Tag: کباڑ کی دکان میں دھماکا

  • کوٹ ادو : گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکا،  6  افراد جاں بحق

    کوٹ ادو : گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو : پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے علاقے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں گھر میں بنائی کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 38 سالہ بلال ،30 سالہ اقبال،40 سالہ حسینہ مائی، 28 سالہ شانو مائی، 4 سالہ سعدیہ بی بی، 3 سالہ فرحان شامل ہیں۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم فوری طور پر دھماکےکی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کوٹ ادوکےعلاقے دائرہ دین پناہ میں گھرمیں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومظفرگڑھ کوواقعہ کی ہرپہلو سےانکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