Tag: کانز فلم فیسٹیول

  • کانز فلم فیسٹیول: ہالی ووڈ ستاروں کا غزہ میں نسل کشی کیخلاف اہم اقدام

    کانز فلم فیسٹیول: ہالی ووڈ ستاروں کا غزہ میں نسل کشی کیخلاف اہم اقدام

    اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کانز فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اداکاروں اور فلمی دنیا کی 350 شخصیات نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک کھلا خط لکھ دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کے آغاز سے ایک دن قبل جاری کیے گئے اس مشترکہ کھلے خط کوفرانسیسی اخبار لیبراسیون اور امریکی جریدے ویرائٹی میں شائع کیا گیا ہے۔

    جن معروف اداکاروں نے اس کھلے خط پر دستخط کئے ہیں ان میں ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر، سوسن سرینڈن، اسپین کے مشہور ہدایتکار پیدرو الموڈووار، گزشتہ کانز فیسٹیول ایوارڈ جیتنے والے روبن اوسٹلند، برطانوی نژاد آسکر یافتہ ہدایتکار جوناتھن گلیزر، اداکار مارک رفیلو اور خاویر بارڈیم بھی شامل ہیں۔

    ہالی ووڈ اداکاروں کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم اِس وقت کسی طور خاموش نہیں رہ سکتے جب کہ غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے کھلے خط میں فلسطینی خاتون فوٹو جرنلسٹ فاطمہ کی خاندان کے 10 افراد کے ہمراہ اسرائیلی بمباری میں الم ناک موت پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    فلسطینی خاتون فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ ایرانی ہدایتکار سپیدہ فارسی کی ڈاکیومنٹری ”اپنی روح ہاتھ میں لو اور چلو” کی مرکزی کردار تھیں۔

    اے ایف پی سے گفتگو میں ایرانی ہدایتکار سپیدہ فارسی کا کہنا تھا کہ کانز فیسٹیول کو چاہیے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی کھل کر مذمت کرے۔ یہ کہنا کہ فیسٹیول غیر سیاسی ہے، کسی طور پر معنی خیز نہیں۔

    واضح رہے کہ کانز فیسٹیول میں یوکرین پر خصوصی توجہ دی گئی جب کہ غزہ کو نظرانداز کردیا گیا، فیسٹیول کے افتتاحی دن یوکرین جنگ پر 3 فلمیں پیش کی گئیں جن میں یوکرینی صدر پر بننے والی دستاویزی فلمیں بھی شامل ہیں۔

    اس کے برعکس غزہ کی جنگ پر کوئی خصوصی دن یا پروگرام کا انعقاد نہیں کیا گیا، البتہ فاطمہ حسونہ پر بننے والی فلم کو ان کی یاد میں پیش کیا جائے گا۔

    نیتن یاہو نے فرانس کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں

    مشہور فلسطینی فلم ساز عرب ناصر اور طرزان ناصر کی ایک فیچر فلم جو 2007 کے غزہ پر مبنی ہے۔ فیسٹیول کی ثانوی کیٹیگری میں دکھائی جائے گی۔

  • ادیتی راؤ نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی

    ادیتی راؤ نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں جاری 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ سیاہ و سفید گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور زیورات کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرانسیسی ریویرا پر کروایا گیا فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے سیاہ و زرد رنگ کے امتزاج والا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    اب ادیتی راؤ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا ہیرامندی کنکشن ہے، ویڈیو میں سیریز کی مشہور گجگامینی واک کو ری کریٹ کیا ہے، لیکن اس بار اس میں انہوں نے اپنا نیا انداز شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کانز فلم فیسٹیول میں ادیتی راؤ حیدری کا یہ تیسرا سال ہے، یہ فیسٹیول آج اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

  • ’مس یونیورس پاکستان‘ ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری

    ’مس یونیورس پاکستان‘ ایریکا رابن کی کانز فلم فیسٹیول میں انٹری

    مس یونیورس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی ایریکا رابن نے کانز فلم فیسٹیول میں پہنچ گئیں۔

