Tag: کتا

  • کراچی: کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قلت، 11 سال کا لڑکا جاں بحق

    کراچی: کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قلت، 11 سال کا لڑکا جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قلت کی وجہ سے 11 سال کا لڑکا جاں بحق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قلت کے باعث گیارہ سال کا لڑکا لال بخش جاں بحق ہو گیا۔

    لال بخش کو تین ماہ قبل سانگھڑ میں کتے نے ہاتھ پر کاٹا تھا، جسے گزشتہ رات سانگھڑ سے جناح اسپتال لایا گیا تھا۔

    جناح اسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ریبیز سے موت کا یہ چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی لاحق ہے، دوسری طرف انتظامیہ آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں صرف جناح اور سول وہ سرکاری اسپتال ہیں جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود ہوتی ہے ، اس کے علاوہ کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں ہے ۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں 62 افراد سگ گزیدگی کا شکار بن گئے

    چند نجی اسپتال بھی سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرتے ہیں تاہم نجی اسپتالوں میں ویکسین اور ابتدائی ٹریٹمنٹ کی قیمت ہزاروں میں وصول کی جاتی ہے جب کہ سول اور جناح میں یہ سہولت بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے۔

    گزشتہ برس 13 ستمبر کو ایک ہی دن میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ایک دم اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور جناح اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 62 واقعات رپورٹ ہوئے۔

  • چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی ہونے والا خوش قسمت کتا

    چوتھی منزل سے گر کر شدید زخمی ہونے والا خوش قسمت کتا

    نیویارک: امریکا کی ریاست نیوجرسی میں واقع عمارت کی چوتھی کے فلیٹ سے کتے نے نیچے چھلانگ لگا دی جس کے بعد وہ بجلی کے کھمبے میں بری طرح پھنس کر زخمی ہوگیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کے ایک فلیٹ سے  اتوار کے روز کتے (لبی) نے کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگادی تھی جس کو تشویشناک حالت میں جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق لبی نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی تو وہ نیچے موجود بجلی کے کھمبے میں پھنس گئی تھی، جس کے باعث اُس کا جبڑا ٹوٹ گیا تھا۔

    علاقہ مکینوں نے حکام کو مدد کے لیے طلب کیا اور زمین سے 20 فٹ کی بلندی پر پھنسی لمبی کو  ریسکیو کروا کے اسپتال منتقل کروایا۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی ٹیسٹ اور ایکسرے کیے تو اُس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لمبی کا اگلا دائیاں پاؤں بھی ٹوٹ گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: راستہ بھول کر صحرا میں آجانے والے کچھوے کی خوش قسمتی

    ڈاکٹرز نے اگلے یعنی پیر کے روز لمبی کی سرجری کی جو کامیاب رہی، اس ضمن میں مالکن نے بھی تصدیق کی کہ کتیا کی طبیعت اب بہتر ہے اور اُسے اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

    مالکن کے مطابق لمبی گھر پر اکیلی تھی اور وہ اُس روز کھڑکی بند کرنا بھول گئیں تھیں، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ محمکے کے آفیسر کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر لمبی نے بھوک کی وجہ سے کسی پرندے پر جھپٹنے کی کوشش کی ہوگی مگر وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پھر نیچے گر گئی۔

  • کراچی میں رضاکارنے کتے کو گندے نالے میں ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو دیکھئے

    کراچی میں رضاکارنے کتے کو گندے نالے میں ڈوبنے سے بچالیا، ویڈیو دیکھئے

    کراچی: شہر قائد میں ایک رضا کار نے نالے میں گرے ہوئے کتے کے پلے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لسبیلہ میں پیش آیا جب ایک شہری نے نالے میں گرے ہوئے کتے کی نشاندہی چھیپا کے ایمرجنسی رسپانس سینٹر پر کی۔

    یہ ایمرجنسی رسپانس سنٹر شہر میں مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی کے لیے بنائے گئے ہیں، جہاں ایمبولنس اور اس کا ڈرائیور ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

