Tag: کامیڈین

  • معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    معروف بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر چل بسے

    نئی دہلی : چہروں پرخوشیاں بکھیرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار اور معروف کامیڈین دینار کنٹریکٹر خرابیِ صحت کے باعث 79 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

    معروف کامیڈین کے اہل خانہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دینار اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔

    شہرہ آفاق بالی ووڈ کامیڈین دینار کنٹریکٹر بھارت میں 1941 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1966 میں 25 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    کامیڈی کے بادشاہ دینار کنٹریکٹر نے بالی ووڈ کی متعدد مزاحیہ و رومانوی فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے تاہم انہیں شہرت 1992 میں بنائی گئی فلم’کھلاڑی‘ سے ملی جس میں دینار نے پرنسپل کا کردار ادا کیا۔

    دینار کی مشہور فلموں میں 1999 میں شارخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم بادشاہ، 1992 میں اکشے کمار کی ریلیز ہونے والی فلم کھلاڑی اور کرینہ کپور کی مزاحیہ رومانوی فلم 36 چائینہ ٹاؤن شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دینار نے متعدد گجراتی و ہندی تھیڑ بھی کام کیا ہے کہ اور دینار نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی تھیڑ سے کیا تھا اس کے علاوہ متعدد مزاحیہ ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں تارک مہتا کا الٹا چشمہ، دو اور دو پانچ اور کبھی ادھر اور کبھی ادھر شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دینار کنٹریکٹر کو رواں برس جنوری میں پدما شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دینار کنٹریکٹر کی موت پر غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دینار کی موت سے وہ سخت اداس ہیں۔

  • مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    مودی کی جیت پر امریکی کامیڈین نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

    نئی دہلی/واشنگٹن : امریکی مزاحیہ اداکار نے دورہ بھارت سے متعلق ٹویٹر پر پیغام دیا کہ مودی کی جیت پر بھارت نہیں جاﺅں گا اس سے بہتر ہے پاکستان کا دورہ کرلوں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم نے جہاں بھارت کے اندر ہی پریشانی کھڑی کردی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر جائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں کو آگ لگ گئی اور سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم شروع کردی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے 17ویں انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) واضح برتری حاصل کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد کو 342 نشستوں پر  برتری حاصل ہوگئی جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

    مزید پڑھیں : ایک بار پھر مودی سرکار، بھارتی انتخابات میں بی جے پی کی واضح برتری

    اگر صرف بی جے پی کی بات کی جائے تو گزشتہ انتخابات کی نسبت انہوں نے 222 کے مقابلے میں 224 یعنی دو نشستیں زیادہ حاصل کیں، اسی طرح عام آدمی پارٹی کا بھی صفایا ہوگیا۔

    لوک سبھا کی 542 نشستوں پر ڈالے جانے والے ووٹ کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں بتایا گیا کہ مودی اتحاد این ڈی اے کو 342 نشستوں پر برتری مل گئی جبکہ وزاعظم لانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

  • معروف مزاحیہ اداکار ببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

    معروف مزاحیہ اداکار ببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

    لاہور: معروف مزاحیہ اداکار ببو برال کی آج 8 ویں برسی ہے، اسٹیج کے ور اسٹائل کامیڈین ایوب اختر المعروف ببو برال نے اپنا فنی سفر 1982 میں گوجرانوالہ سے شروع کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق تیس سال تک سینکڑوں اسٹیج ڈراموں اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ ببو برال کو بچھڑے آج آٹھ سال بیت گئے ہیں۔

    1982 میں گوجرانوالہ سے فنی سفر شروع کرنے والے ببو برال نے بہت جلد شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی اورجلد ہی لاہور منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے اسٹیج کی دنیا کا 30 سالہ ہنستا مسکراتا سفرشروع کیا۔

    انھیں مداحوں میں بے پناہ مقبولیت لاہور لے آئی تھی، ببو برال نے بہ طور گلو کار البم بھی ریکارڈ کرایا، ان کے اسٹیج شو شرطیہ مٹھے نے بہت شہرت حاصل کی۔

