہو چکا ہے۔

    آج کل فلم میں ہیرو رومانس، ایکشن اور کامیڈی کے کردار کے لیے اکیلا ہی کافی ہے، نوے کے عشرے میں فلموں میں مزاحیہ کرداروں میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے اداکاروں میں جانی لیور کا نام آتا ہے، وہ سنجیدہ قسم کی کہانیوں کو بھی اپنے خاص مزاحیہ انداز سے رنگین بنا دیتے تھے، جانی لیور کے پاس اب بہت کم فلمیں ہیں اسی لیے وہ ایک بار پھر وہیں جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے انھوں نے سولہ برس قبل ابتدا کی تھی، اب وہ اسٹیج پر لائیو کامیڈی شوز کرتے ہیں۔

    جانی لیور کا کہنا ہے کہ اسی کے عشرے میں لائیو شو کرنے کا دور تھا، موسیقی کے ڈائریکٹر اپنے گروپ کے ساتھ ملک بھر میں شو کیا کرتے تھے، ایک ایسے ہی شو میں جب مجھے ایک دم سے اسٹیج پر بھیج دیا گیا، تو میرے سامنے امیتابھ بچن تھے، میرا کامیڈی کا وہ حصہ اتنا اچھا ہوا کہ پورے ہال میں جانی، جانی کے نعرے لگنے لگے، جانی لیور اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ اسے سمجھتے ہیں جب امریکہ میں ایک شو کے بعد لوگ ان سے آٹوگراف مانگ رہے تھے، یہ دیکھ کر دلیپ کمار صاحب بولےجانی یار تم تو اسٹار بن گئے ہو۔