    ایریکا رابن کانز فلم فیسٹیول کی سب سے مقبول فلم ‘دی سبسٹینس’ کے پریمیئر پر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرتصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان کی کانز فیسٹول میں نمائندگی کرنے پر فخرہے۔

    مس یونیورس پاکستان نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں نے کانز فلم فیسٹیول کی سب سے کم عُمر ترین خاتون اور پاکستانی بیوٹی کوئین کے طور پر ریڈ کارپیٹ پر واک کی۔

    ایریکا رابن نے کہا کہ میں اپنے گھر سے کانز تک کے سفر میں، اُن تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، مجھے محبت دی اور میرے اوپر بھروسہ کیا۔

    واضح رہے کہ ایریکا رابن ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے، وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں۔

    ایریکا پاکستان کے کئی مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں، اس فیسٹیول میں انہوں نے پاکستان کے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کا تیار کردہ گولڈن رنگ کا چمکیلا گاؤن پہنا۔

  • علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارہ علی ظفر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    علی ظفر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بھی میں سفر پر جاتا ہوں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اٹھاتا ہوں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔

    گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا فلم فیسٹیول میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ جاری ہے، چودہ مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

    فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلموں کی اسکریننگ، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہو رہی ہیں جس میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز شریک ہیں۔

  • کانز فلم فیسٹیول میں شرمناک لباس پہننے پر ویتنام کی ماڈل پر بھاری جرمانہ عائد

    کانز فلم فیسٹیول میں شرمناک لباس پہننے پر ویتنام کی ماڈل پر بھاری جرمانہ عائد

    ہنوئی : ویتنام حکومت نے کانز فلم فیسٹیول میں شرمناک لباس پہننے پر ماڈل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا، تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آتے ہی ویت نام کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔

    تفصلات کے مطابق مئی میں کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا، جس میں ویت نام کی ایک ماڈل نے ایسا شرمناک لباس پہن کر شرکت کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز اب منظر عام پر آئی ، جس کے بعد ویت نام کی حکومت نے اس ماڈل کو بھاری جرمانہ کر دیا۔

    29سالہ نگوک ترینا نامی اس ماڈل نے ایسا مختصر لباس پہنا کہ اس کا پورا جسم اس میں سے نمایاں ہو رہا تھا، جب اس کی یہ شرمناک لباس پہنے تصاویر اور  ویڈیوز منظرعام پر آئیں تو ویت نام کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور نگوک کو کی تنقیدکا نشانہ بنانے لگے۔

    اس پر ویت نام کے وزیرثقافت ، کھیل و سیاحت نگوئین تھین حرکت میں آ گئے اور نگوک کو یہ لباس پہننے پر جرمانہ کر دیا۔

    انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگوک نے یہ لباس پہن کر ملک کا نام بدنام کیا، ان کی اس حرکت کی وجہ سے ویت نام کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔

    ویت نامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھی وزارت ثقافت کی طرف سے نگوک کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے تاہم جرمانے کی رقم کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

  • کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    پیرس : کانز فلم فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر کی حسینائیں شرکت کررہی ہیں، وہیں فیسٹول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کےچرچے ہیں، پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان پہلی بار آج کانز میلےمیں جلوے بکھیریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فلم کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں عروج پر ہے، فیسٹول میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں، اب کی بار پاکستان کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچی ہیں۔

    جہاں بالی ووڈحسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے ہورہے ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر واک سے پہلے ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ، جس میں انھوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوسیشن کرایا، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔


    ماہرہ خان آج کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گے، ماہرہ خان بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخرہورہا ہے، تھوڑی گبھراہٹ ہے لیکن خوشی زیادہ ہے۔

    ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے جو کانز کے عالمی فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔

    دنیا بھر سے حسینائیں کانز ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں چمکتے دمکتے ستارے نت نئے دلکش ملبوسات پہن کرجلوہ گر ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