    اپنی فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے بھی لکھے اور ہدایات کاری بھی کی، ان کی آخری فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی پنجابی فلم چناں سچی مچی تھی۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے یہ عظیم فن کار اپنے منفرد اسٹائل کے باعث شہرت کی بلندیوں تک پہنچے، ببو برال اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار بھی تھے۔

    ببو برال نے ٹوپی ڈراما، شرطیہ مٹھے اور عاشقوں غم نہ کرنا جیسے بے شمار ہٹ ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے، ببو برال نے پچاس کے قریب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    انھوں نے انڈسٹری کو مجھے چاند چاہیے، نو پیسا نو پرابلم، کڑیوں کو ڈالے دانا، نکی جئی ہاں سمیت کئی ہٹ فلمیں دیں۔

  • مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

    مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

    کراچی : فن مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کی 68 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے، فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختر وہ نام ہے، جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اور اردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔

    معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انھوں نے اُنیس سو چھیاسٹھ میں سولہ سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا، معین اختر کی وجہ شہرت کسی ایک شعبے کی مرہون منت نہیں تھی، وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔ٕ

    وہ بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایت کار معین اختر نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا، ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں روزی، آنگن ٹیڑھا، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی ،ہاف پلیٹ اور عید ٹرین نمایاں ہیں۔

    ان کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں، بچاؤ معین اخترسے، ٹارزن معین اختر، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، بایونک سرونٹ، بس جانے دو معین اختر،قابل ذکر ہیں۔

    مادری زبان اَردو ہونے کے باوجود آپ کو انگریزی، سندھی، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی، گجراتی سمیت دیگر زبانوں پر مہارت حاصل تھی جو آپ کی ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    انہوں نے انیس سو چوہتر میں فلم تم سا نہیں دیکھا کے علاوہ مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں کام کیا۔

    اے آر وائی کے پروگرام لوز ٹاک میں انور مقصود کے ساتھ ان کی جوڑی بہت جمی اور پروگرام بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوا، جو پانچ سال تک جاری رہا،جس میں انہوں نے چار سو کے قریب مختلف روپ دھارے۔

    بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیب کمار اور امیتابھ بچن بھی آ پ کے فنکاری کے مداح تھے۔

    یہ وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کے مجسمے کو لندن مشہور مومی عجائب گھر مادام تساؤ میں نصب کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس کے علاوہ معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    پاکستان کی پہچان بننے والے معین اختر کا انتقال 22 اپریل2011 کو کراچی میں ہوا ، مگر اپنے مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔

    زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
    ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

  • مشہور کامیڈین کی سنجیدہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

    مشہور کامیڈین کی سنجیدہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

    ممبئی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس  کا استعمال کرتی ہیں۔

    وہ معروف شخصیات جو سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس کا استعمال کرتی ہیں وہ کافی متحرک بھی رہتی ہیں اور  اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی رخصتی، تصاویر سامنے آگئیں

    اسی طرح انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دو لڑکے موجود ہیں، ان میں سے ایک نوجوان دراصل بالی ووڈ انڈسٹری کا آج بڑا نام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی تصویر دراصل معروف کامیڈین، اداکار اور گلوکار کی ہے۔

    View this post on Instagram

    #oldmemories #collegedays #saregama #punjabi #auditions #2000 😍

    A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma) on

    جی ہاں یہ تصویر کپل شرما نے اپنی آئی ڈی سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سن 2000 میں لی گئی تصویر ہے جب میں کالج میں زیر تعلیم تھا اور اس وقت میں آڈیشن کے لیے آیا تھا’۔  کامیڈین نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس چیز کے آڈیشن کے لیے کہاں گئے تھے البتہ اُن کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے دلچسپ تبصرے ضرور کیے۔

  • فن مزاح کےبےتاج بادشاہ معین اخترکومداحوں سےبچھڑے سات برس بیت گئے

    فن مزاح کےبےتاج بادشاہ معین اخترکومداحوں سےبچھڑے سات برس بیت گئے

    کراچی: چاردہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہردلعزیزفنکارمعین اختر کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    قہقہوں کے بادشاہ معروف اداکار، کامیڈین معین اختر کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت چکے ہیں۔ فن کی دنیا میں مزاح سے لے کر پیروڈی تک اسٹیج سے ٹیلی ویژن تک معین اختروہ نام ہے جس کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن اوراردو مزاح کی تاریخ نامکمل ہے۔

