Tag: کامیڈی فلم

  • فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    فلم لالا لینڈ کےمرکزی کرداروں کےطلائی مجسموں کی نمائش

    لندن : رومانوی میوزیکل فلم لالالینڈ میں مرکزی کردار نبھانےوالےفنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو نمائش کےلیے پیش کردیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق گولڈن گلوب ایوارڈزمیں تاریخ رقم کرنے اور آسکرایوارڈ میں چودہ نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست رہنے والی میوزیکل رومانوی فلم لالا لینڈ میں اداکاری کےجوہر دکھاکر شائقین کا دل موہ لینے والے فنکار ریان گوسلنگ اور ایمااسٹون کےسونے کےمجسموں کو لندن کےمعروف سینما گھر اوڈین کی بالکونی پرنمائش کےلیےرکھ دیاگیا ہے۔

    post-1

    گوسلنگ اورایمااسٹون کےمجسموں کی قدامت 8.2فٹ اوران کا وزن پینتالیس کلو گرام ہے۔مجسموں کی خاص بات فلم لالالینڈ میں فلمایاگیا ڈانس کا پوز ہے۔

    سونے کی ان مجسموں کو دیکھنے کےلیےلندن میں دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور سیلفیا ں بنارہے ہیں۔یہ مجسمے آسکر ایوارڈ کی تقریب شروع ہونے تک نصب رہیں گے۔

    post-2

    یاد رہےکہ رواں ماہ 13فروری کوبرطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں میوزیکل فلم لا لا لینڈ نے بہترین فلم کے ایوارڈ سمیت 5 ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں فلم ’لا لا لینڈ‘ نے گولڈن گلوب میں سات ایوارڈز جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔اس سے فلم’ون فلیو اوور دی ککوز نیسٹ‘ نے 1978 میں چھ ایوارڈز جیتے تھے۔

  • بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

    ممبئی : بالی ووڈ حسینہ عالیہ بھٹ اپنی منفر اداکاری کی وجہ سے اندسٹری میں جانی جاتی ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے اب وہ کامیڈی اور مزاح سے بھرپور فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم اندسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے ناصرف فلم نگری کے بڑے اسٹارز کو متاثر کیا بلکہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ان کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ادکارؤں میں ہونے لگا ہے.

    عالیہ بھٹ نے فلم نگری میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘سے کیا اور ’اڑتا پنجاب‘ اور ’ہائی وے‘ جیسی فلموں میں چیلنجنگ کردار نبھائے،جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا،اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کا مخصوص انداز اور مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں اتر گئیں.

    بالی ووڈ حسینہ عالیہ کا کہنا ہے کہ ’میں ایک بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ان اداکاروں میں شمار نہیں ہونا چاہتی جو ایک ہی انداز کی فلمیں کرتے ہوں، ظاہر ہے میں سچائی پر مبنی فلمیں کرنا چاہتی ہوں،لیکن مجھے ایسی فلمیں بھی کرنی ہیں جو ان سے بالکل منفرد ہوں،مجھے انٹرٹینمنٹ فلموں میں بھی کام کرنا ہے‘.

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کامیڈی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں،لوگوں کولگا تھا کہ میری فلم ’شاندار‘ کامیڈی ہے لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگا‘.

    *بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

    واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ورن دھون اہم کردار نبھارہے ہیں.

  • کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی ووڈ: دو دوستوں کی دلچسپ کہانی پر مبنی کامیڈی فلم گیٹ ہارڈ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ول فیرل اور کیوین ہارٹ بڑے پردے پر دھوم مچانے آرہے ہیں، دو دوستوں کی منفرد کہانی پر مبنی فلم گیٹ ہارڈ کے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے شائقین کو خوش کردیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے بزنس مین کے گرد گھومتی ہے، جو فراڈ کے الزام میں جیل چلا جاتا ہے پھر جیل سے باہر آنے کیلئے سیاہ فام شخص سے مدد مانگتا ہے، جو بعد میں بہترین دوست بن جاتا ہے ، دونوں دوست مل کر خوب دھوم مچاتے ہیں۔

    طنز و مزاح سے بھرپور یہ فلم رواں سال چھبیس مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • کرینہ کپور کامیڈی فلم میں کام کریں گی

    کرینہ کپور کامیڈی فلم میں کام کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلمساز آنند لال رائے کی کامیڈی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

    فلم میں کرینہ کا کردار کسی فلم کے ہیرو سے کم نہیں ہے، فلم کی کہانی کرینہ کے گرد گھومے گی، فلم کے ہدایتکار آنند لال ہوں گے جبکہ فلم کی عکس بندی جنوری 2015 میں لکھنئو میں شروع ہوگی۔

    کرینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ایک اور فلم کی نئی دہلی میں عکس بندی میں مصروف ہے۔