Tag: کبوتر

  • منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ’’کبوتر‘‘ گرفتار

    منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ’’کبوتر‘‘ گرفتار

    واشنگٹن: امریکا میں پولیس نے ایک ایسے کبوترکو  گرفتار کیا جو منشیات کی اسمگلنگ کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سان رافیل ڈی الاہیولہ شہرمیں واقع ایک جیل کی چھت سے ایک ایسے کبوترکو حراست میں لے لیا ہے جس کے ذریعے منشیات اسمگل کی جاتی تھی، پولیس نے اس کبوترکی تصاویرآن لائن پوسٹ کرتے ہوئے اسے ’’ڈرگ ڈوو‘‘ یا ’’منشیات کبوتر‘‘ قراردیا ہے۔

    کبوتر کے سینے پر زپ والی ایک چھوٹی تھیلی لگی تھی جس میں کچھ منشیات موجود تھی جس میں 14 گرام کوکین اور اتنی ہی مقدارحشیش کی تھی۔ کوسٹاریکا وزارتِ انصاف نے اس کی تصاویر کے ساتھ تفصیلات فراہم کی ہیں جس کے مطابق منشیات کی قیمت 280 ڈالریا 28 ہزارپاکستانی روپے ہیں۔

    پولیس کو شبہ ہے کہ جیل میں موجود کسی قیدی نے منشیات کے لیے اس کبوترکو خصوصی تربیت فراہم کی ہے جو کسی ڈاکیے کی طرح 2 مقامات پرآتا جاتا رہتا ہے اورمنشیات منتقل کرتا ہے۔

     پولیس چیف نے بتایا کہ اس سے قبل کتوں اور بلیوں کو بھی منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اب لگتا ہے کہ وہ باہرسے نشہ آوراشیا بھیجنے کے لیے کبوتروں کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل کولمبیا میں 2011 اورارجنٹینا میں 2013 میں کبوتروں کو اسی مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    پولیس نے کبوتر کو پکڑنے کے بعد اسے ایک چڑیا گھر کے پنجرے میں رکھ دیا ہے جہاں جانوروں  کے ماہرین نے اس کا معائنہ کرکے بتایا کہ کبوتر کو چھوٹا وزن کئی میل تک لے جانے کی تربیت دی گئی ہے۔

  • جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

    جاسوسی کا الزام ، بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا

     اسلام آباد: بدگمانیوں سے بھرے بھارت نے پاکستان سے آئے کبوتر کو بھی نہیں بخشا اور تنگ نظر بھارتی حکام نے سرحدپار سے آنے والے کبوترکو ہی دھرلیا۔

    دنیا بھر میں شائننگ انڈیا اور سیکولر اسٹیٹ کا راگ الاپنے والے بھارتی حکام نے حال ہی میں پاکستان پر من گھڑت الزامات عائد کرکے اپنی ایجنسی را کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی۔

    شکر گڑھ کے علاقے سے کبوتر نے سرحد پار کیا تو بھارتی جاسوس حرکت میں آگئے اور بے زبان جانور کو پکڑ لیا، تنگ نظر اور چھوٹی سوچ کے حامل بھارتیوں نے کبوتر پر الزام لگایا کہ اس کے پاؤں میں کچھ پیغام بندھا ہے۔

    کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایا جائے گا۔