Tag: کانگریس

  • کانگریس کو ووٹ کیوں ڈالا؟ بی جے پی رہنما کا ووٹر پر قاتلانہ حملہ

    کانگریس کو ووٹ کیوں ڈالا؟ بی جے پی رہنما کا ووٹر پر قاتلانہ حملہ

    نئی دہلی: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کانگریس سے شدید خوفزدہ ہے اور اب اُس نے مخالفین کو ووٹ دینے والے ووٹرز پر قاتلانہ حملے شروع کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مرحلہ وار جاری ہیں جس کے پانچ مراحل مکمل ہوچکے، پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات بھی پیش آئے، خاتون الیکشن آفیسر سمیت متعدد شہری بھی مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نے اپوزیشن جماعت کانگریس کو ووٹ دینے پر اپنے ہی کزن پر قاتلانہ حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: ‘‘ تم میری ہٹ لسٹ پر ہو ‘‘ : بی جے پی رہنما کی الیکشن آفیسر کو سنگین دھمکی

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ضلع جَھجھر میں بی جے پی کے رہنما دھرمندر سیلانی نے کانگریس کو ووٹ دینے پر اپنے کزن راجا سنگھ پر غیر قانونی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انہیں تین گولیاں لگیں۔

    راجا سنگھ کی ٹانگوں میں دو اور پیٹ میں ایک گولی لگی جس کے بعد انہیں اہل خانہ نے اسپتال پہنچایا البتہ بی جے پی کے خوف کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق راجا سنگھ کا کامیاب آپریشن کر کے اُن کے پیٹ کی گولی نکال لی گئی جس کے بعد اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس حکام نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ دھرمندر سیلانی بہادر گڑھ سِوک باڈی کے سابق رکن اور بی جے پی کے مَندل یونٹ کے عہدیدار ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی ہریندر سنگھ، کانگریس کے مقامی رہنما اور سابق کونسلر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’ووٹ نہیں دیا تو قبر نہیں ملے گی‘ : بی جے پی کے امیدوار کی مسلمانوں کو دھمکی

    پولیس کے مطابق راجا سنگھ نے ووٹ ڈالنے کے لیے ‘بی جے پی’ کے بجائے کانگریس کا انتخاب کیا اور اُس کے امیدوار کو ووٹ دیا جس کے بعد اُن کا دھرمندر سیلانی سے جھگڑا ہوا تھا۔

  • امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی رکن کانگریس کامک بک سیریز کی ہیروئن بن گئیں

    امریکی فنکار نے رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز سے متاثر ہو کر ان پر مبنی کامک بک سیریز بنا لی، کامک بک کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    امریکی رکن کانگریس الیگزینڈریا جنہیں امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، صرف 29 سال کی عمر میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

    گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے مضبوط نقطہ نظر کے باعث انہیں امریکی نوجوانوں میں نہایت مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور نوجوان انہیں اپنا لیڈر تسلیم کرنے لگے ہیں۔

    اب ایک ایسی کامک بک سیریز بھی پیش کردی گئی ہے جس کا مرکزی کردار الیگزینڈریا کو بنایا گیا ہے۔ کامک بک میں انہیں ونڈر ویمن کے لباس میں ملبوس ایک نڈر اور مضبوط خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

    اس بک کا نام ’الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز اینڈ دا فریش مین فورس‘ رکھا گیا ہے اور اسے شکاگو کی ڈیول ڈیو کامکس نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب کے لیے 20 سے زائد مقامی فنکاروں نے کام کیا ہے۔

    کتاب کے بانی جوش بلیلوک کا کہنا ہے کہ وہ اس بار تاریخ کی متنوع ترین کانگریس میں منتخب ہونے والی خواتین کے جذبے سے بہت متاثر تھے۔

    وہ اس سے قبل سابق امریکی صدر بارک اوبامہ پر بھی مبنی کامک سیریز پیش کرچکے ہیں جس میں سابق صدر کو وحشیوں سے لڑتا ہوا دکھایا گیا تھا۔

    الیگزینڈریا پر مبنی اس کامک بک سیریز سے حاصل ہونے والی کمائی کا کچھ حصہ عطیہ کیا جائے گا، کتاب کو اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

  • بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    بھارتی انتخابات: ایک شخص نے کانگریس رہنما کو تھپڑ رسید دیا

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں ایک شخص نے انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر کو تھپڑ جڑ  دیا.

