Tag: کبیر خان

  • رنویرسنگھ کپل دیو کے کردار میں 1983 کے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کریں گے

    رنویرسنگھ کپل دیو کے کردار میں 1983 کے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کریں گے

    ممبئی : معروف اداکار رنویر سنگھ اپنی نئی فلم میں سابق بھارتی فاسٹ باؤلر اور 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی انڈین ٹیم کے کپتان کپل دیو کا کردار نبھائیں گے۔

    رنویر سنگھ اپنے فلمی کیریئر کا سب سے منفرد اور جیتا جاگتا یہ کردار کبیر خان کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’’83‘‘ میں ادا کریں گے جس کے لیے وہ نہایت پُر امید اور پُر عزم ہیں۔

    چوں کہ اس فلم کی کہانی 1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کے گرد گھومتی ہے جس کا مرکزی کردار ممتاز فاسٹ باؤلر اور اس وقت کے انڈین کپتان کپل دیو ہیں جسے ممتاز اداکار رنویر سنگھ نبھائیں گے۔

    کبیر خان جو بجرنگی بھائی جان جیسی کامیاب فلم دے چکے ہیں اب رنویر سنگھ کو کپل دیو کے کردار میں ورلڈ کپ 1983 کے سنسنی خیز میچوں اور بھارت کی پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کے پُر جوش اور جذباتی مناظر کو فلم بند کرنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔

    کبیر خان نے 1983 ورلڈ کپ کی یادوں کو اپنی بچپن کے یادگار لمحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اسکول میں پڑھا کرتے تھے تو واپسی پر بڑے شوق سے میچ دکھا کرتے تھے تاہم وہ اس وقت سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ ورلڈ کپ بھارت میں کرکٹ کو دیوانگی حد تک مقبول بنادے گا اور اس فتح کے بعد کرکٹ ایک ایک بھارتی کی رگوں میں رچ بس جائے گی۔

    کبیر خان کا کہنا تھا کہ بہ طور فلم میکر میرے لیے سب سے اہم موضوع نوجوان بھارتی کرکٹ ٹیم کا وہ عزم و حوصلہ ہے جسے لندن کے گراؤنڈز میں پہلے میچ سے فائنل کی فتح تک جواں ہوتے دیکھا جو بہت پُر تاثیر، حوصلہ مند اور قابل فخر ہے جنہیں فلمانا یقیناً میرے لیے فخر کا باعث ہوگا۔

    کبیر خان نے رنویر سنگھ کو کپل دیو کے کردار کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے رنویر کو اسکرپٹ مکمل کرنے سے پہلے ہی اس کردار کے لیے منتخب کرلیا تھا اور ایسا میری فلمی کیریئر میں بہت کم ہوا ہے اور خود رنویر بھی اس فلم کے نہایت پُر جوش دکھائی دیتے ہیں۔

    بھارت کے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں فتح یاب ہونے کے فلمی مناظر کو مختلف کرداروں کی مدد سے شائقین پردہ اسکرین پر 5 اپریل 2019 کو دیکھ سکیں گے جس کے لیے بھارتی فلموں کے شوقین افراد کے علاوہ کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے بھی بے چین دکھائی دیتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ایک بار پھر ڈائریکٹر کبیر خان کی نئی فلم ‘ٹیوب لائٹ’ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے.

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ذاتی مسئلے پر مبنی ہے اور وہ اس حوالے سے ابھی کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے.

    کبیر خان کا کہنا تھا کہ میری فلموں میں ہمیشہ سیاسی پس منظر ہوتا ہے جو مجھے پرجوش کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں بھی سیاسی پس منظر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی.

    یاد رہے ہ تیسرا پروجیکٹ ہےکہ کبیر خان اور دبنگ خان کسی فلم کے لیے اکھٹے ہورہے ہیں،اس سے قبل ڈائریکٹر اور اداکار کی یہ جوڑی ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان جیسی سپرہٹ فلمیں تیار کرچکی ہے.

    ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ جذباتی اعتبار سے میری نئی فلم بجرنگی بھائی سے ملتی جلتی ہوگی، تاہم اس کی کہانی بالکل مختلف ہوگی۔ اس میں پہلے زیادہ مزاح اور جذبات کا اظہار ہوگا.

    فلم ٹیوب لائٹ ممکنہ طور پراگلے سال عید کے موقع پر مداحوں کے لیے ریلیز کی جاسکتی ہے.

  • فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایتکار کادوبارہ پاکستان نہ آنے کا فیصلہ

    کراچی ایئرپورٹ پر ناقدین کا سامنہ کرنے والے بھارتی فلم سازاور ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ دوبارہ پاکستان نہیں جاسکتا ہوں۔

    بھارتی ہدایتکارکبیرخان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پران کے ساتھ ہونے والے مظاہرے کو اس اندازمیں لینا چاہیئے کہ دونوں ممالک کے عام افراد اس طرح کی کسی بھی صورتحال پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی کسی بھی قسم کا تشدد چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ پرعوام فلم “فینٹم” میں پاکستان کو برے اندازمیں دکھنے پر ناراض تھے اور اس حوالے سے کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے۔

    دوبارہ پاکستان جانے کے حوالے سے کبیر خان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اب پاکستان نہیں جائیں گے لہذا اب شاید ہی پاکستان جا سکوں۔

    kabir 1

    kabir 2

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی فلم ڈائریکٹرکبیرخان کو کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان مخالف فلم بنانے پرشہریوں کی جانب سے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا تھا، عوام نے ان کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگائے تھے۔