Tag: کانپور

  • 19 سالہ طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    19 سالہ طالبہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    کانپور: بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوگیا، خاص طور پر خواتین انتہائی غیر محفوظ ہوگئیں،تازہ افسوسناک واقعہ کانپور میں پیش آیا، جہاں طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کے گھاٹم پور تھانہ حلقے میں چار اوباش نوجوانوں نے نوعمر طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے متاثرہ طالبہ کو زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور سنسان جگہ پر لے گئے، رات بھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ملزمان متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے، مقامی لوگوں نے گھر والوں اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس اور اہل خانہ نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی 16 سالہ بیٹی پیر کی شام تقریباً چار بجے کچھ سامان لینے کے لیے گھر سے گئی تھی، راستے میں اس کی ملاقات کانپور دیہات کے گجنیر تھانہ حلقے کے پوروا گاؤں کے رہنے والے ستّیم سے ہوئی۔ ستیم اپنے تین دوستوں کے ساتھ کار میں تھا۔

    ملزم ستیم نے لڑکی کو کسی بہانے بلا کر زبردستی اپنی گاڑی میں کھینچ لیا، اس کے بعد چاروں نے لڑکی کو ایک ویران جگہ پر لے جا کر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔ لڑکی نے احتجاج کیا تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت، مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی شکایت پر ایک نامزد شخص سمیت چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • ہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

    ہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

    سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح انھیں ہربھجن پر رحم آیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ہربھجن نے میری طرف رحم طلب نظروں سے دیکھا اس کے بعد میں بولڈ ہوگیا تھا۔

    شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کانپور کی اننگز کی بات کررہا ہوں وہاں پر میرے خیال میں 96 رنز پر کھیل رہا تھا تو میں نے مڈ آن کی طرف ہلکا سا پش کیا اور وہ چوکا ہوگیا میری سنچری ہوگئی۔

    سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹر بننے کی کوشش کی اور میں نے اگلا بال پاؤں نکال کر روکا، بلے سے بال لگ کر وکٹ میں آگئی اور میں بولڈ ہوگیا۔

    شاہد آفریدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بال چھکے والا تھا مجھے مارنا چاہیے تھا، لیکن بیچارے ہربھجن سنگھ نے جس طرح مجھے ایک چوکے کے بعد دیکھا نہ تو مجھے رحم کرلینا چاہیے تھا۔

  • ’سر دو ہی ہاتھ ہیں‘ ویرات کوہلی کا ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

    ’سر دو ہی ہاتھ ہیں‘ ویرات کوہلی کا ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

    کانپور: بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی کانپور میں ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف دو طرفہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کانپور پہنچ گئی، بی سی سی آئی نے اپنے ایکس اکاوئنٹ پر ٹیم کے چنئی سے کانپور کے سفر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہوٹل عملے کی جانب سے ٹیم انڈیا کا شاندار استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس دوران ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وہرات کوہلی جیسے ہی ہوٹل پہنچے تو وہاں کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ہوٹل کے عملے میں سے ایک نے کوہلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ساتھ ہی موجود دوسرے عملے نے کوہلی سے مصافحہ کرنا چاہا جس پر کوہلی نے کہا کہ سر دو ہی ہاتھ ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس وقت کوہلی کے ایک ہاتھ میں بیگ اور دوسرے میں گلدستہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ مصافحہ کیے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

  • گول گپوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر!

    گول گپوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر!

    نئی دہلی: بھارتی شہر کانپور کی انتظامیہ نے گول گپوں کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دیتے ہوئے شہر میں اس کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گول گپے یا پانی پوری پورے بھارت میں نہایت شوق سے کھائی جانے والی ایک شے ہے اور کرونا وائرس کا لاک ڈاؤن نرم ہوتے ہی لوگوں نے اسے کھانے کے لیے ٹھیلوں کا رخ کرلیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق گول گپے کے ٹھیلوں پر رش اور سماجی فاصلے نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹھیلے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا گڑھ بن سکتے ہیں۔

    یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ نے گول گپوں کی فروخت اور گول گپے کے ٹھیلوں کو بند کردیا ہے۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گول گپوں سمیت ٹھیلوں پر دیگر اشیا فروخت کرنے والے احتیاطی تدابیر کا بھی خیال نہیں رکھ رہے اور نہ ہی ماسک اور دستانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں ٹھیلے والے کھانے پینے کی اشیا بناتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خیال بھی نہیں رکھ رہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہر کے غیر معیاری گول گپے کھانے کے بجائے انہیں گھر میں ہی تیار کرلیں۔

  • بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک

    نئی دہلی : بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔  

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کےشہر کانپور میں پوکھراین کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا،جب اندور پٹنہ ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    6

    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142کی قریب ہے تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

    5

    4

    شمالی وسطی ریلوے کے ترجمان وجے کمار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور سینئر ریلوے حکام حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ۔۔پہنچےاورریسیکوآپریشن میں حصہ لیا۔

    3

    ترجمان ریلوے وجے کمار کے مطابق ٹرین حادثے میں ایس ٹو کوچ کو شدید نقصان پہنچا ہےاور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی اسی کوچ نمبر سے ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    2

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں ہلاک والے مسافروں کےخاندان کے ساتھ ہیں۔

    بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پٹنا اندور ایکسپریس کانپور کے قریب پٹڑی سے اتری جبکہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کررہی ہے۔

    وزیر ریلوے سریش پربو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ انکوائری ٹیم حادثے کی تحقیقات کرے گی اور ٹرین حادثے میں متاثرین کو ہرطرح سے مدد فراہم کریں گے۔