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے احمد آباد میں ایک شخص نے کانگریس رہنما ہاردک پٹیل کوتھپڑ مار دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پٹیل گجرات میں ریلی سے خطاب کررہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا.

    تھپڑ مارنے والے شخص کا نام ترن گیجار ہے، جس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسے ہاردک پیٹل کی ایک مہم کی وجہ سے شدید اذیت برداشت کرنا پڑی تھی.

    مزید پڑھیں: مخالف کی انتخابی مہم کیوں چلائی؟ مودی سرکار نے بنگلا دیشی اداکار کو ملک بدر کر دیا

    ترن نامی اس شخص‌کے مطابق اس کی بیوی حاملہ تھی، مگر احتجاجی ریلی کی وجہ سے اُسے اسپتال پہنچے میں شدید مشکلات پیش آئی، تب ہی اس نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اس کا بدلے ضرور لے گا.

    خیال رہے کہ ہاردک پٹیل تازہ تازہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، مودی سرکار ہاردک پٹیل پرقومی پرچم کی توہین پربغاوت کا مقدمہ بھی کرچکی ہے۔

    ہاردک پٹیل نے اس شخص پر مقدمہ درج کرا دیا ہے، جسے پولیس گرفتار کر چکی ہے.

  • مودی سرکار کیخلاف منی لانڈرنگ کا تہلکہ خیز اسکینڈل منظر عام پر آگیا

    مودی سرکار کیخلاف منی لانڈرنگ کا تہلکہ خیز اسکینڈل منظر عام پر آگیا

    نئی دہلی : بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس مودی سرکار کے خلاف منی لانڈرنگ کا تہلکہ خیز اسکینڈل منظر عام پر لے آئی، نوٹ بندی کوبھارتی تاریخ کا سب سے بڑااسکینڈل قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے دوران مودی سرکار کا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا، میڈیا سے گفتگو میں کانگریس کے رہنما کپیل سبل نےمودی سرکار پر ہندوستان کی تاریخ کے سب سے بڑے نوٹ بندی اسکینڈل کا الزام عائد کردیا۔

    مودی سر کار نے اپنے دوراقتدار میں را لوگوں کے ساتھ ملکر منی لانڈرنگ کی

    کانگریس کے رہنما نے کہا مودی سر کار نے اپنے دوراقتدار میں را لوگوں کے ساتھ ملکر منی لانڈرنگ کی ، مودی سر کار نے اپنے دوراقتدار میں را لوگوں کےساتھ ملکر منی لانڈرنگ کی اور ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔

    کپیل سبل کا کہنا تھا اربوں روپے کی کرنسی بیرون ملک چھاپی گئی اور انہیں بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیاروں سےاندرون ملک لایاگیا اور ایکسچینج ریٹ میں بھی ہیرپھیرکی گئی۔

     اربوں روپے کی کرنسی بیرون ملک چھاپی گئی اور انہیں بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیاروں ملک میں لایا  گیا

    انھوں نے مزید کہا اس سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ بی جی پے کہ صدرامیت شاہ اور اس کا بیٹا فراہم کیا کرتا تھا جبکہ امیت شاہ پر کئےگئے اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

    رہنما نے پی جی پی کی منی لانڈرنگ کے شواہد کی ویڈیو بھی انہوں نے میڈیا کے سامنے پیش کی۔

    کانگریس کا کہنا ہے جب چوری ہورہی تھی اورچوکیدار سورہا تھا، لگتا ہے چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں ، مرکزی بینک کے ذریعے چلائی گئی مہم میں کروڑوں روپے کا کالا دھن سفید کروایا گیا، جس سے مودی سرکار نے خوب کمیشن کمایا۔

  • بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہراسکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کوہندوریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس ہو یا بی جے پی، دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں.

