Tag: کانسٹیبل قتل

  • کراچی: کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی: کانسٹیبل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

    کراچی: ویسٹ پولیس نے کانسٹیبل محمدفاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ویسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل محمد فاروق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

    میر خان گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو 5 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان کی ایک موٹر سائیکل کے ٹائر پر گولی لگی اور گرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان محمد سفیان اور ساگر علی سے پستول، چلیدہ خولز برآمد ہوئی، موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی، ملزم محمد سفیان نے انکشاف کیا 19 مئی کو 2 وارداتیں کرنے کے بعد پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سفیان نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل محمد فاروق کو شہید اور کانسٹیبل صفدر کو زخمی کیا تھا، ملزم محمد سفیان نے ہی 8 مئی کو دوران واردات ماموں کو قتل، بھانجے کو زخمی کیا تھا۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سفیان نے دونوں جائے وقوع کی درست نشاندہی بھی کروائی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

  • کراچی: کانسٹیبل کو گلا کاٹ کر کس نے قتل کیا؟

    کراچی: کانسٹیبل کو گلا کاٹ کر کس نے قتل کیا؟

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی کے قریب سے گزشتہ روز ایک پولیس کانسٹیبل کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس حکام نے قتل کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر سٹی کے قریب سے پولیس اہلکار خالد نسیم کی گلا کٹی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی کی موجودگی کی اطلاع مددگار ون فائیو پر ملی تھی۔

    کھوکھراپار کا رہائشی مقتول کانسٹیبل خالد نسیم سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا، اور سانحے کے وقت پولیس وردی میں ملبوس نہیں تھا، ملیر سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ایس ایس پی ملیر نے تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے پولیس کانسٹیبل کی لاش ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ملیر کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس جائے وقوعہ پہنچی تو دوران تلاشی لاش کی جیب سے پولیس کارڈ برآمد ہوا تھا، جب کہ فیملی نے بتایا ہے کہ مقتول اپنے دوست کے ساتھ گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے تھانہ کھوکھراپار گیا تھا۔