Tag: کبریٰ خان

  • ’رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کو اداکاری نہیں آتی‘

    ’رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر کو اداکاری نہیں آتی‘

    پاکستان کے معروف اداکار اظفر علی نے اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور  نازش جہانگیر کی اداکاری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کے معروف اداکار اظفر علی اور مانی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نجی ٹی وی شو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات کیے۔

    میزبان نے سوال پوچھا کہ اداکارہ رمشا خان، کبریٰ خان اور نازش جہانگیر میں سے کس کو اداکاری نہیں آتی جس کا جواب دیتے ہوئے اظفر علی نے کہا کہ تینوں کو اداکاری نہیں آتی۔

    اظفر علی نے کہا کہ تینوں کو ایکٹنگ کرنا آسکتی ہے اگر یہ تھیٹر وغیرہ کر لیں یا کچھ ایسا کریں جس سے ایکٹنگ کی تھوڑی ٹریننگ ہو جائے، جب بھی ہم ان کا کام دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ جملے پھینک رہی ہے انہیں معلوم نہیں جملے کو کہاں کیسے بولنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دیدیا

    کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دیدیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے پاکستانی مردوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے پاکستانی مردوں کو کورین ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    کبریٰ خان نے کورین ڈراموں میں دکھائے جانے والے مردوں کے عورتوں سےحسنِ سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورین ڈراموں میں مردوں کو خواتین کے لیے بہت چھوٹی چھوٹی معمولی چیزوں کو بہت خوبصورت انداز میں کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے اور جب ہم پاکستانی خواتین وہ سب دیکھتی ہیں تو سوچنے لگتی ہیں کہ ایسے مرد ہمیں پاکستان میں کیوں نہیں ملتے۔

    اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ میں پاکستانی مردوں سے درخواست کرتی ہوں کہ خدا کے واسطے کورین ڈرامے دیکھیں اور ان سے کچھ سیکھیں، پاکستانی مردوں کو کورین ڈراموں سے یہ سیکھنا چاہیے کہ اپنے عزیز و اقارب سے کس طرح جذبات کا اظہار کرنا ہے۔

     اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مردوں کو کورین ڈراموں سے یہ سیکھنا چاہیے کسی سے محبت کس طرح کرنی ہے اور پھر اپنی محبت کا اظہار کیسے کرنا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

  • لوگوں کو صفائیاں دینا چھوڑ دی ہیں، کبریٰ خان

    لوگوں کو صفائیاں دینا چھوڑ دی ہیں، کبریٰ خان

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے انگریزی لب و لہجے سے متعلق لوگوں کو صفائیاں دینا چھوڑ دی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کی کاسٹ کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر، علی رضا نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اپنے کرداروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    کبریٰ خان سے کمسن مداح نے لائیو کال میں پوچھا کہ ’آپ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، مجھے پوچھنا ہے کہ آپ کا انگریزوں کی طرح لب و لہجہ ہے جب آپ بولتی ہیں تو بہت کیوٹ لگتی ہیں، جب آپ ڈراموں میں نہیں آئی تھیں تو کہ آپ کو اندازہ تھا کہ اتنی مشہور ہوجائیں گی۔؟‘

    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی بھی اندازہ نہیں ہے کہ کہاں تک پہنچی ہوں، میں نے اداکاری کا سوچا بھی نہیں تھا، اس وقت پڑھتی تھی تو زندگی کے پلان کچھ اور تھے اب کچھ اور ہیں۔

     انہوں نے بتایا کہ میرا انگریزی لب و لہجہ ہے تو کافی لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بنا کر بات کررہی ہوں حالانکہ ایسا ہے نہیں اور اب میں نے لوگوں کو صفائیاں دینا چھوڑ دی ہیں۔

    کبریٰ خان نے کہا کہ کافی لوگوں کو نہیں پتا کہ میں برطانیہ میں تھی اور 7 سال قبل پاکستان آئی ہوں، بچپن وہیں گزرا ہے تو لب و لہجہ ایسا ہونا نیچرل سی بات ہے۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں کبریٰ خان ’نور بانو‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط کل رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

  • گوہر رشید کی کبریٰ خان کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    گوہر رشید کی کبریٰ خان کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کی پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ماضی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان سے متعلق افواہیں پھیلیں تھیں کہ دونوں کے درمیان چند سال سے رومانوی تعلقات ہیں، اس کے علاوہ دونوں کو انتہائی قریب بھی دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں کئی مواقع پر اپنی دوستی اور تعلقات سے متعلق بھی بات کر چکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hasan Rizvi (@hasanrizvi.official)

    تاہم اب ایک بار پھر دونوں کو ایک ساتھ پارٹی میں دیکھا گیا، پاکستان کے اداکار گوہر رشید آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں، گزشتہ روز اسی سلسلے میں برتھ ڈے پارٹی میں دونوں کو ساتھ دیکھا گیا۔

    اس کے علاوہ اس پارٹی میں اداکارہ مومل شیخ شوہر کے ساتھ، علی رحمان خان، عمر عالم، زارا ترین اور دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔

  • مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل راجہ کیخلاف درخواست 15 اگست تک ملتوی

    مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل راجہ کیخلاف درخواست 15 اگست تک ملتوی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر)  عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

     سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دروان تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کیا۔

    اداکارہ کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ کاغذی کارروائی کے علاوہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال نیٹ پر موجود ہے۔

     درخواست میں کہا گیا تھا کہ یوٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے، وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے  درخواست کی مزید سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی۔