    شہری کی نشاندہی پر موقع پر موجود ایمبولینس ڈرائیور نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے نالے میں اتر کر کتے کے پلے کی جان بچانے کا فیصلہ کیا۔

    قریب تھا کہ یہ جانور ڈوب جاتا کہ چھیپا رضاکاربروقت گندے نالے میں اتر کر اس تک پہنچ گیا اور اس گندے نالے میں ڈوب کر مرنے سے بچا لیا۔

    واقعے کی ویڈیو موقع پر موجود شہریوں نے بنائی اور انہوں نے اس کا م کو ثواب قرار دیتے ہوئے ایمبولنس ڈرائیور کو بے پناہ سراہا۔

  • بچوں اور پالتو جانوروں کی نگرانی کرنے والا روبوٹک کتا

    بچوں اور پالتو جانوروں کی نگرانی کرنے والا روبوٹک کتا

    گھر میں چھوٹے بچے ہوں تو والدین کو ہر لمحہ فکر رہتی ہے کہ وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو کر گر نہ جائیں یا خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا لیں، ایسے ہی بچوں کی نگرانی کے لیے ماہرین نے روبوٹک کتا متعارف کروا دیا۔

     ایبو نامی یہ روبوٹ کیمرے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ سے لیس ہے جو بچوں سمیت گھر کے دیگر افراد اور پالتو جانوروں کی بھی نگرانی کرسکتا ہے۔

    یہ کتا پہلے سے سیٹ کی گئی ہدایات کے مطابق گھر میں گھومتا رہے گا اور گھر والوں کو چیک کرتا رہے گا۔

    روبوٹ کے مالک کو اسمارٹ فون کے ذریعے معلومات موصول ہوتی رہیں گی کہ بچے یا گھر کے دیگر افراد کیا کر رہے ہیں۔

    یہ روبوٹ ان افراد کے لیے نہایت فائد مند ہوسکتا ہے جو گھر سے باہر ہوں اور ان کے گھر میں چھوٹے بچے یا معمر افراد موجود ہوں۔

    جاپان میں تیار کیے جانے والے اس روبوٹ کی قیمت 3 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

    جاپان میں اس سے پہلے بھی گھر میں موجود معمر افراد کی سہولت کے لیے مختلف روبوٹک اشیا متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

  • معذور کتے کو دوڑنے کے لیے پہیے مل گئے

    معذور کتے کو دوڑنے کے لیے پہیے مل گئے

    امریکا میں پیدائشی طور پر دو ٹانگوں سے محروم کتے کو پہیے لگا دیے گئے جس کے بعد وہ عام کتوں کی طرح دوڑنے بھاگنے لگا۔

    یہ کتا ایک جینیاتی خرابی کے باعث اپنی اگلی دو ٹانگوں سے محروم تھا۔ اس کی اگلی دو ٹانگیں پوری طرح سے نشونما نہیں پاسکیں تھی۔

    ابتدا میں یہ رینگ کر چلتا تھا، تاہم جلد ہی اسے ویٹرن ٹیکنیشن نے گود لے لیا۔

    کچھ عرصے بعد کتے کے لیے خصوصی پہیے بنائے گئے، ان پہیوں کا سائز تبدیل کیا جاتا رہا۔ ابتدا میں کتے کو ان پہیوں کے ساتھ چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسے تھوڑی سی پریکٹس کروائی گئی جس کے بعد کتا ان پہیوں کا عادی ہوگیا۔

    اب ان پہیوں کے ساتھ یہ ننھا سا کتا ہر جگہ آسانی سے گھومتا پھرتا ہے۔

  • کتے نے جان پر کھیل کر زخمی دوست کی جان بچالی

    کتے نے جان پر کھیل کر زخمی دوست کی جان بچالی

    جانوروں کا ایک دوسرے کے لیے محبت کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اپنے ساتھی کو مشکل سے نکالنے کے لیے وہ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی پرہیز نہیں کرتے۔

    ایسے ہی ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے زخمی دوست کی جان بچائی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زخمی کتا ٹرین کی پٹریوں کے درمیان پڑا ہے، وہ اس قدر زخمی ہے کہ اپنی جگہ سے حرکت بھی نہیں کرسکتا۔

