Tag: کترینہ

  • کترینہ اور وکی کوشل ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    کترینہ اور وکی کوشل ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

    مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی اپنے خاوند وکی کوشل کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    حال ہی میں وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں دونوں گھر کی بالکونی میں کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

    وکی کوشل کی جانب سے چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی تصویر پر مداحوں کی جانب سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں تعریفی کمنٹس کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

    اس سے قبل بھی مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی انسٹاگرام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں کترینہ کیف نے روایتی بھارتی لباس پہنے اپنی چند ایک تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہیں پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے پیلی ساڑھی کی مناسبت سے ہاتھوں میں کنگن اور ماتھے پر بندیا بھی لگا رکھی ہے جو ان کے حسن و خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں۔

  • ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم میں وکی کے ساتھ کترینہ کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم میں وکی کے ساتھ کترینہ کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    بالی وڈ ہدایت کار لکشمن اٹیکر نے آنے والی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کے اداکار وکی کوشل کے مدمقابل ان کی اہلیہ اور اداکارہ کترینہ کیف کو کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ فلم کی تشہیری مہم جاری ہے، تشہیر کے دوران فلم کے ہدایت کار لکشمن اٹیکر سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کو اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیوں نہیں کیا۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایتکار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ کترینہ کیف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جوائٹ فیملی کی بہو کا کردار نبھا سکتی ہیں۔

    ’ایسے سوال نہ کرو، شام کو گھر بھی جانا ہے‘ وکی کوشل کی ویڈیو وائرل

    انہوں نے مذاق میں کہا کہ اگر کترینہ کیف میری زبان کو سمجھ سکتیں تو میں ضرور انہیں کاسٹ کرتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کیا آپ کو کترینہ کیف ایک چھوٹے شہر کی ہیروئن لگتی ہیں؟ اگر مستقبل میں اچھا اسکرپٹ ملا، جو ان کے مطابق ہو تو وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گا۔

    خیال رہے کہ سارہ علی خان اور وکی کوشل کی آنے والی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے، فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی ہے جو زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیتا ہے۔ یہ فلم 2 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رپورٹس کے مطابق آنے والی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کا مرکزی کردار چنچل اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل نے ادا کیا ہے۔

  • ’کترینہ ہی زندگی جینے کا طریقہ بتاتی ہے‘

    ’کترینہ ہی زندگی جینے کا طریقہ بتاتی ہے‘

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں کترینہ کیف اداکارہ کے روپ میں ہی نظر آئیں گی اُن کے ساتھ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم زیرو کے ٹریلر اور اب تک آنے والے گانوں کو مداحوں نے پسند کیا کیونکہ اس کہانی شائقین کے لیے انوکھی ہے اور دو بڑے ستارے انوکھے کردار ادا کررہے ہیں۔

    زیرو کے تیسرے گانے کی لانچنگ تقریب میں کترینہ کیف نے ’حسنِ پرچم‘ گانے پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے ہدایت کار آنند ایل رائے نے خود بھی عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔

    مزید پڑھیں: کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

    فلم کے ہدایت کار خاموشی سے حاضرین میں بیٹھے تھے، کترینہ نے اپنی پرفارمنس مکمل کی اور میزبان سے بات چیت شروع کی تو اُن کی ہدایت کار پر نظر پڑی، اداکارہ نے ہدایت کار سے اسٹیج پر آنے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

    آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ ’جس فلم میں کترینہ ہوں اُس میں بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کترینہ ہی آپ کو زندگی جینے کا طریقہ بتاتی ہیں‘۔

    ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ حسن پرچم گانے کو کترینہ کیف (ببیتا کماری) اور شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کے بول ارشاد کمالی نے لکھے جبکہ کمپوزنگ اجے اتل نے کی جبکہ بھومی تریویدی اور راجا کماری نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    پہلا گانا: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

    قبل ازیں ’زیرو کا پہلا ’میرے نام تو‘گانا ریلیز کیا گیا جو باؤا سنگھ اور آفیہ کی رومانوی کہانی پر فلمایا گیا تھا بعد ازاں ’عشق بازی‘ کے ٹائٹل سے دوسرا گانا آیا جس میں کنگ خان ڈانس آڈیشن دیتے نظر آرہے تھے جب اس میں سلمان خان بھی موجود تھے۔

