Tag: کاکول

  • اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کاکول میں جاری فزیکل کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت گیر ایکسر سائز بھی کیں اور اُس سے لطف اندوز بھی ہوئے، ایسے میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں انوکھی مشق کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaman Khan (@real_zamankhan)

    اپنے آخری ساتھی کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے پر کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی اور سب ہی اعظم خان کے استقبال کے لئے پہنچ گئے اور اعظم خان کے نام کے نعرے بلند کرنا شروع کردیئے۔

    اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، تمام کھلاڑی اس موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ویڈیو: کاکول میں رسہ کشی مقابلہ، اعظم خان طاقت کے بادشاہ قرار

    واضح رہے کہ کاکول میں قومی کرکٹرز کا کیمپ آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔جبکہ کھلاڑی 8اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

  • آپ نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی عزت اور آئین کا تحفظ کرنا ہے: آرمی چیف کا ملٹری اکیڈمی میں خطاب

    آپ نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی عزت اور آئین کا تحفظ کرنا ہے: آرمی چیف کا ملٹری اکیڈمی میں خطاب

    ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں سے کہا کہ کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں، پاک فوج عوام کی مدد سے کسی بھی ملک، گروپ یا جتھے کو ملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کاکول کی پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

    تقریب میں اعلیٰ سول و فوجی افسران سمیت غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے مختلف کورسز کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والوں میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس، 24 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے، 20 ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور پانچویں بنیادی فوجی تربیتی کورس کے کیڈٹس شامل ہیں۔

    پاس آؤٹ ہونے والوں میں 4 لیڈی کیڈٹس سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی شامل ہیں جن کا تعلق فلسطین، قطر، سری لنکا، نیپال اور عراق سے ہے۔ 4 بین الاقوامی لیڈی کیڈٹس کا تعلق سری لنکا اور مالدیپ سے ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا، بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس اور اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاس آؤٹ پریڈ سے خطاب اعزاز کی بات ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 2 دہائیوں سے پاک افواج نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، آپ کو فخر ہونا چاہیئے کہ آپ ایک عظیم اور بہادر فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں بڑی قربانیاں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور خطے میں بھی امن کا خواہاں ہے، خطے کو دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دینا چاہیئے، ہمیں مل کر غربت اور دیگر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ہزاروں نوجوانوں نے قربانیاں دیں۔ اچھا فوجی ہونے کے ناطے آپ کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینا ہوگی، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام واضح ہے، پاک فوج عوام کی مدد سے کسی بھی ملک، گروپ یا جتھے کو ملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔ آپ نے ہمیشہ جمہوری اداروں کی عزت کرنی ہے، اپنے ملک اور اس کے آئین کا تحفظ اپنی جان سے بڑھ کر کرنا ہے۔

  • پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑنے کے لئے پرعز م ہے، جنرل قمر باجوہ

    کاکول : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہپاک فوج اور قوم دہشت گردی کو ملک سے اکھاڑپھینکنے کے لئے پر عز م ہے ،ہم نے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا ہے،  افغانستان میں دیرپا امن کیلئے افغان ثالثی عمل کے حامی ہیں۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

    سعودی عرب کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے، تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے کہا کہ پاس آؤٹ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پربھرپور توجہ دیں، پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے کے بعد اب آپ پر اہم ذمہ داریاں ہیں، اپنی صلاحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کریں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے دشمن جانتےہیں وہ روایتی جنگ میں ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کیلئے افغان ثالثی عمل کے حامی ہیں، آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان دینا چاہتے ہیں۔

    پاکستان نے دہشت گردی انتہا پسندی کو مسترد کر دیا، قوم اور مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کےلئے متحد ہیں، پاکستان سے تمام دہشت گرد جماعتوں کا ڈھانچہ ختم کر دیا۔

    آرمی چیف نےمزید کہا کہ دورحاضر میں جدید جنگی رجحانات تیزی سے بڑھ رہےہیں، ردالفساد کے ذریعے حاصل کامیابیوں کو مزید تقویت دی جارہی ہے، آپریشن ردالفساد محض ایک آپریشن نہیں بلکہ نظریہ ہے، ہم اپنی سرزمین سے شدت پسندی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں اور اپنی دھرتی کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

    جنرل باجوہ نے کہا کہ کے پی بالخصوص فاٹا کے عوام کی قربانیوں کے بغیر امن ممکن نہیں تھا، افغانستان میں دیرپا امن کیلئےافغان ثالثی عمل کے حامی ہیں، افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن ممکن نہیں، فریقین کو خطے میں امن کا موقع دینا ہوگا۔

    مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام کو اپنےمستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، کشمیری بھائیوں کی بھرپور سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام تنازعات پرامن مذاکرات سے حل کرنے پریقین رکھتے ہیں، کیونکہ کشمیرسمیت پاک بھارت تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

     

  • فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    فضائیہ اورزمینی دستوں کی ہم آہنگی متاثرکن ہے، جنرل راحیل شریف

    میرانشاہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ اور زمینی افواج کی ہم آہنگی متاثرکن ہے،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیرستان کا اکھٹےدورہ کیا اور افسروں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔

    عسکری قیادت نےشمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کی پیشرفت کاجائزہ لیااور انہیں شدت پسندوں کیخلاف جاری آپریشن سے متعلق امورپربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ اور زمینی دستوں ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا اور دہشتگردوں کے پاک دھرتی سے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف نے افسران کو ہدایت بھی کہ جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی سترہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی اکتیس مارچ تک یقینی بنائی جائے۔

  • دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کا خاتمہ اور قیام امن اولین ترجیح ہے، جنرل راحیل شریف

    کاکول : چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کو یقینی بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیااورنوجوان افسران کو اپنی صلاحتیں بھرپورانداز میں نکھارنے کی ہدایت کی ۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پی ایم اے کاکول کے دورے کے دوران زیر تربیت افسران سے ملاقات کی اور انہیں اپنی صلاحیتیں مزید نکھارنے کا مشورہ دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا مزید کہناتھاکہ ملک کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے ایسی صورت حال میں نوجوان افسران کو خوداپنی مہارت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم فوج ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، اورقوم کے بھرہور تعاون سے پاکستان  سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