    ایسے میں ایک اور کتا اسے اس حال میں دیکھتا ہے تو اس کی مدد کو پہنچتا ہے۔ سخت سردی میں برف سے ڈھکی پٹری پر یہ کتا زخمی کتے کو اپنے جسم سے حرارت فرہم کرتا ہے۔

    یہ کتا نہ صرف اسے کھانا لا کر دیتا رہا بلکہ اسے آنے والی ٹرینوں سے بھی بچاتا رہا۔

    ٹرین آنے کے موقع پر کتا اپنے زخمی دوست کے ساتھ لیٹ جاتا ور اس کا سر نیچے کردیتا جس کے بعد ٹرین ان کے اوپر سے گزرتی چلی جاتی۔

    یہ معاملہ 2 دن تک چلتا رہا، کتے نے زخمی دوست کا ساتھ ایک لمحے کے لیے بھی نہیں چھوڑا۔

    بالآخر ایک ٹرین کنڈکٹر نے یہ منظر دیکھا اور مقامی پولیس کو خبر کی۔ تاہم اس موقع پر کتے نے پولیس کو قریب نہیں آنے دیا اور اپنے زخمی دوست کی حفاظت کرتا رہا۔

    اس کے بعد جانوروں کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے مختلف تکنیکوں سے کام لیتے ہوئے دونوں کتوں کو ریسکیو کیا۔

    بعد ازاں ایک ادارے نے انہیں گود لے لیا جہاں ان کی پرورش کی جانے لگی، جلد ہی زخمی کتا صحت مند ہوگیا، دونوں کتے آج بھی ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں۔

  • میوزک بجانے والا کتا

    میوزک بجانے والا کتا

    اکثر کتے اپنے مالکوں کی دلچسپیوں اور مشاغل میں ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور ان کے کئی کام کرتے ہیں، ایسا ہی ایک کتا اپنے موسیقار مالک کے ساتھ نہایت مہارت سے آلات موسیقی بجاتا ہے۔

    میپل نامی یہ کتا اپنے مالک ٹرینچ کے ساتھ مختلف آلات موسیقی بجاتا ہے۔ ٹرینچ نامی یہ میوزیشن مختلف گانوں کی دھنیں مختلف آلات پر بجاتا ہے اور اس کا کتا بھی اس کا ساتھ دیتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ان دونوں کو پسند کرنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے انسانوں کی طرح موسیقی کو سمجھنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

    ہنگری میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔

    دوسری جانب کتوں کی اپنے مالک کے لیے محبت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مالک کو خوش کرنا کتوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    کتوں پر ایک تحقیق کے مطابق کتے خواب میں بھی اپنے مالک کی خوشبو اور اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

  • کتے مردوں سے زیادہ خواتین کے وفادار

    کتے مردوں سے زیادہ خواتین کے وفادار

    کتا ایک نہایت وفادار جانور ہے اور اگر آپ اس کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے مالک ہوں تو یہ آپ کے لیے نہایت بے ضرر ہوگا۔ تاہم حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کتے صنف کی بنیاد پر بھی محبت اور وفاداری نبھاتے ہیں۔

    جرنل رائل سوسائٹی آف اوپن سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کتوں کے بھونکنے اور مختلف آوازیں نکالنے کو مردوں سے زیادہ خواتین سمجھتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین اپنی فطری رحم دلی اور ہمدرد طبیعت کی وجہ کتوں کے ساتھ مردوں کی نسبت زیادہ محبت اور شفقت کا مظاہرہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کتے ان کی صحبت میں زیادہ پرسکون ہوتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کے دماغ کا ایک حصہ انسانوں کے دماغ کی طرح ہے جو جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے وہ خواتین کے نرم جذبات کو پہچان کر مردوں کی نسبت خواتین سے زیادہ قریب اور ان کے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی ایٹووس یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کتے الفاظ اور موسیقی کو سمجھنے کے لیے دماغ کے انہی حصوں کو استعمال کرتے ہیں جو انسان استعمال کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق انسانی دماغ نہ صرف بولے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرتا ہے بلکہ بسا اوقات وہ ان کے پس پردہ معنی کو بھی سمجھتا ہے یعنی دماغ بیک وقت دو کام سر انجام دیتا ہے۔