    دوسرا گانا: زیرو کا دوسرا گانا ریلیز، شاہ رخ اور سلمان کے جلوے

    آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان فلم کی پروڈیوسر ہیں۔

  • سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    ابوظہبی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف فلم کی شوٹنگ کے لیے متحدہ عرب امارات گئے جہاں انہیں  فوج کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ خان اور باربی ڈول علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے لیے ابوظہبی پہنچے جہاں ان کو متحدہ عرب امارات کے فوجی اہلکاروں کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلطان سلمان خان ابوظہبی میں فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایئرہوسٹس کے ساتھ تصویر وائرل

    رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اومان سے ملحقہ سرحد پر شوٹنگ کے دوران کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر دونوں اداکاروں سمیت فلم کی پوری ٹیم کو حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

    ابوظہبی پہنچنے کے بعد باربی ڈول نے سلمان خان، سنیل گروور کے ہمراہ بنائی جانے والی اپنی سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق ہم لوگ شوٹنگ کے لیے ابو ظہبی پہنچ گئے۔

    View this post on Instagram

    Schedule wrap🌟#bharat @aliabbaszafar went for shopping 🛒 😎

    A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) on

    واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان اورکترینہ کیف کے علاوہ کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ممکنہ شادی، پریانکا کی جگہ کرینہ فلم ’بھارت‘ کا حصہ

    قبل ازیں مرکزی کردار کے لیے پریانکا چوپڑا کو چنا گیا تھا مگر انہوں نے خود کو کاسٹ سے علیحدہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرینہ کپور کے نام پر غور کیا گیا البتہ قرعہ کترینہ کے نام نکلا۔

  • کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    کترینہ کی مدد کر کے امیتابھ اور عامر خان نے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان نے کترینہ کیف کی مدد کر کے مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھ کر مداحوں نے دونوں اداکاروں کی عاجزی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی مہنگی ترین فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل موہ لیے وہی اس کی لانچنگ تقریب میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ فلم کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کا آغاز ہونے ہی والا تھا کہ اچانک اسٹیج پر کھڑی باربی ڈول (کترینہ کیف) نے اپنا جھمکا کھونے کی شکایت کی۔

    مزید پڑھیں: ٹھگزآف ہندوستان کا ٹریلر، کپتان جیک اسپیروکی یاد تازہ

    کترینہ کی بات سنتے ہی اسٹیج پر موجود مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی اور پھر امیتابھ بچن بھی آکر یہی کام کرنے لگے جس پر اداکارہ نے انہیں منع کیا اور اپنا دوسرا جھمکا بھی اتار کر منتظمین کے حوالے کیا۔

    میڈیا بریفنگ کے دوران عامر خان نے بتایا کہ کترینہ کا جھمکا اسٹیج پر کہیں گر گیا جسے میں ، فاطمہ ثنا اور سر امیتابھ بچن تلاش کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر ناکام رہے۔

    View this post on Instagram

    #ThugsofHindostan trailer launch🥀 . . . #instabolly #bollywood

    A post shared by Bollywood Entertainment💎 (@lnstabolly) on

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عامر خان اور امیتابھ بچن کی عاجزی پر اُن کو خوب سراہا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کار وجے کرشنا ہے جبکہ اس میں بالی ووڈ کے بڑے نام عامر خان، امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ شیخ سمیت دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ٹھگز آف ہندوستان 8 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • سیلفی سے انکار، سلمان کے مداحوں‌ کی کترینہ سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    سیلفی سے انکار، سلمان کے مداحوں‌ کی کترینہ سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

    اوٹاوا: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں نے اپنے ساتھ سیلفی نہ لینے پر کترینہ کیف کو آڑے ہاتھوں لیا اور اداکارہ سے شدید بدتمیزی کی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان ’دبنگ ٹورز‘ کے سلسلے میں اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جس میں اُن کے ساتھ سوناکشی سنہا، کترینہ کیف سمیت دیگر اداکار بھی موجود ہیں۔

    کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو اطلاعات کے مطابق ٹورنٹو شہر کی ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فٹ پاتھ پر کھڑے نوجوان اُن کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کترینہ کیف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ خریداری کے بعد واپس ہوٹل کی طرف جارہی تھیں کہ گاڑی سے چند قدم کے فاصلے پر کچھ مداحوں نے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا مگر کترینہ نے صاف انکار کردیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا انکار مداحوں کو پسند نہ آیا تو انہوں نے دبنگ خان کی پرانی دوست پر آوازیں اور جملے بازی کی اور کہا کہ ’ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور اُن کو دیکھنے کے لیے ہی یہاں موجود ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    جملے بازی سُن کر اداکارہ سیخ پا ہوئیں اور اُسی مقام پر رک کر مداحوں کو جواب دینے لگیں جس پر اُن کے ساتھ موجود ایک شخص نے انہیں خاموش رہنے کی تاکید بھی کی۔

    کترینہ نے نوجوانوں کو کہا کہ ’میں اس وقت تھکی ہوئی ہوں اس لیے تصویر لینے سے انکار کیا‘ البتہ مداحوں نے ایک نہ سنی اور پھر اداکارہ نے رک کر دوسرے راہگیروں کے ساتھ تصاویر ضرور بنوائیں۔

    خیال رہے کہ سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ میں سوناکشی سنہا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی سمیت کئی اداکار شامل ہیں جنہوں نے مختلف فلمی گانوں پر شاندار رقص کا مظاہر کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون تھرپارکر سے بازیاب

    راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون تھرپارکر سے بازیاب

    مٹھی: تین سال قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھرپارکر سے بازیاب کروالیا ہے۔

    ایس ایس پی ضلع تھرپارکرکے مطابق اکتیس سالہ کترینہ نامی خاتون کوخنیسر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ کتھو نامی علاقے سے بازیاب کرواتے ہوئے مبینہ اغواء کارکو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    مغوی خاتون کے مطابق انہیں عبدالمناف نوہریو نامی شخص راولپنڈی سے اغواء کے تھرپارکر لایا تھا۔

    تاہم ملزم کے والدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے یوکرینی خاتون سے شادی کی ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ میندرا میں 130/2013 ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

     

  • عجب پریم کی غضب کہانی، کترینہ اور رنبیر پھرسے ایک ساتھ منظر عام پر

    عجب پریم کی غضب کہانی، کترینہ اور رنبیر پھرسے ایک ساتھ منظر عام پر

    بالی ووڈ کی باربی ڈول جوڑی کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک طویل عرصے کے بعد ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

    کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے ماضی کی تمام تلخیوں کو بھلاتے ہوئے ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آخر کار فلم جاگا جاسوس کی عکس بندی کا شیڈیول طے پا گیا ، فلم کی بیشتر عکس بندی ماراکش میں کی جائے گی ۔

    رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زدعام رہی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی کئی دنوں سے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبروں کے چرچے ہیں جس کے بارے میں دونوں اداکار لب کشائی کرنے سے کترا رہے ہیں۔

    CicRVfhWgAAFYGU

    تاہم اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے ماضی کے اختلافات بھلادیئے ہیں دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی فلم’جگا جاسوس‘ کیلئے ڈانس کرتے ریہرسل کی ویڈیو اور کچھ تصاویر سماجی ویب سائٹ کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہے۔

    CiaxQnFUgAQ4bky

    منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں رنبیر اور کترینہ کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانے کی ریہرسل ماراکش کے ایک بازار میں کی جارہی ہیں۔

    CiWUwGrWUAA8aXO

    واضح رہے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان بریک اپ کے بعد فلم کی شوٹنگ کھٹائی میں پڑ گئی تھی تاہم اب ایک بارپھردونوں اداکار اپنے مداحوں کو ساتھ نظر آئینگے۔

    CiQxUN-WgAAQwg6

    CiPLW8sWkAETgLY

    بالی ووڈ کے ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ فلم رواں سال جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    CiWUwIkWsAI5Dlo

    یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ اور رنبیر کپور پہلے بھی فلم عجب پریم کی غضب کہانی اور فلم رجنیتی میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