Tag: کاوشوں

  • جنوبی یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی انتھک کاوشوں کی تحسین

    جنوبی یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی انتھک کاوشوں کی تحسین

    نیویارک:اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے جنوبی یمن میں امن وامان کی بحالی اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے انتھک کردار کو سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انھوں نے ایک ٹویٹ میں شہزادہ خالد بن سلمان سے گذشتہ روز اپنی ملاقات کو مفید اور مثبت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب نے جنوبی یمن میں امن وامان کی بحالی اور استحکام کے لیے شہزادہ خالد بن سلمان آل سعود کی قیادت میں انتھک کردار ادا کیا ہے۔

    ہم نے مکالمہ جاری رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب اور اس کے قریبی اتحادی متحدہ عرب امارات نے جنوبی یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قانونی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی )کے درمیان بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،سعودی عرب نے ان کے درمیان تنازع کے حل کے لیے ایک کانفرنس بھی طلب کی ۔

    ان دونوں ملکوں کی مصالحتی کاوشوں کے بعد ہی یمن کی جنوبی عبوری کونسل نے گذشتہ ہفتے کے روز عدن میں قبضے میں لی گئی سرکاری عمارتوں اور تنصیبات کو خالی کر دیا تھا اورعدن اسپتال ، مرکزی بنک اور دوسری متعدد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول یمن کے صدارتی بریگیڈز کے حوالے کردیا تھا۔

    سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمنی حکومت اور ایس ٹی سی کی فورسز سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان دونوں فریقوں کو آپس میں محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے اور اتحاد کی ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف جنگی کامیابیوں کو برقرار رکھنے میں معاونت کرنی چاہیے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے دوسرے بڑے شہر اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں حکومت کے عارضی دارالحکومت عدن میں حکومت نواز فورسز اور جنوبی یمن کے علاحدگی پسندوں کے درمیان گذشتہ ہفتے جھڑپوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک اور دو سو ساٹھ زخمی ہوگئے تھے۔

    یمنی حکومت نے ایس ٹی سی کےساتھ اس کے سرکاری عمارتوں سے انخلا تک بات چیت سے انکار کردیا تھا۔

  • عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے‘ چین

    عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے‘ چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق چین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشترکہ اعلامیہ میں دہشت گردی کے حوالے سے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اورعالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتا ہے اور ہم یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ ہم دہشت گردی کو مخصوص ممالک سے جوڑنے کی بھی مخالفت کرتے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ بیجنگ سمجھتا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عالمی تعاون کو بڑھانا چاہیے۔

    بھارت امریکہ تعلقات کے حوالے سے لو کانگ نے کہا کہ چین ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کو سراہتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے تعلقات خطے کے امن واستحکام کو برقرار رکھنے میں مثبت اور تعمیری کردارادا کرتے ہیں۔


    پاکستان اپنی سرزمین دیگر ممالک پر حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے، امریکہ


    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