    [bs-quote quote=”نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    فاروق حیدر نے کہا کہ دعا ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس بھارت کا چہرہ اوربی جے پی دماغ ہے، بھارت کو بار بارمذاکرات کی پیشکش نہ کی جائے.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قومیں غیرت وحمیت سے زندہ رہتی ہیں، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، البتہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، قوم کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

    مزید پڑھیں: رافیل ڈیل کی تحقیقات کا حکم، مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

    خیال رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے چند روز بعد بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، بعد ازاں مدرسے پر حملے اور تین سو افراد کی ہلاکت کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔

    البتہ یہ سارا پروپیگنڈا اس وقت دم توڑ گیا، جب اگلے روز پاکستان نے دو بھارتی جہاز گرا کر دشمن فضائیہ کے  پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔

  • رافیل طیاروں کی ڈیل: مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے

    رافیل طیاروں کی ڈیل: مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے

    نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی امبانی کوڈیل دلانا چاہتے تھے اس لیے رافیل وقت پرنہ آئے، مودی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل طیاروں کے معاہدے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔

    بھارتی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے معاہدے سے متعلق دستاویزات چوری ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کانگریس جماعت کے صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ رافیل طیاروں کے دھوکے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کرمودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔

  • ایک وزیر 300 ایک وزیر صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے، ثبوت کہاں ہے؟ کانگریسی رہنما

    ایک وزیر 300 ایک وزیر صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے، ثبوت کہاں ہے؟ کانگریسی رہنما

    نئی دہلی: پاکستان میں بھارت کی جانب سے ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کرنے کے دعوے پر بھارت میں بھی انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا سنگھ نے مودی سرکار سے کارروائی کے ثبوت مانگ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں پھر سے اپنی فتح کے لیے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی مذموم کوشش کرنے والے نریندر مودی کے لیے مشکلات کم نہ ہوئیں، پاکستان میں 300 دہشت گرد مارنے کا دعویٰ کرنے کے بعد اب ان سے بھارت میں بھی ثبوت مانگے جارہے ہیں۔

    اپوزیشن پارٹی کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی بتائیں اسٹرائیک پر آپ کے وزرا میں سے کون جھوٹ بول رہا ہے، عالمی میڈیا سرجیکل اسٹرائیک پر سوالات اٹھا رہا ہے جواب دیں۔

    انہوں نے کہا کہ موی کی پارٹی کا ایک وزیر 300، ایک 250 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کر رہا ہے، ایک اور وزیر 200 اور ایک تو صفر ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہا ہے۔ ’مودی سرکار بتائے ان تمام وزیروں میں سے جھوٹا کون ہے۔

    وجایا سنگھ نے مودی کو سیاست کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرنے کا مجرم بھی قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: دہشت گرد اکھاڑنے گئے تھے یا درخت؟ سدھو کا مودی سے چھبتا ہوا سوال

    ایک اور کانگریسی رہنما کپل سبل کا کہنا ہے کہ مودی دہشت گردی کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کے مرتکب ہیں، عالمی میڈیا سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھا رہی ہے کیا وہ سب بھی پاکستان حامی ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، دی گارجین اور رائٹرز سمیت سب کہتے ہیں کہ آپ کے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت نہیں۔

    گزشتہ روز بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی مودی کی کلاس لیتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ دہشت گردوں کو اکھاڑنے گئے تھے یا درختوں کو؟

    نوجوت سنگھ سدھو کو امن کی خواہش رکھنے پر بھارتی میڈیا نے غدار قرار دیا تھا تاہم موقع ملتے ہی سدھو نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فضائی حملے میں دہشت گرد نہیں مارے گئے تو پھر اس حملے کا کیا مقصد تھا؟ کیا پاکستان پر فضائی حملہ صرف الیکشن کے لیے شعبدہ بازی تھی؟

