Tag: کبڈی میچز

  • فیصل آباد: بھارتی کبڈی ٹیم کی مقامی ہوٹل آمد پر والہانہ استقبال

    فیصل آباد: بھارتی کبڈی ٹیم کی مقامی ہوٹل آمد پر والہانہ استقبال

    فیصل آباد: بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی، مقامی ہوٹل میں آمد پر بھارتی کبڈی ٹیم کا شان دار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم کی مقامی ہوٹل میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں گھڑ ڈانس اور جھومر پارٹی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستانیوں کے پیار سے لگا ہم اپنے ملک میں ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”کپتان بھارتی کبڈی ٹیم”][/bs-quote]

    قبل ازیں بھارتی کبڈی ٹیم کو سخت سیکورٹی میں لاہور سے فیصل آباد پہنچایا گیا۔ کبڈی ٹیم جمعرات کی شام واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچی۔

    بھارتی کبڈی ٹیم کپتان پرتاپ سنگھ کی قیادت میں 6 جنوری کو میچ کھیلے گی، استقبالیے کے موقع پر کپتان پرتاپ سنگھ نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

    کپتان بھارتی کبڈی ٹیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی نفرتیں ختم ہوں گی، پُرتپاک اور شان دار استقبال سے بے حد خوشی ہوئی۔

    بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے پیار سے لگا ہم اپنے ملک میں ہیں، کھیلوں کے مقابلوں سے دونوں ملکوں کے عوام قریب آئیں گے۔ دونوں ملکوں میں ایسے مقابلوں کا انعقاد تواتر کے ساتھ ہونا چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پانچ روزہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی


    پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ بہترین اور متوازن ٹیم کے ساتھ چیمپئن شپ کھیلنے آئے ہیں، بھارتی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، حریفوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔

    خیال رہے کہ انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد میں چھ جنوری  سے شروع ہو رہی ہے، کبڈی میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، چیمپئن شپ میں پاکستان، ایران اور بھارت کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