Tag: کانووکیشن

  • پنجاب یونیورسٹی پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    پنجاب یونیورسٹی پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

    پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر نے بھی پی ایچ ڈی کر لی، وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز علم اور تحقیق کا گہوارہ ہیں، حکومت کو سرپرستی کرنی چاہیئے۔

    پنجاب یونیورسٹی کا 122 واں کانووکیشن فیصل آڈیٹوریم میں ہوا، جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور تھے، جنہوں نے تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے شرکت سے معذرت کر لی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیاں علم و تحقیق کا گہوارہ ہیں، بدقسمتی کی بات ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث تحقیق کا شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ علم و تحقیق کو فروغ دے کر جہالت اور دہشتگردی سمیت درپیش مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے وائس چانسلر نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء جہانگیر بدر سمیت پی ایچ ڈی کرنے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔

    تقریب میں مختلف سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت اہم تعلیمی شخصیات شریک تھیں۔

     

  • تعلیم کیلئے مواقع فراہم کرنا مشن ہے،پرنس کریم آغاخان

    تعلیم کیلئے مواقع فراہم کرنا مشن ہے،پرنس کریم آغاخان

    اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشوا اور آغا خان یونیورسٹی کے چانسلر پرنس کریم آغا خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے وسیع ترمواقع فراہم کرنا اُن کے ادارے کا مشن ہے۔

    آغا خان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنس کریم آغا خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید سات نئے گریجوٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائینگے ،جس میں میڈیا کمیونیکیشن ، ماحولیات ، اقتصادیات، گلوبل سائنس، لبرل آرٹس سمیت دیگر شعبے شامل ہوں گے۔

    آغا خان یونیورسٹی کے کانووکیشن سے یونیورسٹی کے صدر فیروز رسول، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر گریجوٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں گولڈ میڈل، اور اسناد تقسیم کی گئیں۔