Tag: کانگریس

  • بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب

    بھارت انتخابات: یو پی میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس کامیاب

    نئی دہلی : بھارت کے ریاستی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں اترپردیش میں بی جے پی اور پنجاب میں کانگریس نے میدان مار لیا۔ بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل تقریباً مکمل ہوگیا ہے۔

    تازہ ترین نتائج کے مطابق بی جے پی نے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے علاوہ اتراکھنڈ میں جبکہ کانگریس نے پنجاب میں مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر جو نتائج شائع کیے ہیں اس کے مطابق یوپی اور اتراکھنڈ میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب اور گووا میں کانگریس نے حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ بھارت کی بڑی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند بی جے پی بڑی جماعت بن کرابھری ہے۔ بی جے پی نے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کیں۔

    اترکھنڈ میں بھی بی جے پی آگے ہے۔ پنجاب میں چوہترنشستوں پر کانگریس کی جیت ہوئی۔ گووا میں بھی کانگریس نے حریفوں کوپیچھے چھوڑدیا۔

    بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں مسلمانوں کے ووٹ بی جے پی کو کیسے ملے ؟ دھاندلی نہیں ہوئی تو کاغذی ووٹنگ کرائی جائے۔

    نتائج کے مطابق اتر پردیش اسمبلی کی کل 403 نشستوں میں سے بی جے پی نے 312 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس طرح 403رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

  • داعش کونیست ونابود کردیں گے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    داعش کونیست ونابود کردیں گے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گےاور دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کونیست ونابود کردیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جو نفرت اور برائیوں کی مذمت کرتاہے۔انہوں نےیہودیوں کے قبرستان میں توڑپھوڑسمیت امریکی ریاست کینسس میں بھارتی شہری کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔

    ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب میں امریکہ سے ملحق میکیسکو کے بارڈر پردیوار بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے سےبھی امریکہ کے الگ ہونے کا ذکرکیا۔

    t1

    امریکی صدر کا کہناتھاکہ کہ امیگریشن پالیسیوں سےمتعلق قوانین میں تبدیلی سے بےروزگاروں کو روزگار مہیا سوسکےگا، اربوں ڈالر کی بچت ہوگی اور اس طرح ہم اپنے لوگوں کو مزید محفوظ بناسکےگیں۔

    مزید پڑھیں:سرحد پروقت سے پہلےدیوار کی تعمیرشروع کی جائےگی‘ڈونلڈ ٹرمپ

    ڈونلڈٹرمپ نےتقریب کے دوران امریکی کمانڈو کی بیوہ کو خراج تحسین پیش کیاجویمن میں القاعدہ کےخلاف ایک حالیہ کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔

    t3

    دوسری جانب امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے داعش سے نمٹنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم کو شکست دینے کے اس منصوبے میں فوجی اور غیر فوجی دونوں طریقے استعمال کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو داعش کے خطرے کو شکست دینے کے لیے30 روزہ نظرثانی پلان کا حکم دیں گے۔

    t2

  • امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے اور سرحدوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کو واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر پال رائن اور سینیٹ کے قائدِ ایوان میچ میکونل سے ملاقات میں اپنے قانونی ایجنڈے پر بات کی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدارت کا عہدہ سنھبالنے کے بعد امیگریشن،صحت عامہ اور ٹیکسوں کی شرح کو کم کرنا اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    poost-2

    امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ وہ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کروائیں گےاور اُن کی بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو بہت شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔

    post-1

    ًمزید پڑھیں:ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    واضح رہے کہ رپبلکن سینیٹر پال رائن کانگریس میں اہم عہدے پر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران انہوں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

  • امریکانےکیوباکیلئےنئی پالیسی کااعلان کردیا

    امریکانےکیوباکیلئےنئی پالیسی کااعلان کردیا

    واشنگٹن : امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایڈوازرسوزین رائس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے کیوباکےلیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کی نینشل سیکیورٹی ایڈوازرسوزین رائس نے بتایاکہ نئی پالیسی میں وسیع تعلقات،تعاون اوردونوں ملکوں کےلیےمواقع موجود ہیں۔

    سوزین رائس کا کہناہے کہ نئی پالیسی کےتحت امریکہ سےکیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔

    نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے امریکی کانگریس سےکیوباپرسےپابندی کےخاتمے کامطالبہ بھی کیا۔ان کاکہناتھاکہ کیوباکےساتھ تجارتی تعلقات کوختم کرنا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ امریکہ نے کیوبا میں 1961 کے انقلاب کے بعد کیمونسٹ رہنما فیدل کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اس پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات 50 برس سے زائد عرصے کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ بحال ہو گئے تھے۔ امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال دسمبر میں دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانے کا تاریخی اعلان کیا تھا۔

    واضح رہےکہ صدراوباما کی کیوبا کےساتھ تعلقات بحالی کی پالیسی کوامریکہ میں شدید تنقید کا سامنا ہے،صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن براک اوباماکی پالیسی کاتسلسل چاہتی ہیں جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے صدرمنتخب ہونے کی صورت میں پالیسی میں ردوبدل کاعندیہ دیاہے۔

  • دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی سب سے پہلی سیلفی سنہ 1839 میں لی گئی جب سیلفی کا لفظ بھی وجود میں نہیں آیا تھا؟

    لفظ ’سیلفی‘ آج کل اس قدر عام لفظ بن چکا ہے کہ ماہرین لسانیات کے مطابق یہ رواں برس کا سب سے زیادہ بولا جانے والا اور مقبول ترین لفظ ہے۔

    آج سے کچھ عشروں قبل جب اسمارٹ فون عام نہیں ہوئے تھے اور تصویر کیمرے سے کھینچی جاتی تھی اس وقت خود اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر کھینچنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔

    اسمارٹ فون کی آمد اور اس میں فرنٹ کیمرہ متعارف کروائے جانے کے بعد سیلفی کھینچنا اس قدر مقبول ہوگیا کہ اس کے بغیر ہر تقریب اور ہر موقع پھیکا محسوس ہونے لگا۔

    لیکن یہ سب تو موجودہ دور کی بات ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 1839 میں بھی ایک شخص ایسا تھا جس نے اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر یعنی سیلفی کھینچی؟

    لائبریری آف کانگریس کے مطابق ایک سائنسدان روبرٹ کارنیلیئس دنیا کا وہ پہلا شخص ہے جس نے خود اپنی ہی تصویر کھینچی۔ یہی نہیں وہ کیمرے کی روشنی میں بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں کامیاب رہا۔

    لائبریری آف کانگریس نے اسے پہلی معلوم سیلف پورٹریٹ کا نام دیا ہے۔


  • خدا مودی کو جہالت سے آزادی عطا فرمائے،راہول گاندھی

    خدا مودی کو جہالت سے آزادی عطا فرمائے،راہول گاندھی

    نئی دہلی : نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مودی کیلئے دعا کرتے ہیں کہ خدا انہیں جہالت سے آزادی عطا کرے۔

    راہول گاندھی نئی دہلی میں پارٹی کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مودی کے متنازعہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بی جے پی کے مقابل میں اور کسی دیگرہندوستانی پارٹی کی بھی نسبت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے ایک پیغام میں کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحریرکیا ہے کہ مودی جی میں آپ کیلئے دعاکرتا ہوں” اساتوسا سدامیا تی سوما جیوترگامیا مرینورما امریتم گی! اوم شانتی شانتی شانتی”مجھے جہالت سے صداقت کی طرف، ظلمت سے نور کی طرف، موت سے ابدی زندگی کی طرف لے چل۔ تمام ذی حیات مخلوق کے لئے امن ہو۔

    واضح رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بی جے پی کو آزاد ہندوستان میں اس سے زیادہ مصائب برداشت کرنے پڑے تھے جتنے کہ برطانوی دوراقتدارمیں کانگریس کو برداشت کرنے پڑے تھے۔

  • امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    امریکی انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی امیدوار

    لاس اینجلس: امریکا میں اس بار انتخابات میں 2 خواجہ سرا بھی کانگریس کے لیے امیدوار ہیں۔ اگر یہ دونوں خواجہ سرا انتخابات میں جیت جاتے ہیں تو یہ امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

    اوٹاہ میں ایک گروسری اسٹور میں کام کرنے والی 30 سالہ سنو سینیٹ کے انتخابات جبکہ مائیکرو سافٹ کی سابق ملازم 33 سالہ پلورائٹ ایوان نمائندگان کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

    سنو سینیٹ کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ہوں گی اور اگر وہ منتخب ہوگئیں تو وہ سینیٹ کی کم عمر ترین رکن ہوں گی۔