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے معین اختر 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے کام کا آغاز 6 ستمبر 1966ء کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی تقاریب کے لیے کیے گئے پروگرام سے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں، سٹیج شوز میں کام کرنے کے بعد انور مقصود اور بشرہ انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کر کئی معیاری پروگرام پیش کیے۔

    نقالی کی صلاحیت کو اداکاری کا سب سے پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اداکاری کی معراج نہیں ہے۔ یہ سبق معین اختر نے اپنے کیرئر کی ابتداء ہی میں سیکھ لیا تھا۔ چنانچہ نقالی کے فن میں ید طولٰی حاصل کرنے کے باوجود اس نے خود کو اس مہارت تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس سے ایک قدم آگے جا کر اداکاری کے تخلیقی جوہر تک رسائی حاصل کی۔

    معین اختر نے کئی یادگار اور مثالی کردار ادا کیے جنہیں لازوال حیثیت حاصل ہے۔ جن میں میڈم روزی اورسیٹھ منظوردانہ والا بے پناہ مشہور ہیں۔

    مرحوم معین اختر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اتنے ہی مقبول تھے،اے آر وائی کا پانچ سال تک جاری رہنے والاشہرہ آفاق پروگرام لوزٹاک بھارت میں بھی بے حد مقبول رہا، جس میں انہوں نے چارسو کے قریب مختلف روپ دھارے،اوراس پروگرام سے متاثرہوکراسی طرز کا ایک پروگرام بھارتی ٹی وی چینلز پر بھی پیش کیا گیا۔

    لیجنڈ اداکارمعین اخترنے ریڈیو ٹی وی اور فلم میں ادا کاری کے کئی یاد گا جوہر دکھائے، چوالیس سال تک کامیڈی اداکاری گلوکاری اور پروڈکشن سمیت شوبز کے تقریباً ہرشعبے میں ہی کام کیا۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں ہاف پلیٹ، سچ مچ ،عید ٹرین میں، مکان نمبر 47، فیملی ترازو،سات رنگ، بندرروڈ سے کیماڑی، بند گلاب، اسٹوڈیو ڈھائی، یس سرنو سر،انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو ودیگرشامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انہوں نے مختلف پروگراموں میں میزبانی کے دوران اپنے برجستہ جملوں سے اپنےلاکھوں سننے والوں کو محظوظ کیا اورزبردست شہرت پائی۔

    ان کے مشہور اسٹیج ڈراموں میں، بچاؤ معین اخترسے، ٹارزن معین اختر، بے بیا معین اختر، بکرا قسطوں پر، بایونک سرونٹ، بس جانے دو معین اختر،قابل ذکر ہیں۔

    مزاح نگار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر فلم اور اسٹیج کے فنکار بھی تھے۔ انہیں متعدد اعزازا ت سے بھی نوازا گیا، انہیں انکے کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغا حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    معین اختر22 اپریل 2011 میں اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟کپل شرما

    ممبئی : معروف بھارتی کامیڈین اور ’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان کپل کاکہناہےکہ کیا میری اور سنیل کی لڑائی ملکی سلامتی کے لیےخطرہ ہے؟۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ٹی وی شو’دی کپل شرماشو‘ کے میزبان جوآئےدن اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اس بار اپنے ہی دوست اداکار سنیل گروور سےہونے والے جھگڑے کی وجہ سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔

    میڈیا رپوٹس کےمطابق حال ہی میں کپل شرما کااپنے ہی شو میں ’گتھی‘اور ’ڈاکٹر گلاٹی‘ جیسے کردار ادا کرنے والےاداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔اور نوبت یہاں تک آگئی کہ سنیل نے ان کا شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی کامیڈین کپل شرمانے آج صبح فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ اگر میں سنیل گروور سے فلائٹ میں لڑاتھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘۔

    کپل نے کہاکہ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں۔انہوں نےکہاکہ میں سنیل سے محبت کرتا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔

    دی کپل شرما کےمیزبان نےجھگڑے کی بات قبول کرتےہوئے کہاکہ ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر چللایا۔اتنا تو چلتا ہے بھائی۔