    بالکل یہی کام اسی طریقہ کار کے ذریعہ کتوں کا دماغ بھی انجام دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق کتوں کا دماغ ہمدردانہ اور مانوس الفاظ پر بھی ویسا ہی ردعمل ظاہر کرتا ہے جیسے انسان کرتے ہیں۔ گھر، کھانا اور محبت و شفقت کے الفاظ کتوں کے دماغ میں مثبت لہریں پیدا کرتے ہیں جو ان کے جسم کو پرسکون رکھتی ہیں۔

  • کتا آپ کو امراض قلب سے بچا سکتا ہے

    کتا آپ کو امراض قلب سے بچا سکتا ہے

    کیا کتا آپ کا پسندیدہ جانور ہے، اور آپ کے گھر میں ایک پالتو کتا بھی موجود ہے جو آپ کو بالکل اپنے گھر کا ایک حصہ لگتا ہے؟ تو پھر خوش ہوجائیں کیونکہ کتا آپ کو امراض قلب سے بچا سکتا ہے۔

    سوئیڈن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کتا پالنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے نتیجتاً ان کی جلد موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کتا پالنے والے افراد جسمانی طور پر متحرک ہوتے ہیں کیونکہ وہ باقاعدگی کے ساتھ کتے کو ٹہلانے کے لیے لے کر جاتے ہیں، جسمانی طور پر فعال رہنا امراض قلب میں کمی کرتا ہے۔

    تحقیق میں دیکھا گیا کہ تنہا رہنے والے وہ افراد جن کے پاس کتا موجود تھا، ان میں امراض قلب کے خطرے میں 11 فیصد جبکہ قبل از وقت موت کے خطرے میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی۔

    ماہرین کے مطابق اکیلے رہنے والے افراد میں امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

    تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ کتا اپنے مالک کی قوت مدافعت پر بھی مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس میں اضافہ کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں: برے آدمی کی پہچان کے لیے اپنے کتے کی مدد لیجیئے

  • لوگ اپنے پالتو کتے پر پنیر کا ٹکڑا کیوں پھینک رہے ہیں؟

    لوگ اپنے پالتو کتے پر پنیر کا ٹکڑا کیوں پھینک رہے ہیں؟

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی چیلنج مقبول ہوتا رہتا ہے۔ یہ چیلنج بہت خطرناک بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات نہایت بے ضرر بھی ہوتے ہیں۔

    ان چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے لوگ ہر حد تک گزرنے کو تیار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بعض بے ضرر چیلنج بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، جبکہ بعض صارفین کو ہنسی کا سامان فراہم کرتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک اور چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول ہورہا ہے جس میں لوگ اپنے پالتو کتوں پر پنیر کا ٹکڑا پھینک رہے ہیں۔

    ڈاگ چیز نامی اس چیلنج میں کوئی شخص اپنے کتے پر اس کی بے خبری میں پنیر کا ٹکڑا پھینکتا ہے۔ وہ پنیر کتے کے جسم کے کسی بھی حصے عموماً پشت پر جاگرتا ہے، جس کے بعد کتا پریشان ہوجاتا ہے کہ اس کے جسم پر کیا گرا ہے۔

    چند لمحوں کی کوشش کے بعد پنیر اس کے جسم سے نیچے گر جاتا ہے جس کے بعد کتا اس پنیر کو کھا لیتا ہے۔

    بظاہر اس چیلنج کا کوئی خاص مقصد نہیں ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بے ضرر چیلنج سے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خطرناک چیلنجز کے مقابلے میں یہ ہلکا پھلکا چیلنج کافی متاثر کن ہے۔

    بعض لوگوں نے اس چیلنج کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کتے کے علاوہ دیگر جانوروں پر بھی پنیر کا ٹکڑا پھینکا جس کے بعد اور مزے کی صورتحال سامنے آئی۔