Tag: کامیڈی شو

  • نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    نووجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر و سابق کرکٹر نووجوت سنگھ سدھو نے 5 سال بعد کپل شرما شو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔

    ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا شمار بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شوز میں ہوتا ہے، شو نیٹ فلکس پر منتقل ہونے سے قبل ہی سدھو نے شو چھوڑ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے سے متعلق سدھو کے ایک بیان نے بھارت میں ہنگامہ کھڑا کردیا تھا اور انتہا پسندہندؤں نے ان کے خلاف مظاہرے شروع کردیے تھے جس کے بعد سدھو کو کامیڈی شو سے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

    ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج پر کامیڈی شو کی انتظامیہ نے سدھو کو شو سے علیحدہ کردیا تھا، سدھو کے بعد ان کی کرسی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سنبھالی اور اب تک وہ ہی کپل کے ساتھ شو میں شریک ہیں۔

    تاہم اب 2019 میں شو چھوڑنے کے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد سابق کرکٹر ایک خصوصی ایپی سوڈ کے لیے دی گریٹ کپل شو میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    نووجوت سنگھ سدھو نے دوران شو کہا میں نے شو اسی لیے چھوڑا تھا کہ کچھ سیاسی وجوہات تھیں جس کے حوالے سے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا، اسی لیے میں نے شو چھوڑ دیا تھا۔

    سدھو کا کہنا تھاکہ سیاسی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجہ تھی جس کی وجہ سے مجھے یہ پروگرام چھوڑنا پڑا، کپل ایک ذہین اور کامیاب انسان ہے، میں چاہتا ہوں کہ جیسے ماضی میں ہم ساتھ تھے ویسے ہی دوبارہ سب ساتھ ہوں۔

  • برطانیہ: پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک، معروف کامیڈین چل بسے

    برطانیہ: پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک، معروف کامیڈین چل بسے

    لندن: برطانیہ کے 60 سالہ اسٹینڈ اپ کامیڈین لین کاگنیٹو اسٹیج پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق لین کاگنیٹو کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب انھوں نے کچھ لمحے قبل ہی ڈرامے میں ہارٹ اٹیک سے متعلق مزاحیہ جملہ کہا تھا۔

    لین کاگنیٹو اسٹیج ڈرامے میں براہ راست اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے کہ انھیں دل کا دورہ پڑا اور وہ آرام سے اسٹیج پر بیٹھ گئے اور انھوں نے اپنی بانھیں پیچھے کی جانب پھیلا کر آنکھیں بند کر لیں۔

    رپورٹ کے مطابق لین کاگنیٹو کے اس عمل کو ناظرین نے ڈرامے کا منظر سمجھا اور اس پر ہنستے رہے۔

    لین کاگنیٹو جب چند منٹ تک یوں ہی لیٹے رہے تو ان کے ساتھی اداکاروں نے اسٹیج پر آ کر انھیں اٹھایا اور انھیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ لوگوں نے میرا پورا دماغ نکال دیا؟ نوجوان کا آپریشن کے دوران ڈاکٹروں سے سوال

    رپورٹ کے مطابق تھیٹر انتطامیہ اور اسٹیج اداکاروں نے ایمبولینس سروس اور میڈیکل عملے کو بلایا تاہم جب تک میڈیکل عملہ پہنچا تب تک کامیڈین چل بسے تھے، میڈیکل عملے نے تصدیق کی کہ لین کاگنیٹو کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔

    کامیڈین کی اسٹیج پر ہونے والی ڈرامائی موت پر ان کے ساتھ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اورانھیں حقیقی فن کار قرار دیا۔

    متعدد برطانوی اداکاروں نے لین کاگنیٹو کو عظیم کامیڈین قرار دیا اور ان کی جانب سے کی جانے والی شان دار کامیڈی کو بھی سراہا۔

    واضح رہے کہ لین کاگنیٹو کا اصل نام پال باربیری تھا، اور وہ 1958 میں لندن میں پیدا ہوا، وہ 80 کی دَہائی سے اسٹیج پر پرفارمنس کر رہے تھے۔

    لون وولف کامیڈی کلب کے مالک مسٹر برڈ کا کہنا تھا کہ آج کاگنیٹو کی طبیعت شروع ہی سے خراب تھی تاہم انھوں نے پرفارمنس پر اصرار کیا تھا۔

  • شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے

    شعیب اختر بھارتی کامیڈی شو میں جج بنیں گے

    ممبئی : کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی سے اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر ہربھجن سنگھ کے ساتھ کامیڈی شو کے جج بنیں گے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر میدان میں اپنے غصے اور تیز رفتار باؤلنگ کے باعث شہرت رکھتے ہیں،اب بھارتی ٹی وی کے کامیڈی شو ’’انڈین مذاق لیگ‘‘میں جج کے فرائض سرانجام دیں گے.

    شعیب اختر کامیڈی شو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ اب مجھے مذاق کرنے کے پیسے ملیں گے جس سے بڑھ کر اچھی نوکری کوئی نہیں ہے.

    کامیڈی کے حوالے سے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے اکشے کمار،جاوید جعفری اور پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف پسند ہیں.

    شعیب اختر کا حریف کھلاڑی ہربھجن کے ہمراہ شو کے جج بننے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اب وہ دونوں ایک ہی ٹیم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ انصاف کرسکیں.

    Shoaib-Akhter

    واضح رہےکہ ’انڈین مذاق لیگ‘ کے نام سے آنے والا یہ کامیڈی شو ہندوستانی چینل لائف اوکے پر نشر کیا جائے گا.