    مزید پڑھیں:کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما نے اپنی پوسٹ میں مزید کہاکہ وہ میڈیا کااحترام کرتے ہیں لیکن میرے سنیل سے جھگڑے کی خبروں کے علاوہ بھی کئی سنگین مسائل ہیں جن پر غور کرنا چاہیے۔

    واضح رہےکہ اس سےقبل بھی کپل اور سنیل گروور کے درمیان لڑائی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں اور کہاجارہاتھاکہ سنیل ان کے شو سے جدا ہوکر اپنا شو کرنے چلے گئے تھے لیکن بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

  • کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    کپل شرما کو نریندرمودی کے خلاف بیان مہنگا پڑگیا

    ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کوبھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف بیان دینے پر وضاحتیں دینا پڑ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 2 روزقبل کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ہرسال 15 کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے دفترکی تعمیر کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام کو 5 لاکھ روپے رشوت دینی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف کامیڈین نے اپنی ٹوئٹ میں نریندرمودی کوکہا تھا کہ کیا یہ ہیں وہ اچھے دن جن کی بات کرکے وہ اقتدار میں آئے تھے۔

    کپل شرما کے ٹوئٹرپر62 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،رشوت طلب کیے جانے پرکپل شرما نے ٹوئٹ توکردی لیکن اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی جنگ چھڑگئی،کوئی انہیں نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پرتنقید کا نشانہ بنارہا تھا تو کوئی انہیں خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔

    صورت حال یہاں تک آ پہنچی کہ خود کپل شرما کووضاحت دینا پڑگئی کہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں،وہ بھارتی وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔

    اپنی وضاحتی ٹوئٹ میں کپل شرما نے کہا کہ ٹوئٹ میں انہوں نے صرف اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا،جس نے غیر ضروری مسئلے کی شکل اختیارکرلی،وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اوریہی ان کا اصل میدان ہے،وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتے۔

    مزید پڑھیں:کروڑوں روپے ٹیکس ادائیگی کے باوجود رشوت مانگی جارہی ہے، کپل

    واضح رہے کہ دوروز قبل معروف بھارتی کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت ناراضی کا اظہار کیاتھا۔

  • جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    جانی لیور ، کامیڈی کا ایک دور

    بالی وڈ میں ایک دور وہ تھا جب فلموں میں کامیڈی اور کامیڈین کے کردار کی بڑی اہمیت ہوتی تھی لیکن اب ان فلموں سے کامیڈين کا خانہ تقریباً خالی ہو چکا ہے۔

    آج کل فلم میں ہیرو رومانس، ایکشن اور کامیڈی کے کردار کے لیے اکیلا ہی کافی ہے، نوے کے عشرے میں فلموں میں مزاحیہ کرداروں میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے اداکاروں میں جانی لیور کا نام آتا ہے، وہ سنجیدہ قسم کی کہانیوں کو بھی اپنے خاص مزاحیہ انداز سے رنگین بنا دیتے تھے، جانی لیور کے پاس اب بہت کم فلمیں ہیں اسی لیے وہ ایک بار پھر وہیں جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے انھوں نے سولہ برس قبل ابتدا کی تھی، اب وہ اسٹیج پر لائیو کامیڈی شوز کرتے ہیں۔

    جانی لیور کا کہنا ہے کہ اسی کے عشرے میں لائیو شو کرنے کا دور تھا، موسیقی کے ڈائریکٹر اپنے گروپ کے ساتھ ملک بھر میں شو کیا کرتے تھے، ایک ایسے ہی شو میں جب مجھے ایک دم سے اسٹیج پر بھیج دیا گیا، تو میرے سامنے امیتابھ بچن تھے، میرا کامیڈی کا وہ حصہ اتنا اچھا ہوا کہ پورے ہال میں جانی، جانی کے نعرے لگنے لگے، جانی لیور اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ اسے سمجھتے ہیں جب امریکہ میں ایک شو کے بعد لوگ ان سے آٹوگراف مانگ رہے تھے، یہ دیکھ کر دلیپ کمار صاحب بولےجانی یار تم تو اسٹار بن گئے ہو۔