Tag: کبڈی میچ

  • لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور  اشتعال انگیز نعرے لگانے پر مقدمہ درج

    لکی مروت: کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور اشتعال انگیز نعرے لگانے پر مقدمہ درج

    لکی مروت: خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران فائرنگ اور اشتعال انگیز نعرے لگانے پر امیدوار صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے تری خیل میں کبڈی میچ کے دوران دو گروہوں میں ہوائی فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی۔

    کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیراور امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 106 ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان تھے، اس دوران مخالف گروپ کے ماسٹرانعام اللہ کی گراؤنڈ میں آمد پر دونوں جانب کے کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزنعرے بازی کی۔

    پولیس کی موجودگی میں دونوں جانب سےہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے زمین پر لیٹ کر جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    جس کے بعد تجوڑی پولیس نے میچ منتظمین، سابق صوبائی وزیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور مروت بیٹنی تحریک کے چیرمین ماسٹر انعام اللہ اور دونوں گروپوں کے سینکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

    ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ناقص انتظامات، فائرنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔

  • کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا

    کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا

    چھانگا مانگا: نواحی گاؤں چھینہ ہٹھاڑ میں کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔

    لاہور کے چھانگا مانگا چونیاں کے نواحی گاؤں چھینہ ہٹھاڑ میں کبڈی میچ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق کبڈی کے دوران 2 سیاسی جماعتوں کےکارکنوں نے ایک دوسرے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، کبڈی ٹیموں کے حامیوں میں تھپڑ، گھونسے اور ڈنڈے چلے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