Tag: کاکا

  • برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے

    برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو کراچی پہنچ گئے

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ 4 سابق انٹرنیشنل فٹبالرز کراچی پہنچ گئے، جن میں دنیائے فٹ بال کے دو بڑے سابق پلئیرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چار عالمی شہرت یافتہ سابق بڑے فٹ بالر اسپین کے کارلیس پیوئل، فرانس کے نکولس انیلکا، برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    یہ فٹ بالرز آج دوپہر میں پریس کانفرنس کے بعد نمایشی میچ میں شرکت کریں گے، میچ ورلڈ ساکر اسٹارز اور ایف سی کراچی کے درمیان راحت اسٹیڈیم میں ہوگا، انٹرنیشنل فٹ بالرز اتوار کو لاہور میں بھی ایک نمایشی میچ کھیلیں گے۔

    قبل ازیں، عالمی سطح پر مشہور فٹ بالرز کا شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا، سابق پلئیرز کو اجرک پہنائی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی فٹبالر ہاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بالرز کی پاکستان آمد کا مقصد ملک میں فٹ بال کے کھیل کا فروغ ہے، اس سے قبل بھی عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز پاکستان کے دورے پر آ چکے ہیں۔

    پاکستانی فٹ بال پلیئرز کے حوالے سے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ خاتون فٹ بالر ہاجرہ خان جو پاک ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان بھی ہیں، کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جا چکا ہے، ہاجرہ نے دنیا کے طویل ترین فٹ بال میچ میں حصہ لیا تھا جو 69 گھنٹوں تک جاری رہا، ہاجرہ نے اس میچ میں پاکستان کی نمایندگی کی۔

    یہ میچ فرانس میں ایکول پلیئنگ فیلڈ کی جانب سے کھیلا گیا جس میں 51 ممالک کی 807 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

  • خاتون ریفری نے کاکا کو یلو کارڈ کیوں دکھایا؟

    خاتون ریفری نے کاکا کو یلو کارڈ کیوں دکھایا؟

    ساؤپولو: : برازیل سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کاکا کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے خاتون ریفری نے انہیں یلو کارڈ دکھا کر میچ رکوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیریٹی میچ کے دوران خاتون ریفری نے غیر متوقع طور پر سیٹی بجا کر میچ رکوا دیا، خاتون ریفری نے میچ اس وقت رکوایا جب فٹبال کاکا کے کنٹرول میں تھی۔

    خاتون ریفری کی جانب سے میچ رکوانے پر کھلاڑی حیران تھے، اسی دوران ریفری بھاگتی ہوئی کاکا کے پاس آئی اور انہیں یلو کارڈ دکھایا جس پر کھلاڑیوں سمیت شائقین بھی حیران ہوگئے۔

    ریفری نے اچانک اپنا موبائل نکالا اور کاکا کے ساتھ سیلفی لی، خاتون ریفری کی اس حرکت پر لیجنڈ فٹبالر کاکا بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

    یاد رہے کہ معروف فٹبالر 2 سال قبل ہی انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، 37 سالہ فٹبالر کا شمار برازیل کی قومی ٹیم کے انتہائی اہم مڈفیلڈرز میں ہوتا تھا۔ کاکا کو 2007 میں فیفا کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

    معروف فٹبالر کاکا اٹلی کے کلب اے سی میلان اور معروف ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

  • اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

    اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے پرامید

    کراچی: اسٹار فٹ بالر کاکا اور فیگو نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پرتگال کے سابق کپتان فیگو نے کہا کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوان فٹ بالرز بھرپور محنت کریں.

    فیگو نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ٹیم کوبھرپور سپورٹ کرے، تاکہ وہ اہداف حاصل کرسکیں.

    اس موقع پر برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا نے کہا کہ فٹ بال سے زیادہ پاکستان میں کرکٹ مقبول کھیل ہے، البتہ پاکستان میں فٹ بال کی راہ ہموار ہوتی جارہی ہے، اگر محنت کریں، تو ورلڈ‌کپ میں‌ کوالیفائی کرسکتے ہیں.

    تقریب میں پاکستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان نے انھیں پاکستانی جرسری پیش کی۔

    قبل ازیں دنیائے فٹ بال کے دونوں بڑے نام کاکا اور لیوئس فیگو دبئی سے خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے، اس موقع پر انھیں سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔


    مزید پڑھیں: مصر کا مسلمان کھلاڑی افریقہ کا بہترین فٹ بالر قرار


    دونوں لیجنڈ فٹ بالرز نے مقامی ہوٹل میں ورلڈ ساکر اسٹارز سے متعلق بریفنگ دی، وہ آج شام ہی لاہور کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