    امریکہ میں صدارتی انتخابات: ہیلری، ٹرمپ کو برتری حاصل *

    سنو کہتی ہیں، ’بحیثیت خواجہ سرا، میں اس کمیونٹی کے مسائل اچھی طرح سمجھتی ہوں۔ میں انتخابات میں اسی لیے حصہ لے رہی ہوں تاکہ اس کمیونٹی کو حقوق کے لیے آواز بلند کر سکوں‘۔

    دونوں امیدوار اپنے ابتدائی انتخابات جیت چکی ہیں اور اصل مرحلے میں انہیں اپنے مخالفوں کی جانب سے سخت مقابلہ کا سامنا ہوگا۔

    امریکا کے ایوان نمائندگان میں اس سے قبل 2000 میں بھی ایک خواجہ سرا کرن کیرن انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں جو بارنی سینڈرز سے ہار گئی تھیں۔ بارنی سینڈرز اس بار عہدہ صدارت کے لیے امیدوار تھے لیکن ان کی جماعت ڈیموکریٹس نے ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی حمایت کی۔

  • بی چے پی کی تقریب میں سنجے دت کی آمد سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں

    بی چے پی کی تقریب میں سنجے دت کی آمد سے سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں

    ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت کی بی جے پی کی تقریب میں شرکت سے سیاسی حلقوں میں افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    اتوار کے روز بی جے پی کے اسٹودنٹ ونگ کے رہنماموہت کمبوج کی جانب سے مہاراشٹراڈے پر اداکار کو مدعو کیا گیا۔

    بی جے پی کے رہنما موہت کمبوج کا کہناتھا کہ سنجے دت کے ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ اس تقریب میں مدعو کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے پارٹی قیادت سے بھی اجازت لی تھی۔

    سنجے دت جیل سے رہا ہونے کے بعد سیاسی پارٹی کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت نے سیاسی حلقوں میں بے چینی پیدا کردی ، واضح رہے کہ دت خاندان کا کانگریس سے قریبی تعلق رہا ہے۔

    سنجے دت کے والد سنیل دت اور بہن پریا کانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر لوک سبھا کے ممبر منتخب پوئے تھے۔

    شیو سینا کے رہنما سنیل پربھو، جو ممبئی کہ سابق مئیر بھی رھ چکے ہہیں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی رہنما مہاراشڑادے سے محبت کرتے ہوتے تو سنجے دت کو مہاراشٹراڈے کی تقریب پر مدعو نہ کرتے۔

    بی جے پی کی جانب سے کہا گہا ہے کہ مہاراشٹراڈے کی تقریب میں موہت کمبوج کی جانب سے سنجے دت کو ذاتی طور پر مدعو کیا گیا اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

    اس سے قبل نامور اداکار کی شیوسینا سے کشیدگی کے بعد اداکار نے 2009 میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ نامور بھارتی اداکار سنجے دت اپریل 1993 کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ممبئی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لئے گئے تھے، ممبئی بم دھماکے بھارت کی تاریخ میں سب سے ذیادہ تباہ کن تھے۔

    بھارتی اداکار کو 2006 میں چھ سال کی سزائے بامشقت سنائی گئی، تاہم دہشتگردی کے الزامات ختم کریئے گئے تاہم اداکار کو فروری 2016 میں اچھے رویے کی وجہ سے رہا کردیا گیا۔

  • امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکہ نے پاکستانی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کردی

    امریکا نے آئندہ بجٹ میں پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف رقم روکنے کا اشارہ دے دیا، کانگریس میں پیش کردہ بل میں تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا گیا ہے۔

    ارکان کی متفقہ رضا مندی سے تیار کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان شکیل آفریدی پراسامہ بن لادن کی تلاش کے حوالے سے عائد تمام الزامات واپس لے کر انہیں رہا نہیں کرتا تو پاکستان کو دی جانے والی تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی امداد روک لی جائے۔

    معروف تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ اِس بل کی منظوری کا امکان کم ہے، بل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دی جانے والی امداد کی ادائیگی کی مدت کو ایک سال بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو کانگریس کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ پاکستان القاعدہ، تحريک طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کررہا ہے۔

    ایک اور شرط کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام کرنے والے امریکی اہل کاروں کو پاکستانی ویزا سے مستثنی قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، تجزیہ کار حسن عسکری کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو اس معاملے پر واضح موقف اختیار کرنا چاہئیے، ان شرائط کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