    سدھو نے مطالبہ کیا تھا کہ مودی فوج کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرنا بند کر دے۔

    واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا۔

    اس سے ایک روز قبل بھارت نے فضائی حملے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں 300 دہشت گردوں کو مارا تاہم بعد ازاں یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور جنگی جنون میں مبتلا مودی کو اب تک ہر جگہ منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

  • کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    کانگریس نریندر مودی پر برس پڑی، بی جے پی کو نکمی اور ناکارہ حکومت قرار دے دیا

    دہلی: بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے  پلوامہ حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کو نشانے پر رکھ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کانگریس کے ترجمان نے نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے بعد بھی وزیر اعظم اپنی تشہیری مہم میں مگن تھے۔

    [bs-quote quote=”نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ترجمان کانگریس”][/bs-quote]

    کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجیوالا نے خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی نے فوری مذمتی بیان بھی جاری نہیں‌ کیا، کیوں کہ اس وقت وہ ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے.

    کانگریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس لیے سوگ کا اعلان نہیں کیا، کیوں‌کہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    کانگریس کے ترجمان نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا دنیا میں کوئی ایسی نکمی اور ناکارہ حکومت بھی ہے، جس کے وزیر اعظم فوجیوں پر حملے کے بعد فلم کی شوٹنگ کرتے رہیں؟ کیا یہی ہے بی جے پی کی قوم پرستی؟ کیا یہی ہے مودی حکومت کی اصلیت؟

    انھوں نے واقعے کے فوری بعد نریندر مودی کے جنوبی کوریا کے دورے پر بھی کڑی تنقید کی.

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن کرسمس کے بعد بھی جاری

    امریکا میں شٹ ڈاؤن کرسمس کے بعد بھی جاری

    واشنگٹن: کرسمس کا دن بھی گزرگیا لیکن امریکی صدر کے موقف میں شٹ ڈاؤن کے حوالے سے نرمی نہیں آئی، کہتے ہیں امریکا میکسیکو دیوار کے لیے فنڈز جاری کرنے تک شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت ان دنوں شٹ ڈاؤن کا سامنا کررہی ہے ، یہ شٹ ڈاؤن گزشتہ ہفتے کے روز شروع ہوا تھا، تاحال اس بل پر دستخط نہیں ہوسکے ہیں جس کے ذریعے امریکی حکومت کے متعدد محکموں کے روکے گئے فنڈ بحال ہوں گے اور شٹ ڈاؤن ختم ہوگا۔

    امریکی صدر نے کرسمس ڈے کے بعد بیرونِ ملک موجود امریکی افواج سے خطاب کرتا ہوئے کہا کہ ’فی الحال میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہے کہ حکومت کا کاروبار دوبارہ کب تک شروع ہوسکے گا‘۔’ ہاں ! میں یہ بتا سکتا ہوں کہ جب تک ہمیں دیوار کی تعمیر کےلیے پیسے نہیں مل جاتے ، چاہے اس کا کچھ بھی نام رکھا جائے، ایک ہی بات ہے۔ یہ ایک رکاوٹ ہے ان لوگوں کو روکنے کے لیے جو ہمارے ملک کو منشیات سے آلودہ کررہے ہیں‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم دیوار کی تعمیر شروع نہیں کررہے تو پھر ہم اپنا کام شروع نہیں کرسکتے۔

    یادرہے کہ وفاقی حکومت کے ایک چوتھائی محکموں کے لیے فنڈنگ کی مدت گزشتہ جمعے اور ہفتے کی دمیانی شب ختم ہوگئی تھی اور اس کے سبب متاثر ہونے والے محکموں میں ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی ، انصاف اور زراعت شامل ہیں۔ اگر اس پر حکومت اور کابینہ کے درمیان ڈیل نہیں ہوتی تو امکان ہے کہ یہ شٹ ڈاؤن نیا سال شروع ہونے تک جاری رہے گا۔

