Tag: کبیروالا

  • کبیروالا میں پوتے کی ضعیف دادا پر تشدد کی فوٹیج وائرل

    کبیروالا میں پوتے کی ضعیف دادا پر تشدد کی فوٹیج وائرل

    (13 جولائی 2025) کبیروالا میں سفاک پوتے نے اپنے ضعیف دادا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے تھانہ عبدالحکیم کی حدود میں واقع علاقہ فاروق اعظم میں ضعیف بزرگ پر تشدد کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پوتے کو اپنے بزرگ دادا پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پوتے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دادا نے گلی میں شہری کو گزرنے سےمنع کیا جس پر پوتے نے تنازع کھڑا کردیا اور طیش میں آکر اپنے دادا کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    دوسری جانب ساہیوال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 2 بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے آکر جان دے دی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کا یہ واقعہ جھال روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، تاہم اب تک خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں، 4 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی نہال ہوگئے، والد بھی چار نونہالوں کی خاطر تواضع میں مصروف ہے۔

    والد اسرار حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے مہربانی کی ہے، مجھے یکمشت چار بچوں سے نوازا ہے، یہ خوشخبری علاقے میں خوشیوں کا باعث بنی ہے اور اہل علاقہ خبر سنتے ہی اسرار حسین کے گھر مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔

    اس سے پہلے اسرار حسین ایک بیٹے کا باپ ہے اب مجموعی طور پر اسرار حسین چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔

  • لرزہ خیز واردات : بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    لرزہ خیز واردات : بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

    کبیروالا: بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان عباس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔

    ابتدائی معلومات میں واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جا رہا ہے، ملزم عباس کی فائرنگ سے اس کی والدہ 45 سالہ حسینہ بی بی اور سگی بہنیں 25 سالہ ثمینہ بی بی،20 سالہ آمنہ بی بی،18 سالہ حلیمہ بی بی جاں بحق ہوئی ہیں۔

    اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو 1122 کی مدد سے لاشیں ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

    پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • خانہ بدوش شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا، ملزم گرفتار

    خانہ بدوش شوہر نے بیوی کا سر مونڈ دیا، ملزم گرفتار

    کبیروالا: پنجاب کے ضلع خانیوال کے شہر کبیروالا میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، خانہ بدوش شوہر نے بیوی کے سر کے بال کاٹ کر اسے گنجی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کبیر والا میں خانہ بدوش گل شیر نے بیوی پر تشدد کر کے اس کے سر کے بال کاٹ دیے، گل شیر نے اپنی بیوی زبیدہ کو شک کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سٹی کبیر والا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، شوہر کے تشدد سے خاتون کے چہرے، بازو اور کمر پر زخم آئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر نے اسے مارا پیٹا اور قینچی سے سر کے بال کاٹ دیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خانہ بدوش گل شیر نے دوسری شادی کی ہے، گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اس نے بیوی پر تشدد کیا اور اس کا سر مونڈ دیا۔ ملزم کو موقع ہی پر گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ نیو سبزی منڈی میں واقع جھگیوں میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ شوہر نے آکر تشدد کیا، اس نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور اب مجھ پر شک کرتا ہے کہ دیور کے ساتھ میرے ناجائز تعلقات ہیں، تشدد کے دوران میرے شور مچانے پر مجھے شوہر کے چنگل سے رشتے دار نے آکر بچایا۔

  • کبیروالا: پسند کی شادی ، بااثر افراد کا دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار

    کبیروالا: پسند کی شادی ، بااثر افراد کا دو نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار

    کبیروالہ : پسند کی شادی پر بااثر افراد نے نوجوان اور اس کے دوست کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ڈنڈے اٹھائے افراد نے کتے کی طرح بھونکنے اور ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا، علاقے کے بااثر افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان ثمر عباس اور اس کے دوست پر وحشیانہ تشدد کیا، نوجوان ثمر عباس نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، جس کا انہیں شدید غصہ تھا۔

    ڈنڈا بردار افراد نے پہلے لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کیا، بعد ازاں انہوں نے دونوں دوستوں کو کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور کیا اور یہی نہیں زمین پر ناک بھی رگڑواتے رہے اور منہ پر مٹی بھی مسلوائی، نوجوانوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بعد ازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیر اعلٰی پنجاب کے نوٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان امیر،شہزاد اور جاوید کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد مزید پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