    امریکی صدر کا حالیہ بیان ایسی صورتحال میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹس کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ ’’انہوں نے ملک کو افراتفری کی نذر کردیا ہے‘۔ ڈیموکریٹس نے یہ بیان ملک کی اسٹاک مارکیٹ کی گرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گیا اجلاس میں عائد کیا ۔

    امریکی کانگریس کے دو صف اول کے ڈیموکریٹس لیڈر نینسی پیلوسی اور چک شمر نے اپنے مشترکہ بیانیے میں کہا تھا کہ ’یہ کرسمس کی شام ہے اور صدر ٹرمپ نے ملک کو افراتفری کی نذر کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے شٹ ڈاؤن کے سبب وفاقی حکومت کے نو ادارے بند ہیں اور ان میں کام کرنے والےآٹھ لاکھ ملازمین کو نہیں معلوم کہ نئے سال میں انہیں تنخواہ بھی ملے گی یا انہیں مفت میں بیگار بھگتنا ہوگی۔

    امریکی صدر بضد ہیں کہ موجودہ معاشی بل میں میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار یا باڑھ تعمیر کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر بھی ادا کیے جائیں ، اس مطالبے پر وفاقی حکومت اور کانگریس میں ڈیڈ لاک پیدا ہوا ہے ، جو کہ شٹ ڈاؤن کا سبب ہے۔

  • امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، آٹھ لاکھ ملازمین بے روزگار

    امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن، آٹھ لاکھ ملازمین بے روزگار

    واشنگٹن: امریکا رواں سال تیسرے شٹ ڈاؤن کا سامنا کررہا ہے ، سرکاری اداروں کی بندش سے آٹھ لاکھ افرادتنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس سے اخراجات کا ضمنی بل منظور نہیں ہوسکا جس کے سبب امریکہ میں نو سرکاری اداروں نے کام کرنا بندکردیا ہے۔

    امریکہ کے چار وفاقی اداروں کے تحت چلنے والے تمام غیر ضروری محکمے فوری طور پر بند کردی جائیں گے ۔ان میں پارکس اور فوڈ انسپیکشن شامل ہیں۔ٹیکس ادارے کا کام بھی متاثر ہوگا۔ سوشل سیکیورٹی اور میڈیکل سروسسز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

    یاد رہے کہ گزشتہ شٹ ڈاؤن میں افرادی قوت کا چالیس فیصد متاثر ہواتھا۔ شٹ ڈاؤن کے دوران ملازمین کام پر نہیں آتےجبکہ آٹھلاکھ افراد بنا تنخواہ کےکام کریں گے۔

    شٹ ڈاؤن کاسبب کانگریس کے آئندہ مالی سال کے اخراجات کے بل پر اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث ہوا۔کانگریس میں اخراجات سے متعلق بارہ بل پاس کئے جاتےہیں تاہم اکتوبر سے اب تک صرف پانچ بل پاس ہوسکے ہیں۔

    بل کی نامنظوری کا سبب اخراجات کے بل میں میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے اخراجات بھی شامل ہونا ہیں، جوکہ موجودہ امریکی صدر کا دیرینہ خواب ہے ، تاہم کانگریس نے اس کے لیے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظوری دینے سے انکار کردیا ہے جس کے سبب یہ بل پاس نہیں ہوسکا ۔

    یاد رہے کہ اس وقت امریکا میں کرسمس کا سیزن چل رہا ہے اور ایسے موقع پر آٹھ لاکھ وفاقی ملازمین کا بے روزگار ہوجانا یا بغیر تنخواہوں کے کام کرنا نہ صرف یہ کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ہے بلکہ کرسمس سیزن ہونے کے سبب یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلا ف غم و غصے کو بھی جنم دے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار تھے تاہم انہیں امید ہے کہ حالیہ شٹ ڈاؤن زیادہ عرصے تک جاری نہیں رہے گا۔